Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ٹھنڈکی بیماریاں اور لازوال ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

رت بدلی اور بیماریوں کا حملہ شروع
رُت بدلتے ہی اور موسم کی انگڑائی لینے کے بعد بچوں‘ بوڑھوں اور بڑوں میں بیماریاں آتی چلی جاتی ہیں خاص طور پر ریشہ‘ بلغم‘ الرجی‘ چھنکیں‘ کھانسی‘ سانس کا پھولنا‘ سانس کا بند ہونا‘ نمونیہ‘ پولن الرجی‘ بچوں میں شدید کھانسی‘ گلے کا بیٹھ جانا‘ ٹھنڈ کا لگ جانا یا ساری ساری رات کھانستے رہنا‘ یہ تمام بیماریاں جسم کو لپیٹ میں لے لیتی ہیں اور پھر انوکھی دوائیں‘ انوکھے علاج وجود میں آتے ہیں۔ مجھے ایک ذمہ دار فرد نے یہ بات بتائی کہ سردی کے موسم میں اور خاص طور پر جب سردی کی آمد آمد ہو تو بڑی بڑی کمپنیاں کروڑوں کی صرف کھانسی‘ ریشہ‘ بلغم اور الرجی کی ادویات بیچتی ہیں اور ان کی بکتی بھی ہیں لوگ لینے پر مجبور ہوتے ہیں کیونکہ لوگوں کو اس سے وقتی شفاء اور صحت و تندرستی ملتی ہے۔
تمام مسائل میں میرا آزمودہ ٹوٹکہ
گزشتہ دنوں دوران کلینک مجھے ایک مخلص نے ایک ٹوٹکہ دیا کہنے لگے: الرجی کسی بھی قسم کی ہو‘ سانس کی تکلیف‘ بچوں کو ٹھنڈ لگے‘ سردیوں میں پریشان لوگ موسم بدل رہا ہو‘ حتیٰ کہ آکسیجن کے سلنڈر لوگ لگاتے ہیں یا انہیلر لیتےہیں ایسے تمام مسائل میں میرا ایک ٹوٹکہ ہے جو بہت زیادہ آزمودہ ہے‘ آج تک میں نے جس کو دیا اس کو بہت نفع ملا اور چند خوراکوں سے پریشان سے پریشان حال مریض تندرست اور صحت یاب ہوا اور اس کی تندرستی اورصحت یابی پر لوگ خود حیران ہوئے۔
مزید کہنے لگے اسلام آباد میں پولن الرجی‘ پھولوں کی الرجی ہوتی ہے جو انسان کو نڈھال کردیتی ہے اور کسی قابل نہیں چھوڑتی پھر اس کے لیے الرجی کی ادویات‘ ویکسی نیشن لیکن اس سے وقتی فائدہ ہوتا ہے‘ اس کے بعد پھر حالات ویسے کے ویسے‘ بس ایسے تمام حالات میں‘ میں نے ایک ٹوٹکہ بہت پرانا استعمال میں لاتا ہوں‘ سانس کا کیسا ہی مسئلہ ہو‘ ریشہ ہو‘ بلغم ہو‘ کھانسی ہو‘ الرجی ہو‘ گھٹن ہو‘ رات کو اٹھ کر بیٹھ جانا ہو‘ انسان پریشان حال ہو‘ ایسے تمام مسائل میں یہ نسخہ بہت آزمودہ ہے۔ مجھے تو میرے بچے کےلیے کسی نے دیا تھا لیکن جب میں نے بچے کو استعمال کروایا تو بہت فائدہ ہوا‘ حالانکہ اس سے پہلے میں اپنے بچے کے لیے کئی بیماریاں اور کئی دوائیاں استعمال کروا چکا تھا بس یہ دوا استعمال کرواتے ہی ایسا حیرت انگیز نتیجہ اور رزلٹ ملا کہ میرے گمان خیال اور احساس سے بھی بالا تر‘ پھر میں نے یہی کچھ اور لوگوں کو دینا شروع کردیا جس جس نے بھی لیا‘ اس کو بہت فائدہ ہوا اور بہت رزلٹ ملا۔
بیرون ملک ہزاروں ڈالر خرچ کیے مگر ۔۔۔!!!
مزیدکہنے لگے: ایک صاحب ایسے تھے جو بیرون ملک علاج کروا کر تھک ہار کر آئے تھے لیکن ان کو فائدہ نہ ہوا‘ جب میں نے انہیں یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے کے لیے دیا‘ تو استعمال کے بعد حیرانگی سے کہنے لگے میں نے تو اس الرجی کے بہت علاج کیے‘ ہزاروں ڈالر خرچ کردئیے لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا جب سے یہ استعمال کیا سانس کھل گیا‘ ریشہ بلغم نکل گیا‘ سانس کی نالیوں میں آکسیجن رواں دواں ہوگئی‘ جو رات کو میں اٹھ کر بیٹھ جاتا تھا مجھے گھٹن محسوس ہوتی تھی‘ وہ ساری ختم ہوگئی۔ طبیعت میں شادابی‘ خوشحالی اور صحت و تندرستی ملی اور مجھے ایسا صحت و خوشی کا احساس ہوا کہ مجھے اپنے سابقہ خرچہ پر غصہ آنا شروع ہوگیا کہ میں نے اتنازیادہ خرچہ کیوں کیا اور اتنا زیادہ اپنا مال کیوں ضائع کیا۔ بس پھر افسوس کے سوا کچھ بھی نہیں تھا کہ میں نے اتنا نقصان کیا۔ پھر اس کے بعد مجھے صحت و تندرستی ملنا شروع ہوگئی اور میں حیرت انگیز طور پر ٹھیک ہوگیا۔ قارئین! یہ ٹوٹکہ بظاہر چھوٹا سا لیکن صحت اور تندرستی کے حساب سے بہت کامل اور طاقتور ہے آپ اپنے محلے‘ علاقہ‘ گلی یا خاندان میں کوئی بھی ایسا فرد دیکھیں جو ریشہ‘ بلغم‘ کھانسی‘ الرجی‘ زکام سے عاجز آگیا ہو اور اس کا پل پل ایسا ہو کہ انسان پریشان ہورہا ہو بس ایسے ہرفرد کیلئے آپ تسلی سےیہ دوا دے دیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں۔ آپ جب ہر طرف سے مایوس ہوجائیں اور سیڑھی کا ایک قدم اٹھانا آپ کیلئے دو بھر ہوجائے‘ چند قدم چلنا ناممکن ہوجائے‘ حالات مسلسل بیماریوں‘ تکالیف اور ادویات کی طرف جارہے ہوں لیکن پہلے تھک جانا ضروری ہے کیونکہ انسان کا مزاج ہے کہ اگر وہ حالات سے تھکا ہوا نہ ہو پھر اس کا علاج سوفیصد ذہن میں نہیں آتا جب ہر علاج‘ ہر ڈاکٹر‘ ہرٹیسٹ سے اور ہر ویکسی نیشن سے تھک گیا ہو پھر علاج فائدہ بھی دیتا ہے‘ نفع بھی دیتا ہے اور صحت مند بھی ہوتا ہے۔
آئیے آپ کو وہ ٹوٹکہ بتاتے ہیں
آئیے آپ کو وہ ٹوٹکہ بتاتے ہیں جو ٹوٹکہ آپ کی نسلوں کے کام آئے گا‘ اسے بنا کر محفوظ رکھیں ایک دفعہ بنا ہوا ٹوٹکہ پانچ‘ دس سال خراب نہیں ہوتا اگر رنگ خراب ہوجائے تو پریشان نہ ہوں ہاں اجزا خالص ہوں۔ یہ ایسا ٹوٹکہ ہے جس کےلیے خالص اجزا ملنا ناممکن نہیں مشکل نہیں آپ ان خالص اجزا کو بس تھوڑی سی توجہ دے دیں۔ ھوالشافی: دس گرام کالی مرچ‘ دس گرام دیسی اجوائن‘ بیس گرام ملٹھی پسی ہوئی (پاوڈر)، دس گرام جڑپان، بالکل باریک پیس لیں اور آدھا کلو خالص شہد میں یہ تمام چیزیں مکس کرلیں‘ مکس کرکے کسی شیشے کے برتن میں محفوظ رکھیں۔ رات کو سوتے وقت بڑوں کیلئے کھانے کے ایک چمچ یا چائے کے دو چمچ اور چھوٹے بچوں کیلئے چائے کا ایک چمچ یا اس سے چھوٹے کیلئے آدھا یا چوتھائی چمچ بس کھا کر سوجائیں اس کے بعد نہ کچھ کھانا ہے نہ کچھ پینا ہے۔ آپ حیرت انگیز کمال دیکھیں اور حیرت انگیز صحت مندی دیکھیں۔ آپ کو بیماری تکلیف زیادہ ہے آپ یہ صبح‘ دوپہر‘ شام بھی لے سکتے ہیں لیکن رات کا لینا کبھی نہ بھولیں اور رات کا استعمال کبھی نہ بھولیں۔ یہ چھوٹا سا ٹوٹکہ جہاں ریشہ‘ بلغم‘ کھانسی‘ الرجی کے لیے مفید ہے وہاں ایسے لوگوں کیلئے جن کے جوڑوں کا درد‘ کمر کا درد‘ پٹھوں کا درد اور اعصابی کھچاؤ ہو ان کے لیے بہت زیادہ صحت اور تندرستی کی دلیل ہے۔آئیے! فطری ادویات اور فطری ٹوٹکوں پر اعتماد کریں اور اپنے اس اعتماد کو بڑھاتے چلے جائیں۔ کیونکہ یہی فطری اعتماد ہی آپ کو فطری زندگی کی طرف مائل کرے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 361 reviews.