صبح اس کو بغیر ہاتھ لگائے کپڑے سے چھان کر مسلسل آٹھ دن تک پینے سے گردے کا درد ان شاء اللہ پھر نہیں ہوگا۔یہ ایک بڑے حکمت والے آدمی نے بتایا جو مسافر اور مہمان بن کر آیا۔ اس نسخے کو میں نے آزمایا اور درست پایا۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری رب کے حضور دعا ہے کہ رب جلیل آپ کو آپ کی آل ‘ اولاد کو اور آپ کے تمام سٹاف کو رحمتیں، برکتیں اور دونوں جہان کی عافیت عطا فرمائے (آمین)۔ میں عبقری رسالہ کا نیا قاری ہوں تقریباً سات یا آٹھ ماہ سے پڑھ رہا ہوں۔ ہر ماہ شدت سے انتظار رہتا ہے۔ ہمارے گائوں سے تقریباً 30کلو میٹر دور شہر سانگھڑ میں عبقری ملتا ہے۔ میں ہر ماہ جاتا ہوں اور رسالہ خرید کر لاتا ہوں اور عرصہ 19سال سے حکمت کی پریکٹس کررہا ہوں۔ عبقری میں جو نسخے شائع ہوتےہیں ان کو بڑے شوق سے پڑھتا ہوں اور ان پر تجربے بھی کرتا ہوں۔ آپ کی کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ سے میں نے کچھ نسخے آزمائے ہیں جن سے 100فیصد رزلٹ ملا۔ ایک نسخہ میں نے خود اپنے اوپر آزمایا جو یہ تھا ‘انجیرتین دانے، ½چمچ سونف ، پودینہ سبز رات کو پانی میں بھگو کر صبح جوش دےکر پینا ہے اس سے میراسردرد اور چکر کی شکایت پانچ دن میں ختم ہوگئی۔ دوسرا نسخہ گوند کیکر اور گوند کتیرا والا جوڑوں کے درد کے لیے مریضوں کو دیا ان کو بھی فائدہ ہوا اور تیسرا نسخہ پھٹکڑی سفید اور کباب چینی والا آزمایا اس سے بھی فائدہ ہوا۔حکیم صاحب میں بھی اس خیال کا آدمی ہوں علم کو قبر میں لے جانے کے بجائے اس کو انسانیت کی بھلائی کے لیے خرچ کریں تو یہ ایک عبادت ہے کسی انسان کو فائدہ پہنچانے اور اس کی تکلیف دور کرنے سے رب راضی ہوتا ہے۔ میں اپنے آزمائے ہوئے کچھ نسخے عرض کررہا ہوں میرے یہ نسخے انتہائی سستے ، مختصر اور بنانے میں آسان ہیں۔ یہ نسخے میں اپنے مریضوں کو دیتا ہوں بہت سارے لوگوں کو فائد ہ ہوا ہے۔
ڈاڑھ درد کے لیے نسخہ
کالی مرچ پانچ دانے، لونگ پانچ دانے، پھٹکڑی سفید ایک تولہ یہ تینوں چیزیں لیکر باریک پیس کر کپڑا چھان کریں اور درد والی ڈاڑھ یا دانت پر لگائیں اگر ڈاڑھ میں سوراخ ہوگیا ہوتو اس میں بھر دیں پھر منہ کھول کر بیٹھ جائیں دس سے پندرہ منٹ تک گندا پانی نکلے گا پھر کلی کرکے منہ صاف کریں اس طرح دو یا تین بار دو یا تین گھنٹے کے وقفے سے لگائیں ان شاء اللہ درد پھر نہیں ہوگا یہ نسخہ خود میں نے اپنے اوپر بھی استعمال کیا ہے۔
درد گردہ کا نسخہ
درب ایک پودا ہے جس کی جڑوں سےاکثر ادویات بنتی ہیں۔ اس کے چوٹی پر ایک قسم کا بورسنگ کی شکل میں ہوتا ہے : ایک عدد یہ بور لیکر آدھے گلاس پانی میں رات کو بھگو کر رکھیں صبح اس کو پانی کو بغیر ہاتھ لگائے کپڑے میں چھان کر مسلسل آٹھ دن تک پینے سے گردے کا درد ان شاء اللہ پھر نہیں ہوگا۔یہ ایک بڑے حکمت والے آدمی نے بتایا جو مسافر اور مہمان بن کر آیا۔ اس نسخے کو میں نے آزمایا اور درست پایا۔
مختلف بیماریوں کا علاج
ہلدی باریک پسی ہوئی 15تولہ اور شیر مدار یعنی آک کا دودھ ایک تولہ دونوں کو ملاکر ایک گھنٹہ کھرل کریں‘ اس میں بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔ میں اس کو قبض اور بواسیر کے مریضوں کو دیتا ہوں یہ گاڑھے بلغم کو خارج کرتا ہے جن کو بلغمی کھانسی ہوتی ہے ان کو دیتا ہوں۔ اس کی ترکیب استعمال یہ ہے کہ 2 ماشے سے 4 ماشے تک دن میں تین سے چار یا پانچ مرتبہ قہوہ سے استعمال کرنے سے گاڑھا بلغم خارج ہوکر کھانسی دور ہو جاتی ہے، بخار ختم ہوتا ہے، بواسیر اور قبض والوں کو 500ملی گرام کے کیپسول بھر کر دیتا ہوں اور ہدایت کرتا ہوں کہ دن میں تین یا چار مرتبہ دو دو کیپسول قہوہ یا نیم گرم پانی سے کھائیں۔ اس سے بہت سے مریضوں کو فائدہ ہوا ہے۔
فالج کا نسخہ
ایک تولہ شنگرف رومی اور 5تولہ کھانے والا نمک لے لیں۔ شنگرف کو باریک پیس کر پھر نمک ملا کر مسلسل 4گھنٹے کھرل کرکےمحفوظ کرکے رکھیں۔ فالج کے مریض کو اس دوا کی 2رتی سے 4رتی تک مریض کی طاقت کے مطابق دن میں چار سے چھ مرتبہ یا آٹھ مرتبہ تک (مریض کی حالت کے مطابق) قہوہ سے دیتے رہیں انشاء اللہ فالج کا مریض چار سے پانچ دن میں ٹھیک ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ۔ یہ نسخہ آزمودہ ہے۔
میں رب کریم کے حضور دعا کرتا ہوں کہ رب عزوجل اس رسالے عبقری کو تاقیامت جاری و ساری رکھے اور ترقی عطا فرمائے اور اس میں محنت اور تعاون کرنے والوں کی مغفرت فرمائے آمین۔ (حکیم علی بخش، سانگھڑ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں