Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دفن ہونے کے چند گھنٹوں بعد کیا حشر ہوتا ہے؟ پڑھیے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

اس کی وجہ ہے کہ انسان ہی ہے جو کہ تمام زندگی اپنے جسم کی طبعی و جسمانی خوبصورتی اور رعنائی کا اہتمام کرتا ہے اپنے جسم کو خوبصورت رکھنے اور خوبصورت نظر آنے کے لیے طرح طرح کی کریمیں، کاسمیٹکس اور خوشبوئوں سے اپنے آپ کو سجاتا اور مہکاتا ہے

طبی تحقیق کے مطابق انسانی جسم کےاندر بلکہ انتڑیوں میں اربوں بیکٹیریا ہر وقت موجود ہوتے ہیں جن کی تعداد تقریباً انسانی جسم میں موجود تمام خلیات جن سے انسانی جسم بنتا ہے کے برابر ہوتی ہے جب ایک انسان کی طبعی موت واقع ہو جاتی ہے تو یہ بیکٹیریا تیزی کے ساتھ انتڑیوں سے نکل کر اس مردہ انسان کے تمام جسم کے مردہ خلیات پر حملہ آور ہوتے ہیں اور خلیات میں موجود مادوں و اجزاء مثلاً لیڈز، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کی توڑ پھوڑ کرکے انہیں بدبودار مواد میں تبدیل کردیتے ہیں۔ یہ بدبودار مواد کیڑوں مکوڑوں کی اشتہا کا باعث ہوتا ہے اس لیے بہت تیزی سے کیڑے مکوڑے مردہ جسم کو اپنی خوراک بنالیتے ہیں۔ اسی لیے اگر کہیں کوئی لاش ایسی ملے جو کہ ایک دو یوم پرانی ہوتو اس میں بدبو پیدا ہوئی ہوتی ہے اور مزید پرانی ہوتو کیڑے پڑے واضح طور پر نظر آتے ہیں۔ اور اسی طرح کسی شخص کو دفنانے کے بعد چند یوم پرانی لاش قبر کشائی کرکے نکالی جائے تو اس میں شدید قسم کا تعفن اور بدبو پیدا ہو چکی ہوتی ہے۔ ہوتا تو تمام جانداروں کے ساتھ یہی ہے کہ مرنے کے بعد ان کا مردہ جسم ان کے جسم میں موجود بیکٹیریا کی وجہ سے چند گھنٹوں میں گل سڑ جاتا ہے اور بدبو دار مادے میں تبدیل ہو جاتا ہے مگر انسانی جسم کی ہی بات کیوں کی جارہی ہے؟
طبعی و جسمانی خوبصورتی اور عنائی کا اہتمام
اس کی وجہ ہے کہ انسان ہی ہے جو کہ تمام زندگی اپنے جسم کی طبعی و جسمانی خوبصورتی اور رعنائی کا اہتمام کرتا ہے اپنے جسم کو خوبصورت رکھنے اور خوبصورت نظر آنے کے لیے طرح طرح کی کریمیں، کاسمیٹکس اور خوشبوئوں سے اپنے آپ کو سجاتا اور مہکاتاہے مگر کسی بھی لمحے اچانک موت کی زد میں آکے مر جانے کے ساتھ ہی اس کا خوبصورت سجا ہوا جسم اس کے جسم میں موجود بیکٹیریا کی زد میں آجاتا ہے جو کہ اس کو گلا سڑا کر بدبودار مادے میں تبدیل کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنے لگتے ہیں۔ اس سائنسی تجزیے اور تحقیق کو پیش کرنے کامقصد یہ تھا کہ میں آپ سب کے سامنے انسانی فانی جسم کی حقیقت کو پیش کروں کہ جس مادی وجود کو سجانے سنوارنے کے لیے ہم روزانہ اپنے قیمتی وقت اور قیمتی دولت کا بیشتر حصہ صرف کرتے ہیں حقیقت میں موت کے بعد چند گھنٹوں میں اس کے ساتھ کیا حشر ہوتا ہے۔
ہم لوگ مادی وجود کے لیے تو بہت کچھ کرتے ہیں مگر روحانی وجود کے لیے کچھ خاص نہیں۔ بیوٹی پارلر، سیلون اور آرائش و زیبائش کے سامان اور لوازمات ہمارے مادی جسم کے سامان ہیں ان پر تو وقت اور پیسہ سب خرچ کرتے ہیں مگر روح کی آرائش و زیبائش کے لیے خاص اہتمام نہیں کیا جاتا اراکین اسلام کی پابندی مثلاً نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ کااہتمام کرنا اور سختی سے کرنا اور انسانیت سے پیار و حسن سلوک وہ روحانی میک اپ ہیں جو مرنے کے بعد مردے کو بدبودار نہیں ہونے دیتے جو قبر کی منوں مٹی تلے بھی اس کے مردہ جسم کو کیڑوں مکوڑوں کی اشتہا اور خوراک نہیں بننے دیتے اور آخرت اور ابدی زندگی میں بھی اس کے جسم کی راحت کا سامنا کرتے ہیں۔ تو میرے بہن بھائیو! آج سے پھر سوچو کہ ہمیں مادی جسم کی زیبائش کااہتمام کرنا ہے یاروحانی جسم کی زیبائش کی زیادہ فکری کرنی ہے؟ فیصلہ یقیناً روحانی جسم کی روحانی زیبائش کے حق میں ہی ہوگا۔ ان شاء اللہ۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 412 reviews.