Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سردیوں میں گاجر کی میٹھی اور تیکھی ڈشز کا لطف اٹھائیں

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

آٹے کا پیڑا بیل کر اس پر یہ آمیزہ پھیلاتے ہوئے ڈالیں اور لپیٹ کر رول کی طرح بنانے کے بعد کناروں کو اچھی طرح بند کرکے بیل لیں۔ گرم توے پر آئل لگاتے ہوئے پراٹھے کی طرح تل لیں اور گاجر کے پراٹھوں کا لطف اٹھائیں۔

عام طور پر لوگوں میں گوشت اور اس سے تیار کی ہوئی ڈشز مقبول عام ہیں لیکن جو افراد سبزیوں کی اہمیت سے واقف ہیں وہ ان کا بھرپور طریقہ سے استعمال کرتے ہیں انہیں نہ صرف پکی ہوئی سبزیاں مزہ دیتی ہیں بلکہ وہ کچی حالت میں کھائے جانے والی سبزیوں سے بھی لطف اٹھاتے ہیں۔ گاجر بھی ایک ایسی سبزی ہے جسے خواہ کچا کھایا جائے یا پکا کر اس کا الگ ہی مزہ ہوتا ہے اور مزے کی بات تو یہ بھی ہے کہ اس سے نہ صرف نمکین بلکہ میٹھی ڈشز بھی تیار کی جاسکتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ گاجر میں قدرتی طور پر مٹھاس ہوتی ہے۔ گاجر کا جوس ایک قوت بخش ٹانک ہے جس کا باقاعدگی سے استعمال خون بناتا ہے بلکہ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتا ہے تاہم کچھ لوگ پتلی پتلی سرخ گاجریں یونہی کچی چبا جاتے ہیں۔ اگر یہاں ہم گاجر کے اوصاف پر بات کریں یا اس کے خواص پر روشنی ڈالیں تو بات کافی طویل ہو جائے گی لہٰذا مختصراً بتائےدیتے ہیں کہ ان سردیوں میں جب گاجریں اپنی بہار دکھانے لگیں اور سیزن عروج پر ہوتو اس سبزی سے بھرپور انصاف کرتے ہوئے اپنی من پسند ڈشز ضرور ٹرائی کریں ۔ دس تراکیب آپ کے لیے حاضر خدمت ہیں:
گاجر کا بھتہ
اجزاء: گاجر (کدوکش کی ہوئی) ایک کلو، دودھ 2لیٹر، شکر آدھا کلو، چاول 100گرام، بادام 50گرام، کشمکش100گرام، چھوہارے (لمبائی میں چار ٹکڑے کرکے)100گرام، کیوڑہ ایک کھانے کا چمچ ، بناسپتی گھی ایک کپ۔ترکیب: دودھ گرم کرکے اس میں گاجر، چاول، کشمش اور چھوہارے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب دودھ کی مقدار نصف رہ جائے تو اس میں شکر اور گھی بھی ڈال دیں اور چمچہ چلاتے ہوئے ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب دودھ تقریباً خشک ہو جائے تو بادام و پستے کی ہوائیاں اور کیوڑہ چھڑک کر نوش فرمائیں۔
گاجر گوشت کے مزے
اجزاء: گوشت آدھا کلو، گاجر آدھا کلو، ٹماٹر تین عدد، لہسن ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ، پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ، سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ، گرم مصالحہ پائوڈر ایک چائے کا چمچ، ثابت سرخ مرچ چار عدد، دار چینی دو ٹکڑے، کوکنگ آئل ایک کپ۔ترکیب: کسی پتیلی میں آئل گرم کرکے سفید زیرہ اور ثابت سرخ مرچ کڑکڑا کے اس میں ادرک و لہسن کا پیسٹ اور پھر گوشت بھی ڈال دیں۔ ذرا سا بھوننے کے بعد اس میں نمک، مرچ، گرم مصالحہ اور دار چینی شامل کرکے کچھ دیر مزید بھوننے کےبعد ایک کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے کے لیے چھوڑ دیں البتہ کوشش یہ رہے کہ پانی کم سے کم استعمال ہو۔ گوشت گلنے کے قریب ہوتو اس میں کتری ہوئی گاجریں اور چند لمحے کے بعد باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر پکنے دیں۔ گاجریں گل جائیں تو پانی خشک ہونے پر اچھی طرح سے بھون کر اتار لیں اور ہرادھنیا چھڑک کر پیش کریں۔
گاجر کا حلوہ! ضرور بنائیے سب کو کھلائیے
اجزاء: گاجر (کدوکش کی ہوئی) ایک کلو، دودھ ڈیڑھ لیٹر، شکر دو کپ، چھوٹی الائچی6عدد، بادام و پستہ (چھلکا اُتار کر کترا ہوا) آدھا کپ، کشمکش تین کھانے کے چمچ، اخروٹ کی گری تین کھانے کے چمچ، چاندی کے ورق حسب ضرورت، بناسپتی حسب ضرورت۔ترکیب:کسی برتن میں دودھ اور گاجریں ڈال کر اس وقت تک ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک دودھ خشک نہ ہو جائے۔ اب ایک دوسرے برتن میں گھی ڈال کر گرم کریں اور الائچی کڑکڑانے کے بعد گاجریں ڈال کر بھوننا شروع کردیں اور جب بھونتے ہوئے رنگت سنہری ہونے لگے تو شکر اور تمام خشک میوہ جات کی نصف مقدار بھی شامل کرلیں اور بھوننے کا عمل جاری رکھیں۔ جب گاجریں گھی چھوڑنے لگیں تو چولہا بند کرکے حلوے کو کسی ڈش میں نکالیں اور بقیہ خشک میوے چھڑک کر پیش کریں۔ اگر خواہش ہوتو حلوہ بھونتے وقت آخری مرحلے میں تازہ کھویا بھی شامل کرلیں جس سے لطف دوبالا ہو جائے گا۔
گاجر کی بھجیا اور دیسی گھی! لطف دوبالا
اجزاء: گاجر درمیانے سائز کی تین سے چار عدد، آلو چار عدد، مٹر ایک کپ، شملہ مرچ ایک عدد، نمک حسب ذائقہ، پسی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ ، پسی ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ، ہری مرچیں دو عدد، پیاز تین عدد، لہسن و ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، ہرادھنیا تھوڑا سا، کوکنگ آئل ایک کپ۔
ترکیب:پتیلی میں آئل گرم کر کے باریک کتری ہوئی پیاز ڈالیں، جب پیاز کا رنگ شفاف ہو جائے تو اس میں لہسن و ادرک پیسٹ بھی شامل کردیں۔ ذرا سا پانی ڈال کر اس میں نمک، مرچ، اور ہلدی شامل کریں اور مصالحہ بھون لیں۔ جب بھن جائے تو مٹر، آلو، گاجر اور شملہ مرچ بھی کاٹ کر ڈال دیں اور ایک کپ پانی شامل کرکے درمیانی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور سبزیاںگل جائیں تو دس منٹ کے لیے دم لگائیں اور ہرادھنیا چھڑک کر لذیذگاجر کی بھجیا کا مزہ لیں۔
گجریلابنائیے‘ کھائیے اور طاقت بڑھائیے
اجزاء:گاجر (چھل کر کدوکش کی ہوئی) آدھا کلو، سویاں باریک والی 100گرام، دودھ تین لیٹر، شکر حسب پسند، کھویا 125گرام، چھوٹی الائچی پائوڈر 3/4 چائے کا چمچ، بادام، پستہ، کشمش اور اخروٹ کی گری پچاس پچاس گرام، زعفران 3/4 چائے کا چمچ۔ترکیب: کسی کھلے منہ کے برتن میں دودھ ابال کر گرم حالت میں شکر بھی ڈال دیں اور ذرا سے دودھ میں زعفران گھول کر بھی شامل کردیں۔ اب گاجریں بھی دودھ میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ کسی فرائنگ پین میں ذرا سا گھی ڈال کر سویاں سنہری کرلیں اور جب گاجریں دس منٹ تک پک چکی ہوں تو ان میں سویاں بھی شامل کردیں اور پانچ منٹ مزید پکانے کے بعد خشک میوہ جات اور الائچی پائوڈر بھی ملاکر دودھ کی مقدار نصف ہونے تک پکنے دیں۔ جب دودھ آدھا رہ جائے تو کھویا ملاکر پانچ منٹ تک پکانے کے بعد چولہے سے اتارلیں، مزیدار گجریلا تیار ہے جسے چاہیں تو گرما گرم کھائیں اور یا فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرنے کے بعد لطف اٹھائیں۔
گاجر کی بریانی نہ کھائی تو کیا کھایا
اجزاء: گاجر چار عدد (آلو کےچپس کی طرح لمبائی میں کاٹ لیں) آلو تین عدد، پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ، مٹر دو کپ ، چکن آدھا کلو، آلو بخارے دس عدد، ٹماٹر آدھا پائو، پیاز دو عدد، دہی ایک پیالی، چاول دو گلاس، نمک حسب ذائقہ، ثابت گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ، کوکنگ آئل دو کپ۔ ترکیب:چاولوں کو صاف)
کرکے پانی میں بھگودیں۔ ایک دیگچی میں آئل گرم کرکے اس میں باریک کتری ہوئی پیاز ڈالیں اور ہلکی سنہری کرلیں۔ اب اس میں چکن، نمک، پسی لال مرچ اور مٹر ڈال کر دو منٹ تک پکائیں۔ کچھ دیر کے بعد اس میں آلو، گاجر اور آلو بخارے بھی ڈال دیں اور پھر ٹماٹر کے علاوہ دہی ڈال کر بھونیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو پانی شامل کرکے ذرا اوپر کو پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔ پانی میں اُبال آجائے تو اس میں گرم مصالحہ اور چاول بھی ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔ چاول گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے تو دس منٹ کے لیے دم لگانے کو رکھ دیں، مزیدار گاجر کی بریانی تیار ہے۔گاجر کا سوپ:اجزاء: گاجر دو عدد، پیاز ایک عدد، (کیوب میں کاٹ کر) شملہ مرچ ایک عدد (چوکوکورٹکڑوں میں) کریم دو کھانے کے چمچ، مشروم 8عدد، پائن ایپل کے قتلے آدھا کپ، نمک حسب ذائقہ، پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ، اجینو موتو آدھا چائے کا چمچ، چکن کی یخنی چار کپ، بون لیس چکن چند ٹکڑے، کارن فلور آدھا کپ، کوکنگ آئل آدھا کپ۔ترکیب: کسی برتن میں آئل گرم کرکے تمام سبزیاں فرائی کرلیں اور نکال کر علیحدہ کرلیں۔ اب ایک دوسرے برتن میں یخنی، نمک، کالی مرچ اور اجینو موتو ڈال کر پکائیں اور دو منٹ کے بعد اس میں فرائی کی ہوئی سبزیاں ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دس منٹ تک ڈھانپ کر پکائیں۔ اب پانی میں کارن فلور گھول کر اسے بھی شامل کریں اور تیزی سے چمچ چلاتے ہوئے پکائیں تو دو منٹ میں گاڑھاپن پیدا ہو جائے گا۔ چولہے سے اتار کر پائن ایپل کی قاشیں اور کریم ڈال کر گرما گرم نوش فرمائیں۔گاجر کے پراٹھے:اجزاء: گاجر (کدوکش کی ہوئی) ایک کپ، کھجور پیس کر 6عدد، شکر ایک کپ، کوکنگ آئل حسب ضرورت۔ترکیب: کدوکش کی ہوئی گاجریں تھوڑے سےپانی میں ابال کر گلا لیں اور اب اس میں کھجور اور شکر بھی ڈال کر مکس کرلیں۔ آٹے کا پیڑا بیل کر اس پر یہ آمیزہ پھیلاتے ہوئے ڈالیں اور لپیٹ کر رول کی طرح بنانے کے بعد کناروں کو اچھی طرح بند کرکے بیل لیں۔ گرم توے پر آئل لگاتے ہوئے پراٹھے کی طرح تل لیں اور گاجر کے پراٹھوں کا لطف اٹھائیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 420 reviews.