Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چلتا پھرتا مردہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

شادی سے پہلے بہت صحت مند تھی لیکن چہرے پر اکثر پھنسیاں نکلتی رہتیں۔ انہیں صاف کرنے کے لیے میں خون صاف کرنے والی دوا پینے لگی حتی ٰ کہ دن میں کئی دفعہ پی لیتی۔ رات کو آنکھ کھلتی تو شیشی سے منہ لگا لیتی۔ ملتانی مٹی کا ماسک لگاتی تو مٹی کھا لیتی۔ پھر مٹی کھانے کی لت پڑگی۔ کالج میں بھی یہی حال رہا۔ پھر شادی ہوگئی۔ اب دو بچے ہیں لیکن میری سردمہری کی وجہ سے گھر میں جھگڑا رہتا ہے۔ میرے سارے ٹیسٹ ٹھیک آئے لیکن میری سہلیاں، گھر والے اور پڑوسنیں مجھے چلتا پھرتا مردہ کہتی ہیں۔ مجھے لگتا ہےمیرا خون اندر ہی اندر سڑگیا ہے۔میں پہلے کی طرح صحتمند ہونا چاہتی ہوں۔ (س۔جہلم)
مشورہ:بی بی! ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے۔ آپ نے چہرہ نکھارنے کے لیے صافی پی، تو اس طرح جیسے نشئی پیتے ہیں۔ پھر آپ ملتانی مٹی کھانے لگیں۔ پیٹ میں مٹی جاکر نقصان پہنچاتی ہے۔ آپ نے اپنی صحت خود تباہ کی ہے۔ اب شوہر کے ساتھ ایسا رویہ رکھتی ہیں جس سے آپ کی ازدواجی زندگی تباہ ہوسکتی ہے۔ آپ اپنا محاسبہ کیجئے اور گھر، بچوں اور خود پر توجہ دیجئے۔ اب آپ سب سے پہلے اپنی خوراک پر توجہ دیجئے اور پھر پور غذا کھائیے تاکہ آپ کی صحت بہتر ہوسکے۔ پانچ کھجوریں ایک گلاس دودھ میں ڈال کر اس کا ملک شیک بنائیے اور پی لیں۔ دن میں تین کیلےکھائیے۔ شوہر کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیے ورنہ پچھتائیں گی۔ ایک اچھی لڑکی بیوی بننے کے بعد ماں بنے تو اس کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ میں نے اتنی کمزور خواتین بھی دیکھی ہیں جو پانچ پانچ بچے سنبھالتیں، گھر کا سارا کام کاج کرتیں اور شوہر پر بھی پوری توجہ دیتی ہیں۔ وہ تمام فرائض خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہیں۔اپنا ، اپنے بچوں اور شوہر کا خیال رکھیے، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 380 reviews.