Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سگریٹ پینے والے والدین کے بچے کینسر کا شکار ہورہے

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

والدین کی سگریٹ نوشی کا بچے پر اثر
سگریٹ نوشی:عام حالات میں بھی سگریٹ نوشی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے لیکن دورانِ حمل سگریٹ کا دھواں حاملہ کے ساتھ ساتھ بچہ کے لیے دشمن جاں ثابت ہوتا ہے۔ سگریٹ نوشی کی دلدادہ مائوں کی اولاد لاغر پیدا ہوتی ہے اکثر بچوں کی قبل از وقت ولادت ہو جاتی ہے۔ ایسی ماں کا بچہ پیٹ میں ہی موت کا شکار بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ وقت زچگی میں بے شمار پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سگریٹ پینے والی حاملہ خواتین کو حمل کا پورا عرصہ متلی وقے کی شکایت رہتی ہے تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ سگریٹ نوشی بچہ کے دماغ کی بہترین نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے جن والدین یا دونوں میں سے کوئی ایک فریق سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہوتا ان کے بچوں میں دمہ، سینہ کا انفکیشن یا
کینسر کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوسکتی ہیں۔ جو بچے سگریٹ نوش والدین کے ساتھ پلتے ہیں ان میں شرح اموات مجموعی طور پر زیادہ ہوتی ہےبہ نسبت ایسے بچوں کے جن کے والدین (دونوں یا ایک فریق) سگریٹ نوشی سے اجتناب برتتے ہیں۔ سگریٹ نوشی کو الوداع کہنے کے لیے یہی وقت مناسب ہے اپنے نوزائیدہ بچےکو سگریٹ کے دھویں سے محفوظ رکھیں۔
حاملہ کو قبض ہوجائےتو کیا کرے؟
قبض کو بیماریوں کی جڑ کہا جاتا ہے عام آدمی کے لیے بھی قبض کی تکلیف سوہان روح ہوتی ہے چہ جائیکہ حاملہ‘ اگر قبض کا شکار ہوئے تو فوری طور پر سدباب تلاش کریں۔ پانی کا بہت خوب استعمال صحت کے لیے سونا ہے۔ سادے پانی کے علاوہ تازہ پھلوں کے جوس، لسی اور دودھ کا خوب استعمال کریں۔ چوکر والی غذائوں کا انتخاب کریں۔ ہری سبزیوں کو مینیو میں شامل کرلیں قبض سے بچنے کے لیے چھلکا اسپغول کا روزانہ استعمال بے حد ضروری ہے۔ ایک چمچہ چھلکا اسپغول کو پانی کے ایک گلاس میں مکس کرکے دن میں دو مرتبہ پینے کی عادت ڈالیں اگر قبض شدید صورت اختیار کر جائے تو فوراً اپنی ڈاکٹر کو مطلع کریں۔
ڈیپریشن سے بچیں
دوران حمل ڈیپریشن یا کسی بھی قسم کی ٹینشن حاملہ کے قریب بھی نہ پھٹکے۔ خود کو ہر قسم کے ذہنی دبائو سے آزاد رکھیں۔ مشکل وقت کاڈٹ کر مردانہ وار مقابلہ کریں۔ زندگی میں درپیش مسائل کا حل ڈھونڈنے کی کوشش کریں۔ اپنا حوصلہ بلند رکھیں۔ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کریں۔ وہی مشکل کشا ہے۔ نماز کی پابندی لازم کریں‘ قرآن پاک کی تلاوت روزانہ کریں اگر صبح کے وقت کریں تو بہت بہتر ہے۔ہروقت باوضو رہنے کی کوشش کریں۔ان شاء اللہ بچہ بے شمار بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔ماں اگر ذہنی پریشانی کا شکار ہوگی تو اس کا اثر بچہ کی ذات پر ضرور مرتب ہوگا لہٰذا احتیاط برتیں۔ بچہ کی عمدہ صحت اور بہترین ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے خود کو ہر قسم کے ذہنی و جسمانی دبائو سے آزاد رکھنے کی کوشش کریں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 431 reviews.