Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچوں کے اعلیٰ نصیب اور اچھے مقدر کیلئےمیرا آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

ایک دن کیبنٹ کھولا تو مٹی لگی تھی اندر کی طرف میں نے صاف کیا تو نیچے دیمک ہی دیمک تھی اور ہمارے گھر کے دروازوں پر، میرے برتنوں والے شوکیس پر، حتیٰ کہ ہر کونے پر اسکا حملہ ہوچکا تھا ۔ پچھلے سال میرے ابو نے ہمیں گھر بناکر دیا تھا میں نے تو رونا شروع کردیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم آپ کو آپ کی ٹیم کو اور آپ کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو صحت و تندرستی اور کامیابیاں عطا فرمائے (آمین)
ہیپاٹائٹس سی کنٹرول میں ہے
(1)سورئہ قریش:ہر کھانے کے بعدتین دفعہ ’’سورئہ قریش‘‘ پڑھتی ہوں۔ مجھے ہیپاٹائٹس C ہے۔ اتنے وسائل نہیں کہ علاج کروا سکوں جب سے سورئہ قریش کا سنا ہے تب سے الحمد اللہ پڑھتی ہوں اور کوئی پرہیز نہیں کرتی کھانا باآسانی ہضم ہو جاتا ہے۔دوسرا یہ کہ میں موٹر سائیکل پر بازار جارہی تھی اور سورئہ قریش پڑھ رہی تھی میرے سویٹر کی جیب سے میرا فون نیچے گرگیا۔ ایک آدمی نے فوری آواز دی کہ آپ کا فون گرگیا ہے۔ سورئہ قریش کی برکت سے مل گیا۔
اسم اعظم کی برکت والی تھیلی کا کمال
عبقری ماہنامہ عبقری سے اسم اعظم کی برکت والی تھیلی خریدی تھی‘ الحمدللہ! میں نے رمضان شریف میں پورا عمل کیا تھا 129بار سورئہ کوثر پڑھ کر دم بھی کرتی رہتی ہوں اس سے پیسوں میں برکت رہتی ہے اور عزت سے خرچ پورا ہو جاتا ہے۔
روحانی غسل کے کرشمات
مجھے معدے کا مسئلہ ہوگیا تھا ڈاکٹر نے دوائی دی۔ دو خوارکوں کے بعد میں نے ’’روحانی غسل‘‘ کیا اور اللہ پاک نے مجھے شفاء دی۔ ایک بار مجھے پورے جسم پر خارش ہوگئی اور میں نے روحانی غسل کیا جس سے خارش کا خاتمہ ہوگیا۔ میری بیٹی دو ماہ ریشے کی وجہ سے بیمار رہی صدقے سے اور غسل کی برکات سے اللہ کریم نے صحت عطا کی۔
وضو کے تین گھونٹ سے شفاء کیسے ملی؟
میری بیٹی آپریشن سے ہوئی تو اسکے بعد میری بائیں ٹانگ کھینچ گئی دوائی لی‘ دوائی کھاتی تو ٹھیک رہتی چھوڑتی تو درد دوبارہ شروع ہو جاتا۔ درد اتنا شدت سے ہوتا کہ میں سیدھی چل نہیں سکتی تھی پھر میں نے وضو کے بعد تین گھونٹ پینے شروع کیے تو اللہ کریم نے اپنا کرم کردیا اور اب ماشاء اللہ میں بغیر کسی دوائی کے ٹھیک چلتی ہوں۔
’’یااللہ‘‘ سے سردرد کا خاتمہ
جب کسی کو سردرد ہوتو میں گیارہ مرتبہ ’’یااللہ‘‘ شہادت کی انگلی سے ماتھے پر لکھتی ہوںتو سردرد ختم ہو جاتا ہے۔
سورئہ مائدہ کی آیت نمبر114 کی برکات
جب بھی میں گھر سے باہر نکلوں تو راستے میں گیارہ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 ضرور پڑھتی ہوں اور اللہ تعالیٰ اچھا کھانا نصیب فرماتے ہیں۔
یاحفیظ یاسلام کی برکت‘ کبھی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا
الحمدللہ! کبھی ایکسیڈنٹ نہیں ہوا میرا بیٹا جب بھی سکول جاتا ہے تو میں اسے کہتی ہوں کہ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھتے جائو جب وہ لیٹ بھی ہو جائے تو ٹیچر کچھ نہیں کہتی یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کی برکت سے۔
روحانی بیڈ ٹی سے جسم چاق وچوبند
صبح اٹھتے ہوئے بہت دشواری ہوتی ہے جبکہ روحانی بیڈ ٹی سے جسم چاق و چوبند رہتا ہے۔
دیمک کا شدید ترین حملہ! میری چیخیں نکل گئیں
میرے گھر میں اچانک دیمک لگ گئی اور مجھے پتہ بھی نہ چلا۔ ایک دن کیبنٹ کھولا تواندر کی طرف مٹی لگی تھی میں نے صاف کیا تو نیچے دیمک ہی دیمک تھی اور ہمارے گھر کے دروازوں پر، میرے برتنوں والے شوکیس پر، حتیٰ کہ ہر کونے پر اسکا حملہ ہوچکا تھا ۔ پچھلے سال میرے ابو نے ہمیں گھر بناکر دیا تھا میں نے تو رونا شروع کردیا کیونکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میرے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ میں اس کا مقابلہ کرسکوں، آپ کے درس میں ’’سورئہ ماعون‘‘ اورسَلَامٌ عَلٰى نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ کا سنا تھا وہ میں نے لکھ کر ہر دروازے پر چپکا دیا اور اللہ سے رو رو کر دعائیں مانگیں اور حسب حیثیت صدقہ اور سپرے کروایا (دو مرتبہ )۔ سب کہتے تھے کہ یہ نہیں جائے گی دوبارہ ہو جائے گی پر مجھے اللہ پر یقین تھا کہ اسی کے حکم سے ختم ہو جائے گی الحمد للہ! اس عمل کی برکت سے اسکا خاتمہ ہوگیا۔
بچوں کے اعلیٰ نصیب اور اچھے مقدر کیلئے
میں نے ایک بڑباکس بنایا ہوا ہے اور روزانہ بیس روپے اس میں ڈالتی ہوں جب ہم میں سے کوئی بھی بیمار ہوتو وہ بھی صدقہ کرکے اس میں ڈالتی ہوں تمام امت کی طرف سے اپنے والدین کیلئے، ساس سسر(مرحومین) کی طرف سے اپنی موجودہ اور آئندہ آنے والی نسلوں کی طرف سے۔ اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ اللہ! میں نے کسی سے کوئی انشورنس نہیں کروائی آپ سے میری (Deal)ہوگئی ہے سب کچھ آپ کے حوالے، آپ کے سپرد۔
عزت سے گزارا ہورہا ہے
الحمداللہ! ہر فرض نماز کے بعد انمول خزانہ نمبر2 کا ورد ضرور کرتی ہوں اس کی برکت سے رب نے بہت آسانیاں کردی ہیں۔ میرے پاس اتنے پیسے نہیں بھی ہوتے لیکن عزت سے گزارا ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ خود ہی اسباب پیدا فرما دیتے ہیں جیسا کہ ابھی سال شروع ہونے والا ہے اور میرےوالدین کی طرف سے چاولوں کا ایک توڑا میرے گھر آچکا ہے۔
عمل آزمایا! شوہر ایسے خیال رکھتے ہیں جیسے کانچ کی گڑیا
پہلے میری اور میرے خاوند کی آپس میں فضول سی باتوں پر لڑائی ہوتی تھی اور بہت شدید ہوجاتی۔ الحمد اللہ! جب سے میں نے نماز میں درج ذیل آیت کو پڑھنا شروع کیا ہے تب سے ماشاء اللہ ایسے محبت قائم ہوگئی ہے کہ جیسے شادی ہوئے ابھی چند دن ہی ہوئے ہیں۔ بس ہروقت انہیں میرااور مجھے ان کا خیال رہتاہے۔آیت یہ ہے:۔ رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوٰجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (الفرقان۷۴)
خاص لمحات میں قبولیت دعا
آپ کے درس میں سنا تھا کہ جب میاں بیوی خاص لمحات کے وقت دل ہی دل میں جو دعا مانگیں وہ قبول ہوتی ہے۔ اب ہم دونوں(میاں بیوی) الحمد اللہ! اس وقت دل میںدعا مانگتے ہیں اور میں نے آزمایا ہے‘ ہماری بیٹی بیمار تھی اور کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں ہورہی تھی تب ہم نے اللہ سے اسکی صحت کیلئے دعا مانگی اور اللہ نے قبول فرمائی‘ الحمدللہ وہ صحت یاب ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 411 reviews.