Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

فلمی ہیرو بننے کا شوق تھا ! عبقری نے اللہ والابنادیا

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

قارئین! حضرت جی کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
مجھے سلطان راہی بننے کاشوق تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے اور ہم آپ سے فیض یاب ہوتے رہیں (آمین)۔ میں آپ سے اپنی سابقہ زندگی اور موجودہ زندگی شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ کہاں سے شروع کروں سمجھ نہیں آرہا۔ میں تیسری جماعت میں تھا‘ جب میں نے سینما میں پہلی فلم دیکھی‘ کیسے سینما گیا یہ الگ کہانی ہے۔ بڑا ہوتا گیا اور یہ سلسلہ بھی شروع رہا مگر اللہ تعالیٰ کے کرم سے میں پانچویں کلاس میں تھا اور قرآن پڑھ لیا تھا۔ میٹرک کے بعد تک میں باقاعدہ قرآن پاک کی تعلیم کیلئے‘ مولوی صاحب کے پاس جاتا رہا۔ میں کراچی کام کرنےچلا گیا ‘ وہاں کوئی روکنے والا تو تھا نہیں‘ روز فلم دیکھتا تھا اور مجھے سلطان راہی بننے کا شوق ہوگیا۔ مختصراً بہت پاپڑ بیلے مگر کامیاب نہ ہوسکا ‘پھر لاہور آکے کام کرنے لگا‘ روز سٹوڈیو جاتا مگر بے سود تھک ہار کر واپس گائوں آگیا اور ابو کے ساتھ کاروبار کرنے لگا مگر میں شیطان کا ساتھی بن گیا اور بُرے کام کرنے لگا۔
جب تک گناہ نہیں کرتا نیند نہ آتی
فلم دیکھنا، مجرے دیکھنا، زنا کرنا معمول بن گیا۔ جب تک گناہ نہیں کرتا تھا‘ نیند نہیں آتی تھی۔ ہیجڑوں سے یاری‘ حالت یہ تھی کہ ہمارا گروپ دس لڑکوں کا تھا‘ سب لوگ ڈرتے تھے کسی کی پٹائی کرنا‘ دکان والوں کی چیزیں اٹھا کر کھا جانا یا ہوٹل سے روٹی کھا کر بھاگ جانا فخر سمجھتا تھا۔ گائوں میں ایک آدمی ہے اس کی دکان سے چیزیں چوری کرکے اسی کو واپس کرکے رقم حاصل کرتا اور سموسے پکوڑے کھاتا (اب اس نے مجھے معاف کردیا ہے) میری حالت ایسی تھی کہ میرے موبائل میں گندی فلمیں، گانے، مجرے بہت زیادہ تھے۔ نماز ‘نہ قرآن‘ نہ کوئی اچھا کام بس گناہ ہی گناہ اور شیطان مگر میں اپنا کاروبار ایمانداری سے کرتا تھا کسی سے بے ایمانی نہیں کرتا تھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے کاروبار بہت اچھا چل رہا تھا مگر کبھی کبھی گناہوں سے دل اُکتا جاتا تھا ‘کچھ دیر کیلئے میں کوئی اسلامی کتاب نہیں پڑھتا تھا۔
36سالہ زندگی میں کبھی نماز نہیں پڑھی
ڈائجسٹ ایک دن میں پڑھ کر ختم یہ میری 36 سال کی زندگی ہے‘ کبھی نماز نہیں پڑھی‘رات کو چوک میں دوستوں کے پاس‘ گھر والوں کو کوئی پتا نہیں کہاں ہے؟ شادی کسی کی ہوتی تھی ہیجڑے لے کر ہم جاتے تھے‘ ان کے لیے سواری‘ شراب‘ کھانے کا انتظام پہلے سے کرتے‘ رات 2-3بجے تک مجرا دیکھنا اور پھر سو جانا۔اب میری عمر 38سال ہے مجھے ایک اخبار والا ڈائجسٹ لاکر دیتا تھا وہ ایک ہفتے تک نہ آیا‘ کہا مجھے ملے نہیں۔ میں اس سے لڑپڑا‘ اسے برا بھلا کہا‘ وہ چپ کر کے چلا گیا اور دوبارہ نہ آیا۔
نوید تو مرگیا تو تیرا کیا بنے گا؟
میں ایک دن حسب معمول موبائل پر گندی فلم دیکھ رہا تھا کہ موبائل اچانک بند ہوگیا۔ میں نے موبائل آن کیا اور کچھ دیر کے لیے آنکھ بند کرکے لیٹ گیا میرے ذہن میں ایک خیال آیا اور میں کانپ گیا کہ نوید تو مر گیا اللہ تعالیٰ کا سامنا کیسے کرے گا؟ تیرے مرنے کے بعد تیرے موبائل تیرے گھر والے دیکھیں گے‘ اس سے کیا نکلے گا۔ جیب سے کیا نکلے گا۔ اوے ظالم تیرا کیا بنے گا؟ میں اتنا پریشان ہوا کہ میں کبھی نہیں ہوا تھا۔ اسی وقت اللہ تعالیٰ سے دعا کی اے میرے رب میری مدد فرما ‘کسی اللہ والے سے رابطہ کروا دے‘ میں تیرا بندہ اور تیرے حبیبﷺ کا غلام بن جائوں‘ شاید قبولیت کی گھڑی تھی‘ دعا قبول ہوگی اور وہی اخبار والا ایک ہفتے بعد آیا اور مجھے کہا کہ ڈائجسٹ تو نہیں ملے یہ عبقری رسالہ ہے‘ مجھے اس کی رقم بھی نہ دینا‘ وہ رسالہ میز پر پھینک کر‘ ڈر کے مارے بھاگ گیا اور مجھے آج تک خدا کی قسم نظر نہیں آیا‘ پتہ نہیں کہاں چلا گیا۔میں نے عبقری رسالہ کو الٹ پلٹ کر دیکھا اور ایک طرف رکھ دیا۔ کوئی ڈائجسٹ تو تھا نہیں پڑھنے کو‘ پندرہ بیس منٹ بعد پھر اٹھایا کہ دیکھوں عبقری میںکیا لکھا ہے ۔ پہلا صفحہ کھولا آپ کا درس نظر آیا۔ باتھ روم کا بیان تھا کہ کیسے باتھ روم جاتے ہیں۔ سنت طریقہ کیا ہے؟
بس پڑھتا گیا اور دل پھرتا گیا
بس پڑھتا گیا اور دل پھرتا گیا۔ سارا رسالہ تین دفعہ پڑھا‘ ہرمرتبہ کوئی نئی بات سامنے آتی ۔اسی دن شہر میں موجود عبقری کی دکان پر گیا سب پرانے عبقری خرید کر لایا۔ پڑھتا رہا‘ روتا رہا‘ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتا رہا۔ اس دن پہلی دفعہ عشاء کی نماز پڑھنے گیا‘ پتہ ہی نہیں کتنی رکعت پڑھنی اور کیسے پڑھنی ہیں۔ ایک مدرسے کا بچہ اس سے پوچھ کر پڑھ لی بڑے سے نہ پوچھا کہ بے عزت نہ کرے کہ تم کونماز کا نہیں پتہ۔ رویا اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی‘ روتا رہا‘ روتا رہا اور پھر گھر چلا گیا‘ میں پہلی بار جلدی گھر چلا گیا۔ گھر والے حیران کہ نوید جلدی گھر آگیا‘ ماں باپ حیران‘ بیوی بچے حیران‘ شور مچ گیا کہ نویدآج جلدی گھر آگیا۔ کیا ہوا دوستو ںسے لڑائی ہوگئی ہے یا طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ میں اگر جلدی بھی گھر جاتا تھا تو رات کے 12تو بج ہی جاتے تھے۔
بس اب دل کی دنیا بدل گئی
بس دل کی دنیا بدل گئی میں نماز پڑھنے لگ گیا۔ دوستوں نے مذاق کیے نوسو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی۔ تو بتاکس کے ساتھ ڈرامہ کرے گا‘ ہمیں نہیں بتانا کون شکار ہے؟ میں چپ ہو جاتا ‘پھر میں نے چوک میں دوستوں میں جانا کم کردیا‘ اب نہیں جاتا اگر جاتا ہوں تو صرف سلام کرتا ہوں بس۔آپ کا درس تھا 14جنوری 2012ء کو جہانیاں میں‘ میں شرکت نہ کرسکا ایک بات بھول گیا آپ کے جتنے عبقری شائع ہوئے ہیں آج تک سب میرے پاس ہیں اور آپ کی بہت سی کتابیں بھی میرے مطالعہ میں ہیں گھر میں بھی اور دوکان میں بھی‘ میرے بیوی بچے اور میں عبقری اور آپ کی دوسری کتابیں پڑھتے ہیں۔ اب ڈائجسٹ ختم کبھی بھی گھر میں نہیں آتا ۔آپ کا بہاولپور میںدرس تھا‘ وہاں گیا آپ کا درس سنا آپ کا مرید ہوا۔ بس اب رب سے اور اس کے رسولﷺ سے دوستی کرلی۔ پریشانیاں، رکاوٹیں کاروبار کی بندش میرے ساتھ پتہ نہیں کیا کیاہوا ۔
بیوی نے بہت حوصلہ دیا
میری بیوی نے بہت حوصلہ دیاکوئی بات نہیں آزمائش ہے۔
ایک دن مجھے کہنے لگی نوید (باقی صفحہ نمبر54 پر )
(بقیہ:فلمی ہیرو بننے کا شوق تھا ! عبقری نے اللہ والابنادیا)
مجھے اور میرے بچوں کو حرام نہ کھلانا ہم بھوکے گزارہ کرلیں گے کسی سے بے ایمانی نہ کرنا، کسی کا حق نہ مارنا یہ میری بیوی کے الفاظ ہیں اللہ تعالیٰ نے کرم کردیا قرض اتر گیا صرف ایک لاکھ دینا ہے۔ لاہور سے اُدھار مال لے آتا ہوں اور سیل کر کے ان کی رقم لوٹا دیتا ہوں۔ جب پریشان ہوتا ہوں مسجد چلا جاتا ہوں اپنے دوست سے دعا کرتا ہوں دوست مدد فرمادیتے ہیں۔ اب اللہ تعالیٰ اور نبی کریمﷺ دوست ہیں۔ میں دو کریموں کے درمیان ہوتا ہوں ۔ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی ہے اے اللہ اپنا محتاج رکھنا دنیا کا محتاج نہ کرنا اور اللہ تعالیٰ مدد فرمادیتے ہیں۔ میں سوچتا ہوں جس اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیاہمارے رزق کا وہی ذمے داری ہے میں پریشان کیوں ہوں۔ میں نے پریشان ہونا چھوڑ دیا ہے ۔ میں بستر پر جاتا ہوں سونے کے لیے پہلا کلمہ اور دوسرا کلمہ پڑھ کر دعا کرتا ہوں اے اللہ آپ کے پاس امانت رکھتا ہوں جب میری موت کا وقت ہو مجھے کلمے پڑھنا عطا کرنا۔ پھر ایک بار الحمد شریف ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر سوتا ہوں رات جب بھی جاگ آتی ہے یا کروٹ بدلتا ہوں میر ےمنہ سے پہلا کلمہ جاری ہو جاتا ہے۔ آپ یقین کریں صبح خود ہی نماز کے لیے جاگ آجاتی ہے اور میرے منہ سے کلمہ شریف جاری ہوتا ہے صبح سورۂ الحمد شریف پہلے سپارے کا ایک یا دو رکوع سورۂ یٰسین، سورۂ رحمن اور آخری چھ سورتیں روزانہ کا معمول ہے۔ صبح جب دکان کے لیے گھر سے نکلتا ہوں توکل تو اللہ والی دعا گیارہ بار یاحفیظ یاسلام اوّل آخر درود شریف اور ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر نکلتا ہوں‘ کبھی کوئی حادثہ نہیں ہوا یہاں تک کہ موٹرسائیکل بھی پنکچر نہیں ہوا۔ جب ڈاڑھی کی نیت کی تو نفل پڑھ کر دعا کی اے اللہ جو میرے نبیﷺ کی ڈاڑھی مبارک ہے اسے بھی اسی طرح کا کردے۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے استقامت عطا فرمائے اور دین اور دنیا میں آسانی عطا فرمائے اور دین کی سمجھ میں آسانی فرمائے(آمین)۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 460 reviews.