Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آسان ترین عمل سے اولاد نرینہ کا حصول

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

میرے بھائی کے پاس اولاد نرینہ نہ تھی‘ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ مسجد میں کسی نے دیا‘ ایک عمل سورۂ قریش‘ باوضو پاک حالت میں سارا دن انہوں نے کھلا پڑھی‘ اللہ نے اولاد نرینہ سے نواز دیا۔(علی‘ راولپنڈی)
گناہوں اور وساوس سے جان چھوٹی:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہروقت عجیب اللہ اس کے حبیب ﷺ اور بڑی بڑی ہستیوں کے متعلق انتہائی کرب میں مبتلا کردینے والے وساوس آتے‘ سخت پریشان تھا‘عبقری میں ’’آزمودہ وظائف سےگھریلو الجھنوں سے چھٹکارا‘‘ کا کتابچہ کا پڑھا‘ خود بھی یاقہار کا وظیفہ شروع کیا اور ہر ماہ لے کر مخلوق خدا میں بانٹتا بھی ہوں‘ نجانے کس کی دعا لگی اور میرے وساوس ختم ہونا شروع ہوئے ۔ (کامران‘ لاہور)
گھریلو جھگڑے ختم: ہمارے گھر میں ہروقت جھگڑے رہتے‘ میرے امی کو کسی نے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل کتابچہ دیا‘‘ اس میںعصر کی نماز کے بعد11 مرتبہ یَارَحْمٰنُ پڑھنےکا وظیفہ ملا‘ تمام گھروالوں نے پڑھا‘الحمدللہ! گھر سے لڑائی جھگڑے ختم ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ۔(ماریہ‘ ساہیوال)
بیٹی کو نئی زندگی ملی: بیٹی کو اکثر بیٹھے بیٹھے جھٹکے لگتے تھے‘ بہت زیادہ علاج معالجے کروائے مگر حالت ویسی ہی رہتی‘ دفتر عبقری سے ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچہ لیکر حسب توفیق بیٹی کی نیت کرکے تقسیم کروایا‘ تین ماہ کے اندر اندر میری بیٹی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ (عبدالماجد‘ گجرات)
گھر کا مسئلہ حل ہوا کہ سب حیران ہیں!: ہمارے چچا میرے والد کو مکان کا حصہ نہ دے رہے تھے‘ کافی عرصہ سے شدید پریشانی میں مبتلا تھے‘ خاندان والوں نے بہت کوشش کی مگر چچا ضد پر اڑے تھے‘ بہن نے عبقری میں ’’آزمودہ وظائف‘‘  کتابچہ کے بارے میں پڑھا اور ایک ہزار کتابچہ بانٹ دیا‘ گھر والوں نے بھی اس میں موجود درود پاک کا وظیفہ پڑھا اور ہمارا کام بن گیا۔ میرے چچا نے خود ہی سب کو بلایا‘ معذرت کی اور دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔(شانزے‘ فیصل آباد)

۔ (قاسم‘ راولپنڈی)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 397 reviews.