Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

عمر25 سال ‘اب سر سے گنجا ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر صرف 25 سال ہے اور میں سرسے گنجا ہوچکا ہوں‘میں نے بے شمار تیل‘ شیمپو اور ٹانک استعمال کیے مگر میرے سر پر بال نہ آئے‘ احساس کمتری کا شکار ہوگیا ہوں‘ میری شادی صرف میرے گنج پن کی وجہ سے رکی ہوئی ہے۔ خدارا مجھے کوئی نسخہ ‘ دوا یا تیل بتائیے کہ میرے سر کا گنج پن ختم ہوجائے۔ (مصطفیٰ‘ صادق آباد)
مشورہ:خالص سرسوں کا تیل ایک پائواور بکرے کی تلی(قصاب سے کہہ کر لیں کہ پانی لگا ہوا نہ ہو)۔اسٹین لیس سٹیل کے برتن میں سرسوں کا تیل ڈال کر اس میں تلی پکنے کیلئے رکھ دیں ،آنچ درمیانی رکھیں۔ جب پک کر تلی کا سائز بہت چھوٹا ہو جائے تو اتار لیں،تلی نکال دیں اور تیل ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں محفوظ کر لیں۔روزا نہ رات کو سونے سے پہلے بالوں میں اس تیل سے اچھی طرح مسا ج کریں اور صبح اُٹھ کر بال دھو لیں، بال گھنے ہوجائیں گے اور مزید آنا شروع ہوجائیں گے، ان شا ءاللہ۔یہ ٹوٹکہ وہ لوگ بھی استعمال کرسکتےہیں جن کے بال بہت زیادہ پتلے ہوئے ہیں‘ اس نسخہ کے استعمال سے ان کے بال بھی موٹے ہوجائیں گے۔
چکن پاکس کے نشان اور بھائی کی قبض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ جب میں چھوٹی تھی تو چکن پاکس نکلے تھے اب وہ ختم ہوگئے ہیں لیکن میرے چہرے پر چکن پاکس کے تین چار نشان رہ گئے ہیں‘ پلیز مجھے ان نشانات کو ختم کرنے کا کوئی ٹوٹکہ بتائیں اور میرے چہرے پر چوٹ کا نشان بھی ہے اس کیلئے بھی کوئی ٹوٹکہ بتائیں اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بھائی کو شدید قبض ہے وہ تین دنوں بعد واش روم جاتا ہے‘ ہم نے بھائی کے علاج کیلئے بہت سےٹوٹکے آزمائےہیں لیکن کچھ خاص فرق نہیں پڑتا۔ (ا۔ فیصل آباد)
مشورہ:قبض سے نجات کیلئے تمام قارئین یہ ٹوٹکے نوٹ فرمالیں۔ ھوالشافی: اسپغول کا چھلکا دو چمچ‘ زیتون کا تیل ایک چمچ دونوں کو ملا کر صبح اور شام استعمال کریں‘ بے شمار امراض کا مجرب علاج ہے‘ نہایت مزیدار بھی ہے‘ مگر مستقل مزاجی چاہیے۔ثابت اسپغول کو دن میں تین مرتبہ آدھا آدھا چمچ استعمال کریں‘ بے ضرر شے ہے‘ ثابت اسپغول کو چبائیں نہیں بس نگل لیں۔کھانے سے گھنٹہ یا آدھ گھنٹہ پہلے پانی پئیں دوران کھانا پانی ہرگز نہ پئیں اور کھانے کے دو گھنٹے بعد تک پانی ہرگز نہ پئیں۔ اس کے بعد جتنا چاہیں پانی پئیں۔ چھوٹے چھوٹے لقمے اور آہستہ آہستہ چبا کر سنت نبویؐ کے مطابق کھانا کھائیں‘ اس سے کھانے کے ساتھ پانی کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔ پکے ہوئے امرود‘ کیلے دن میں ایک مرتبہ ضرور استعمال کریں۔ پپیتا ایک وقت میں ایک یا دو پھانک سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ دوسرا سوال آپ کا چکن پاکس کے نشانات ہیں تو ان پر عبقری دواخانہ کی ’’دیسی کریم‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق لگائیں۔ ان شاء اللہ کچھ عرصہ استعمال سے نشانات ختم ہوجائیں گے۔
80 سالہ والدہ کے گھٹنوں کا مسئلہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری والدہ کی عمر تقریباً 80 سال ہے‘ دل کی دھڑکن کمزور ہے‘ آپ سے علاج ہورہا ہے ماشاء اللہ بہت بہتری ہورہی ہے۔اب مسئلہ ان کے گھٹنوں کا ہے‘ ان کے گھٹنوں میں شدید درد ہوتا ہے‘ بے شمار ٹیسٹ کروائے‘ ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ گھٹنوں میں پانی پڑگیا ہے جس کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے‘ الحمدللہ! صوم وصلوٰۃ کی پابند ہیں‘ کوئی آسان سا نسخہ عنایت فرما کر مشکور فرمائیں۔ (ن۔گ‘ اسلام آباد)
مشورہ:اپنی والدہ کو عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفاء یابی‘‘ اور’’کراماتی تیل‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔
20 سال کی عمر میں گردے ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر اس وقت 20 سال ہے اورمیں گزشتہ ماہ سے گردوں کےعارضہ میں مبتلا ہوں‘ اب تک تقریباً چار مرتبہ میرے ڈائیلائسز ہوچکے ہیں‘ ڈاکٹروں نے دونوں گردے نکالنے کا کہا ہے‘ مہربانی فرما کر جلدی سے کوئی نسخہ یا دوائی بتادیں‘ ایسا نہ ہو کے بہت دیر ہوجائے۔ (عاطف عباسی‘ راولپنڈی)
مشورہ: کلونجی دو کلو لے کر اسے صاف کرکے دھو کر نتھار لیں‘ پھر اسے بڑے برتن میں ڈال کر 10 کلو پانی ڈال کر رات بھر بھگو کر رکھیں اور صبح اٹھ کر چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔جب پانی ایک گھنٹہ ابالے کھاتا رہے اور کلونجی کے دانے ہلکےسے سرخی مائل ہوجائیں کپڑے سے پانی چھان کر کین بھرلیں۔ روزانہ صبح اٹھ کر کلونجی کا پانی دو گلاس لے کر اتنا شہد ڈالیں کہ پانی میٹھا ہوجائے۔ اُس کے بعد تین بار شفاءمن جانب اللہ کہہ کر پی لیں۔ کم از کم دو ماہ یہ نسخہ استعمال کریں۔ان شاء اللہ صحت ملے گی۔
ماہواری کی بے ترتیبی اور جلدی مسائل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ تین سال سے عبقری کی قاریہ ہوں‘ بہت ہی اچھا رسالہ ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ اور پوری ٹیم کو اجر عظیم عطا فرمائیں۔ آمین!میں دو مسائل کا شکار ہوں‘میں شروع سے ہی ماہواری کی بے قاعدگی کی شکار ہوں‘ ماہواری اکثر وقت سے پہلے ہی 13 سے 12 دن کے وقفے سے شروع ہوتی ہے اور انتہائی درد کے ساتھ آتی ہے۔تین سے پانچ دن رہنے کے بعد رک جاتی ہے۔
دوسرا مسئلہ: کپڑے دھونے سے ہاتھ کی انگلیوں کے ناخنوں کے کنارے پر چھوٹی سی پھنسی نکل آتی ہے‘ جو کہ نہایت درد کرتی ہے‘ تین چار دن میں ان میں پیپ پڑجاتی ہے جس کو نکالنے کے بعد آرام آجاتا ہے‘ حالانکہ ہم کپڑے دھونے کیلئے اعلیٰ سرف اور دستانے استعمال کرتی ہیں۔ (ش، سوات)
مشورہ: ماہواری کے مسئلے کیلئے عبقری دواخانہ کی ’’ہارمونز شفاء ‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے علاوہ جب بھی کپڑے دھونے لگیں‘عبقری دواخانہ کا کراماتی تیل ہاتھوں پر مل لیں‘ کپڑے دھولیں تو دوبارہ تھوڑا سا تیل مل لیں۔ اگر پھنسی وغیرہ ہو توعبقری دواخانہ کی ’’مرہم سکون‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ ان شاء اللہ یہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 459 reviews.