اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔چونکہ اس سے پہلے مختلف ادارے میری کتب شائع کرتے تھے اب اکثر کتب عبقری ادارہ شائع کررہا‘ مختلف اداروں نے بہت سے حوالے چھوڑ دئیے‘ یاد رکھیں! کتاب اگر حوالہ کے ساتھ ہو تو تحقیق‘ اور تالیف اگر حوالہ کے بغیر ہو تو سرقہ اور چوری شمار ہوتی ہے‘ اس لیے اب پھر سےمیں اپنی کتب کی غلطیاں خود نکال کر شائع کررہا ہوں تاکہ میری اور کتب کی اصلاح ہوتی رہے۔کتاب نمبر60: خوابوں کی پراسرار دنیا:ہر خواب خواب نہیں ہوتا اور ہر خواب حقیقت بھی نہیں ہوتا‘ خوابوں کی دنیا ایسی انوکھی دنیا ہے جو ہر امیر وغریب پر کھلتی ہے اور اس کی سرحدیں لامحدود اور اس کا سفر ویزے پاسپورٹ سے بے نیاز ہوتا ہے۔ خوابوں کی دنیا ایسی عجیب ہے کہ زمانہ قدیم سے ہی اس کے ماہرین اس کے اسرار کھولنے کیلئے موجود رہے ہیں۔ معاشرے میں خواب کے متعلق پھیلی غلط باتیں اور ان کے اثرات کو دیکھتے ہوئے میں نے ’’خوابوں کی پراسرار دنیا‘‘ کو مخلوق عام میں عام کرنے کیلئے اس کتاب کی تالیف کی۔ اس کتاب میں اسلامی اور یورپی ماہرین فن تعبیر کے تحقیقی مضامین اور آراء جمع کی گئی ہیں جو یقیناً دلچسپ ہونے کے ساتھ فکر اور سوچ کی نئی راہیں کھولنے میں معاون ثابت ہوئی۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات اور کتب سے مواد اکٹھا کیا گیا ان کے نام درج ہیں:۔ کتب: پیش گوئیاں۔ روئے صالحہ۔ خواب اور ان کی حقیقت۔ خواب ہم کیوں دیکھتے ہیں۔ خواب اور ان کی ترجمانی۔ سچے خواب۔ خواب۔ خواب دیکھنا آپ کیلئے ضروری ہیں۔ خواب مستقبل کی پرچھائیاں۔ خوابوں سے امراض کی تشخیص۔ خواب نئی حقیقتیں نئے تجربے۔ میرے دلچسپ خواب۔ خوابوں کی عجیب دنیا۔ عالم خواب میں تصنیف و تالیف۔ خوابوں کے اسرار۔ خواب اور ان کی تعبیر۔ آؤ خواب دیکھیں۔ خوابوں کے اسرار۔ خوابوں کے مخفی راز۔ خواب کی حقیقت۔ خواب کیا کہتے ہیں۔ ہم صورت گر کچھ خوابوں کے۔ شخصیات: عرفان محمود۔ ڈاکٹر طارق محمود۔ طاہرہ باری۔ ڈاکٹر عبدالرحمٰن صدیقی۔ حبیب الرحمٰن حبیب۔ سیکنڈ لیفٹیننٹ راؤ امانت علی۔ شیخ عبدالرحیم دامن۔ حسان عارف۔ پروفیسر محمدسلیم۔ علی اسد شامل ہیں۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔ (ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں