Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

فروری! ڈبل روٹی‘ بسکٹ اور مٹھائیاں کم سے کم استعمال کریں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

اس ماہ کا مخصوص مرض جوڑوں کا درد ہے
فروری میں نزلہ‘ زکام‘ دمہ اور نمونیا وغیرہ مختلف امراض ہوتے ہیں مگر اس ماہ کا مخصوص مرض جوڑوں کا درد ہے۔
جب تک اس مرض کے حقیقی سبب کو دور نہ کیا جائے مریض کو فائدہ نہیں ہوگا۔ جوڑوں کا درد گھٹنے‘ ٹخنے‘ کندھے‘ کہنی کلائی اور انگلیوں میں ہوتا ہے۔ اس درد کے مختلف اسباب ہیں۔ بالعموم تو بدن میں تیزابی مادہ کے زیادہ ہونے سے ہوتا ہے۔ تیزابی مادہ خون میں شامل ہوکر بدن کے مختلف جوڑوں میں درد ہوجاتا ہے جس سے درد کی شکایت ہوجاتی ہے۔ مرض کے اصلی سبب کومعلوم کرکے اس کے مطابق علاج کرنا چاہیے۔
تیزابی مادے کی وجہ ہو توحسب نسخہ بڑا مفید ہے۔ صبح و شام گادونتی دو رتی‘ معجون سورنجان چھ ماشے کھائیں بعداز غذاعبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں ‘‘استعمال کریں۔ ترپھلا چھ ماشے رات پانی میں بھگو کر علی الصبح پانی چھان کر پلائیں۔ جوڑوں کے درد میں حب گوگل بھی مفید ہے۔ گوگل ایک تولہ چاندی کے ورق دو ماشے چنے کے برابر گولیاں کھائیں ایک گولی خوراک ہے۔ خون کی خرابی سے شکایت ہو توعبقری دواخانہ کی ’’خون صفاء‘‘ گولیاں فائدہ مند ہے۔
فروری میں کیا کھائیں کیا نہ کھائیں؟
بکری کا شوربا‘ چنے کا شوربا‘ مونگ کی دال کا شوربا‘ مونگ کی دال‘ دلیہ‘ گاجر‘ مولی‘ شلغم‘ کدو‘ سیب‘ دودھ اور کھارا سوڈا وغیرہ دیں۔ڈبل روٹی‘ مٹھائیاں اور بسکٹ کم سے کم استعمال کریں فروری کا موسم چونکہ انتہائی خشک سرد ہوتا ہے اس لیے اکثر لوگوں کو گنٹھیا یعنی جوڑوںکا درد لاحق ہوجاتا ہے ایسے افراد جو اس موذی مرض میں گرفتار ہوں انہیں مندرجہ ذیل ایک اورلاجواب نسخہ استعمال کرنا چاہیے جو نہ صرف جوڑوں کے درد بلکہ قبض‘ موٹاپا‘ درد سر‘ اعصابی درد اور ہاتھ پاؤں پھٹنا کیلئے بھی مفید ہے۔ نسخہ: زنجبیل 2 تولہ‘ نوشادر ایک تولہ‘ فلفل سیاہ آدھ تولہ اور گودہ گھیکوار حسب ضرورت۔ پہلی تین ادویہ کا سفوف بنا کر گودہ گھیکوار میں ملا کرگولیاں بقدر حب نخود بنالیں اور ایک تا دو تولہ ہمراہ نیم گرم پانی‘ صح دوپہر شام بعد غذا استعمال کریں اگر اجابت کھل کر ہوجائے تو ٹھیک ورنہ دوا کی مقدار دگنی کردیں۔
بوڑھے افراد کیلئے تین گھریلو نسخے
بوڑھے افراد کیلئے دو تین گھریلو نسخے پیش خدمت ہیں ان پر عمل پیرا ہوکر وہ سردی کے اثرات سے بہت حد تک بچ سکتے ہیں۔ رات کے کھانے کے بعد آدھا کپ بغیر چینی کا قہوہ بنوائیں اور اس میں ایک چمچہ شہد کا ملا کر پی لیا کریں۔ عصرو مغرب کے درمیان ایک معمول بنالیں کہ ایک کپ گرم پانی میں دو چمچہ شہد ملا کر پینا ہے۔ انشاء اللہ اس پر عمل کرکے ان کا موسم سرما بہت بہتر گزر سکے گا۔ روزانہ صبح نو سے 10 بجے کے درمیان دھوپ میں بیٹھنے کی عادت ڈالیں۔ سورج کی گرم شعاعیں جو فائدہ پہنچائیں گی وہ کمبل یا لحاف کی گرمائی نہیں پہنچا سکتی۔ اگر خدانخواستہ رات کو کھانسی کی شدت کی وجہ سے سانس میں دشواری ہوتو کسی برتن میں گرم پانی لے کر دونوں ہاتھوں کو ڈبوئے رکھیں۔ انشاء اللہ بہتری ہوگی۔ ٹھنڈی تاثیر والے پھل انگور‘ انار‘ کیلا‘ امرود‘ کینو ان کیلئے نقصان کا باعث ہوں گے۔ قطعی استعمال نہ کریں۔ اسی طرح چاول یا دہی کا استعمال بھی نقصان دہ ہوگا۔ دوتین دہائی قبل تک بڑے بزرگ گڑ کا استعمال کیا کرتے تھے جس کی وجہ سے اس قسم کی صورتحال سے واسطہ نہیں پڑتا تھاممکن ہے کہ چھوٹے شہروں یا گاؤں میں اب بھی استعمال ہوتا ہو۔ حالانکہ اس کے استعمال کرنے سے سینہ صاف ہوجاتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 438 reviews.