اگر بچہ سوکھ کر ڈھانچہ ہوجائے تو انڈے کی زردی لے کر بچے کے مقعد پر رکھیں وہ حیرت انگیز طور پر کھینچ لے گا اور یہ سوکڑے پن کی علامت بھی ہو گی‘ روزانہ عمل دہرائیں آخر میں بچہ کی طاقت زردی اٹھانے میں کمزور ہوجائے گی اور بچہ دن بدن تندرستی کی طرف گامزن ہوگا انشاء اللہ۔
شوگر کیلئے آسان گھریلو نسخہ
کیکرپھلی‘ برگ جامن‘ برگ آم‘ اسگندناگوری تمام اشیاء 300 گرام لیکر کر کوٹ چھان کر ایک چمچ صبح پانی کے ساتھ استعمال کریں اور رات کو سوتے وقت ایک چمچ پانی کیساتھ استعمال کریں۔مکمل پرہیز کیساتھ ایک ماہ استعمال کریں‘ پھر ایک ماہ بغیر پرہیز کیساتھ استعمال کریں‘ پھر ایک ماہ اور استعمال کریں۔ اس طرح کل تین ماہ استعمال کریں۔ فائدہ پہلے ماہ سے ہی شروع ہوجائے گا۔
جوڑوں کے درد کا علاج
جوڑوںکا درد ہو یا جسم کے کسی بھی حصے میں درد رہتا ہو اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے:۔زیتون کے تیل پر ایک سو پچیس بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے رکھ لیں اور جسم کے جس جس حصے میں درد ہوتا ہو اس اس جگہ میں روزانہ رات کو سونے سے قبل اس تیل کی مالش کریں انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کرنے سے درد ختم ہوجائے گا۔
پرہیز: پرہیز یہ ہے کہ جس رات جسم ناپاک ہو یا بیوی سے قربت کرنی ہو اس رات اس تیل کی مالش نہ کریں۔ دوسری بات یہ کہ ایک بوتل پانی پر ایک سو پچیس بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرلیں (ایک ہی نشست) میں پڑھیں (تھوڑا تھوڑا پڑھ کر دم نہ کریں) اور اس پانی کو سوتے وقت چند گھونٹ پی لیا کریں۔(بحوالہ عبقری جلد 9)
۔ (بحوالہ: عبقری جلد 9)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں