محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! عرض یہ ہے کہ میں کرائے کے گھر میں رہتی ہوں ‘ساری زندگی دکھوں میں گزار دی ہے‘ میں چاہتی ہوں کہ میرا ذاتی گھر ہوجائے اور تنگدستی ختم ہوجائے‘ میرے تین بیٹے ہیں تینوں کے ذہن مختلف ہیں‘ میرے شوہر بھی بہت نخرے کرتے ہیں‘ چھوٹی چھوٹی بات پر لڑتے ہیں اور بچوں والدین اور بھائیوں نہیں بنتی ہے‘ لہٰذا آپ اس کا حل تجویز فرمائیں۔اس کے علاوہ شوگر کی مریضہ‘ یرقان بھی ہے‘رسولی بھی ہے۔ ان کیلئے بھی وظیفہ بتادیں۔ (شاہین‘ حیدرآباد)
جواب:حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کو گیارہ دن، اکیس دن، اکتالیس یا اکانوے دن میں سوا لاکھ مکمل کریں۔ جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، سوا لاکھ جتنے زیادہ کرسکتے مکمل کریں۔ دن زیادہ ہوجائیں تو گھبرائیں نہیں عمل جاری رکھیں۔ وضو بے وضو‘ پاک ناپاک ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ جتنی عمل میں توجہ زیادہ ہوگی اتنا زیادہ نفع ہوگا۔اتنی بیماریاں‘بندشیں‘ سفلی عمل‘ بیماریاں اور مشکلات زیادہ جلدی ختم ہوںگی۔درج بالا مسائل میں مبتلا تمام قارئین کو اس کے پڑھنے کی اجازت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں