Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ریشہ‘ کیرا‘ دردیں! اعلیٰ درجہ کا نسخہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائیں(آمین) ۔ یہ جو چند نسخے لکھنے لگا ہوں ان کے اتنے فائدے ہیں کہ بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ آزمودہ مجرب المجرب ہیں۔ھوالشافی: سونٹھ 70گرام، فلفل دراز 40گرام، چھڑیلا، تیزپات، گول مرچ، کالی ہرڑ، چھوٹی الائچی، جائفل، اجوائن دیسی، انار دانہ شیریں، کلونجی، زیرہ کرمانی ہر ایک 5گرام، مصری½کلو۔ سب دوائوں کو کوٹ چھان کر وزن کریں ۔ مصری میں پانی ڈال کے ہلکی آنچ پر جوش دیں کہ قوام ہو جائے آگ سے اتار کے دوائوں کا سفوف ڈال کے خوب گھوٹیں جیسے پہلے حلوائی برفی کو گھوٹتے تھے۔ برتن یا کڑاہی لوہے کی ہو۔ ٹھنڈا ہونے پر چینی یا شیشہ کے برتن میں محفوظ رکھیں۔ مقدار خوراک2 تا 3چنے کے برابر کھانے کے بعد دودھ سے۔ خفقان، درد معدہ خاصرہ (تہی گاہ کا درد) میں فائدہ دیتی ہے‘ معدہ کو خاص طور پر ان کو جن کا مزاج رطوبتی ہو یا بلغمی وہ شربت بنفشہ سے استعمال کریں۔چہرے پر موجود بُری کثافتوں کو زائل کرتی ہے‘ رنگت کو نکھارتی ہے‘ یرقان کو دور کرتی ہے ، انتڑیوں کو قوت دیتی ہے، قبض دور کرتی ہے، بھوک پیدا کرتی ہے۔ جسمانی دردوں کیلئے اعلیٰ درجہ کی دوا ہے اور آزمائی ہوئی ہے۔ وہ لوگ جن کو کیرا، ریشہ حلق میں گرتا ہو جس کی وجہ سے ان کو سانس کا مسئلہ ہو دمہ کی شکایت پیدا ہوگئی ہو۔ سوتے وقت سانس اکھڑ جاتی ہو طرح طرح کی آوازیں نکلتی ہوں۔ عمر رسیدہ اشخاص میں سینے کی جکڑن ہوگئی ہو، بے انتہا ریشہ جو کسی دواء سے نہ جاتا ہوں ان کو نیم گرم پانی سے دیں بفضل اللہ تعالیٰ نافع ہوگی۔ چند دن دواء کھانے سے صحت کلی نصیب ہوگی۔ وہ لوگ جن کے بال قبل ازوقت سفید ہوگئے ہوں اس دواء کو استعمال کریں فضل ربی بال جڑوں سے کالے نکلیں گے اور یہ چیز آزمودہ ہے۔
دماغ طاقتور بنائے‘ نظر بہترین: وہ خواتین و حضرات جن کی ٹانگوں میں درد رہتا ہو۔ گنٹھیا کا درد ہو ریح کا وجع المفاصل کا ہو یا تھکاوٹ کا۔ نیم گرم دودھ میں 5قطرے روغن زیتون کے ملا کے یا کلونجی کے تیل کے پئیں انشاء اللہ تعالیٰ شفا کلی نصییب ہوگی۔ یرقان والے مریض شربت دینار سے استعمال کریں ایک چمچ شربت دینار ½گلاس پانی میں ملاکر صبح و شام۔ دماغ کو طاقت دیتی ہےجس سے نظر بھی ٹھیک ہو جھاتی ہے۔ یہ خون کی نالیوں کو صاف کرتی ہے۔ گرم مزاج کم مقدار میں استعمال کریں۔(سعید شہزاد، بورے والا)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 403 reviews.