Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ماں بننے والی خواتین کیلئے کچھ خاص احتیاطیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

حاملہ اور بڑی بوڑھیوں کے مشورے
عورت کے لیے نئے ہونے والے بچے کا احساس بہت خوشگوار اور دلفریب ہوتا ہے۔ نوماہ میں معصوم فرشتہ ماں کے وجود کا حصہ بن جاتا ہے۔ ماں اس کی تمام حرکتوں اور بے چینیوں کو محسوس کرتی ہے اور بچہ ماں کی تمام خوشی اور غموں کا امین بن جاتا ہے۔
دوران حمل حاملہ کو ہر چیز کے متعلق بے حد احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اس کی کوئی بھی معمولی لاپرواہی بچے کی جان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے‘ یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی کسی عورت کا حمل ظاہر ہوتا ہے‘ گھر کی بڑی بوڑھیاں مشوروں کے انبار لگا دیتی ہیں۔ اکڑوں نہ بیٹھو، باسی نہ کھائو، زور زور سے مت بولو بچہ ڈر جائے گا‘ تیز مت چلو وغیرہ وغیرہ۔ حمل کے نوماہ کو احتیاط و حفاظت کا عرصہ کہا جائے تو بے جانہ ہو گا۔ ہر نیا سورج حاملہ کے لیے نیا چیلنج لے کر طلوع ہوتا ہے۔ حمل کا عرصہ بری عادت کو رخصت کرنے اور اچھی عادات کو اپنانے کا عرصہ ہے۔ بری عادتوں کو اچھی اور بھلی عادتوں سے بدل لیں کیونکہ یہاں آپ کےبچے کی زندگی کا سوال ہے۔دوران حمل چند اہم بنیادی احتیاطیں درج ذیل ہیں اگر آپ ان میں سے کسی بھی عادت میں مبتلا ہیں تو کوشش کریں کہ جلد از جلد ان سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔
غیر ضروری ادویات کا استعمال
:دوران حمل آپ کی ہر غذا کا اثر بالواسطہ آپ کی اپنی صحت پر اور بلاواسطہ پیٹ میں پلنے والی ننھی جان پر مرتب ہوگا۔ کچھ بھی کھانے سے قبل ایک مرتبہ ضرور سوچیں کہ کہیں یہ غذا بچہ کے لیے نقصان دہ ثابت تو نہیں ہوگی۔ اگر آپ حمل سے قبل کسی قسم کی ادویات یا ٹانک کے استعمال کی عادی رہی ہیں تو اس کے متعلق اپنی ڈاکٹر کو ضرور مطلع کریں غیر ضروری ادویات کے استعمال سے دور رہیں۔ جسم کی کمزوری کو دوائوں کے بجائے غذا سے پوری کرنے کی کوشش کریں۔
حاملہ ہیں تو غیر ضروری کاموں کو کہیں بائے بائے
ہمیں معلوم ہے کہ آپ ایک فعال خاتون ہیں لیکن اب آپ کے بچہ کی زندگی و صحت کا معاملہ ہے لہٰذا غیر ضروری کاموں کو بائے بائے کہہ دیں۔ اپنے حمل کا خاص خیال رکھیں۔ وقت پر کھانا اور پوری نیند لینا آپ کی صحت کے لیے بے حد اہم ہے۔ ملازمت پیشہ خواتین کام کے ساتھ آرام کو فراموش نہ کریں۔ روز مرہ امور کی فہرست تیار کریں اور ان میں سے غیر ضروری یا کم اہمیت والے کاموں کو لسٹ سے نکال باہر کریں۔یہ وقت اطمینان اور سکون سے رہنے کا ہے۔ کمپنی لنچز، ونڈو شاپنگ، پارٹیز اور تمبولہ نائٹس کو بھول جائیں۔ رات کو جلدی بستر پر چلی جائیں اور صبح سویرے اٹھنے کی عادت ڈالیں۔ سستی اور آرام طلبی کا شکار نہ ہو جائیں بلکہ ان کاموں سے دور رہیں جو کہ وقت اور پیسے کا زیاں ہیں۔
پالتو جانوروں کو احتیاط سے رکھیں
اکثر لوگوں کو اپنے گھر میں بلی، کتا، خرگوش یا پرندے پالنے کی عادت ہوتی ہے لیکن دوران حمل جانوروں کے قریب جانے‘ انہیں اٹھانے، نہلانے یا ان کی صفائی کرنے میں خاص احتیاط برتیں۔ کوشش کریں کہ پالتو جانور آپ سے دور رہیں لیکن اگر کبھی آپ کو انہیں اٹھانا پڑ جائے تو بعد میں اپنے ہاتھو دھونا ہرگز نہ بھولیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 430 reviews.