Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوگر، بلڈ پریشر، فالج اور بواسیر سے نجات سورۂ قریش میں ہے!

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

خوف و ہراس اور پریشانی سے نجات
سن رکھا تھا کہ سورئہ قریش سفر کی حالت میںخوف و ہراس اور پریشانی سے نجات کا ذریعہ ہے ایسا مجرب نسخہ کیمیاءا ور رہنمائی اپنی مثال آپ ہے‘ معجزاتی اور حیرت انگیز طور پر زیادہ تر واقعات حرمین شریفین کی حاضری میں ہی روپذیر ہوئے‘ اکثر و بیشتر مقامات پر اس کا سہارا لیتی ہوں لیکن یہ واقعات ذہن سے محو نہیں ہوتے‘ وہاں کے واقعات قلمبند کرتے وقت محسوس ہوتا ہے کہ ٹھنڈی ٹھنڈی ہواکے جھونکے آنے لگے ہیں اور وہیں پر موجودگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔ پچھلے سال ہم طواف کعبہ سے جب فارغ ہوئے تو میں نے مقام ابراہیم پر نوافل پڑھنے کا ارادہ کیا ‘رش کی وجہ سے میرا بیٹا میرے وہاں جانے پر آمادہ نہ تھا میں نے کہا بیٹا ایک بار کوشش کرنے دو۔ ورنہ فاصلے پر ہی نوافل ادا کرلیں گے۔ ساتھ ہی میں نے سورئہ قریش پڑھنا شروع کی یقین جانیں یوں لگا کہ میں کیا کئی اور لوگ بھی اس جگہ بہ آسانی نفل پڑھ سکتے ہیں ایسی وسعت دیکھ کر میں نے اپنے بیٹے سے کہا تم بھی اِدھر ہی نفل پڑھو دیکھو کتنی جگہ ہے ایسے ہی گھبرا گئے تھے پھر بڑی تسلی اور اطمینان نوافل ادا کئے اور دعا مانگی اور رب العزت کا شکرادا کیا ۔میرا تجربہ ہے کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں اس کے گھر کی حاضری کی دعا کرتے رہو عمر گزرتی بھی جائے زندگی تو باقی ہے کب اور کیسے مراد بَر آئے وہی ذات مطلق جانتی ہے جو دلوں کے بھید جانتا ہے سورئہ قریش کے مطلق یہ بھی سنا ہے کہ بہت سی بیماریوں کی شفا اسی کے ورد میں پوشیدہ ہے۔ شوگر، بلڈ پریشر، فالج اور بواسیر سے نجات کیلئے نماز عشاء 111 مرتبہ پڑھنا اکسیر ہے بلکہ کتاب ’’الشفاء‘‘ میں تو گردوں کا علاج بھی درج ہے پھر اس رحیم ذات کا وعدہ بھی ہے کہ ’’یُّـجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ‘‘ ’’بھلا وہ کون ہے کہ جب بے قرار سے پکارے تو دعا کو قبول کرتا ہے اور مصیبت کو دور کرتا ہے۔‘‘ (سورئہ النمل، آیت:62)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 433 reviews.