Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نسلوں کی خوشحالی چاہیے توپیشے کا انتخاب سوچ کر کیجئے

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

دعا اور بدعا کا تعاقب:ایک دعا ہے اور دوسری بد دعاہے۔ دعا بھی وجود رکھتی ہے اور بددعا کا بھی وجود ہوتاہے۔دعا کا بھی اثر ہوتاہے اور بددعا کا بھی اثر ہوتا ہے۔دعا کا اثر بھی نسلوںتک پہنچتاہے اور بددعا کا اثربھی نسلوں تک پہنچتا ہے۔ محدثین نے کتابوں میںواقعات لکھے ہیں کہ: سرورِ کونین ﷺ نے بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو دعائیں دیں اور ان دعاؤں کے اثرات اب تک اُن کی نسلوں میں موجود ہیں۔یہ بات میں حقیقتاً عرض کررہا ہوں۔
خوش قسمت انسان:سرورِ کونینﷺ نے بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کودعا ئیں دیں اور اُن دُعائوں کے اثرات ان کی سات نسلوں تک اور بعض اوقات چودہ نسلوں تک چلتے رہے۔اسی طرح بددعا کی بھی طاقت ہے۔بددعا کی بھی تاثیر ہے۔ خوش قسمت انسا ن وہ ہے جو دعاؤں کوساتھ لے کر چلے۔ماں باپ کی دعا، کسی مفلس کی دعا، کسی مظلوم کی دعا،کسی فقیر کی دعا،کسی غریب کی دعا،کسی اللہ والے کی دعا، کسی بے زبان جانور کی دعا لے کر چلے۔
پیشے، شعبے: مجھے ایک شخص کہنے لگا: بعض پیشے یا شعبے ایسے ہوتے ہیں کہ جن کے پیچھے دعائیں ہوتی ہیں۔جواس پیشے یا شعبے میں کام کرنے والے لوگوں کا تعاقب کرتی ہیں۔بعض پیشے ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی وجہ سے کسی کی مشکل دور ہوجاتی ہے، کسی کی تکلیف ختم ہو جاتی ہے ،کسی کا مسئلہ حل ہوجاتاہے، ان کے پیچھے دعائیں تعاقب کرتی ہیں۔اور بعض پیشے ایسے ہوتے ہیں کہ جن پیشوں پر لوگ بددعائیں دیتے ہیں۔وہ شخص مجھے کہنے لگے: ہمارا پیشہ ایسا ہے کہ لوگ ہمیں بددعائیں دیتے ہیں۔
نسلوں کی بنیاد:بقول ایک اللہ والے کے کہ پیشے، شعبے یا پروفیشن کا انتخاب ہمیشہ سوچ سمجھ کر کرناچاہیے۔فرمایا : پیشہ کے اوپر نسلوں کی بنیادیں ہوتی ہیں۔ہماری نسلوں نے اِسی پیشے سے وصول ہونے والی آمدنی کے ذریعہ سے پلناہے، روٹی کھانی ہے،کپڑے پہننے ہیں،سوناہے،جاگنا ہے زندگی کا نظام اِسی ذریعہ آمدنی کے اعتبار سے چلے گا۔میں اسباب کے اعتبار سے عرض کررہا ہوں۔اللہ والو!ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ نوکری جہاں مل جائے وہاں کرلیں‘ نہیں!ایسا نہیں ہونا چاہیے۔میں نے بعض لوگوں کو دیکھا ہے جو بہت دِنوں سے بھوکے ہوتے ہیں، ان لوگوں کو ان کے مزاج یا وقار کے مطابق کھانا نہ ملے تو وہ کھانا نہیں کھاتے وہ کہتے ہیں اپنے مزاج کاکھانا کھائیں گے نہیں تو بھوکے مرجائیں گے۔یہ دنیا کے وقارکی بات ہے اور ایک آخرت کا وقار ہوتا ہے ۔ 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 424 reviews.