یہ واقعہ حرم پاک کا ہے۔ پچھلے سال ہم عمرہ کیلئے طواف کررہے تھے میں نے اپنے بیٹے سے کہا کہ میں حجراسود تک تو نہیں جاسکتی مجھے رکن یمانی تک ضرور جانا ہے وہ بضد تھا کہ اس رش میں اگر آپ گر گئیں تو پھر کیا ہوگا ربیع الاوّل کا مہینہ تھا اس ماہ میں بھی لوگ جوق درجوق عمرے کی سعادت کو جاتے ہیں ایک جم غفیر تھا۔ میں نے کہا کچھ نہیں ہوگا اللہ آسانی کرے گا۔ میں نے صرف تین بار سورئہ قریش پڑھی یقین جانیے‘ ایک شخص نے آگے بڑھ کر مجھے جگہ بناکر دی اور کہاں ماں جی کو پہلے ہاتھ لگا لینے دو پھر میرے بیٹے نے بھی رکن یمانی کو مس کیا میری بہو پیچھے کھڑی رہی میں نے کہا حسن بیٹا اسے بھی کہو وہ بھی آگے بڑھے بچے ہمارے پاس رک جاتے ہیں وہ ڈری ہوئی تھی کہ انسانوں کے سیلاب سے کیسے گزرے گی میں نے کہا سورئہ قریش پڑھتی جائو اور بڑھتی جائو بے حد آسانی سے وہ بھی غلاف کعبہ اور رکن یمانی کو ہاتھ لگانے میں کامیاب ہوگئی یہ سب اللہ کی کرم نوازی تھی۔ اس سال ہم انتہائی معجزانہ طور پر حرم شریف گئے۔ ابھی چاشت کی نماز پڑھ رہی تھی کہ میرے بیٹے کا فون آیا کہ امی ذیشان اور اسکی امی وغیرہ کل عمرے پر جارہے ہیں‘ میں نے کہا ہم کب جائیں گے؟ اس نے کہا ماں جی ہم بھی پروگرام بناتے ہیں۔شام کو اس کی کال آئی کہ امی میرے دوست نے کہا ہے کہ اس کی بہن اور بھائی نہیں جارہے حسن آپ اور آپ کی امی چلے جائو۔ میری تو خوشی کی انتہا نہ رہی ان کی چار ٹکٹیں تھیں اب وہ ماں بیٹا اور ہم دونوں گھر سے روانہ ہوئے ائیرپورٹ پر جب یہ ذکر ہوا کہ ہمارے نام میں اور ٹکٹوں پر درج شدہ ناموں میں اختلاف ہے اس کی وجہ سے کوئی گڑبڑ نہ ہو جائے بس میں تو ڈری سہمی سورئہ قریش کا ورد کرتی رہی جب کلیئر ہوکر جہاز میں بیٹھے تو اطمینان ہوا ایسے ہی واپسی پر خوف طاری تھا لیکن وہ صرف کمپیوٹر پر ٹکٹ کا نمبر دیکھتے باقی کسی بات کا سوال ہی نہ ہوا ہم بخیر و عافیت عمرے کی سعادت سے واپس آئے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں