Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ملازمت سے برطرف ! یہ اسم پڑھیے!دوبارہ ملازمت کیجئے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

اس اسم کا ورد ایسے حاکم کے لیے بہت مفید ہے جو اپنے اقتدار کو دیر تک قائم رکھنا چاہے تو اسے چاہیے کہ ایک ہزار مرتبہ روزانہ عشاء کی نماز کے بعد اس کے ورد کا معمول بنالے۔ ان شاء اللہ ماتحت لوگ اس کے سامنے آواز بلند نہ کریں گے اور نہ اس کے خلاف کوئی باغیانہ قدم اٹھائیں گے

ماجد کا مطلب انتہائی عزت و شرف والا ہے۔ سب سے زیادہ بزرگی اور عزت والا اللہ تعالیٰ ہی ہے اور تمام انسانوں کی عزت اور بزرگی اس کی ذات سے وابستگی کی بنا پر ہے جو شخص اللہ تعالیٰ کو اس نام سے پکارتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ہمیشہ کے لیے باعزت کردیتا ہے یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۴۸ ہیں۔ اس کے فوائد حسب ذیل ہیں:عملیات اسم ماجد
یَامَاجِدُ(بزرگی اور عزت والے)
ذلت سے چھٹکارا
اگر کوئی شخص اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے ذلت میں گرگیا ہو یا اسے یہ یقین ہوکر وہ ذلیل و رسوا ہوگا۔ مثلاً پہلے مالدار تھا مگر بری حرکتوںمیں دولت ضائع کرنے سے غریب ہوچکا ہو اور اس نے لڑکے یا لڑکی کی شادی کرنی ہو، جس میں اس کی عزت نہ رہنے کا اندیشہ ہو تو اس صورت میں اسم یَامَاجِدُکو ۲۱دن تک روزانہ 7 ہزار مرتبہ پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اسکے کام کا بہتر ذریعہ بنادیگا اور ذلت سے بچ جائیگا۔
بحالی ملازمت
اگر کوئی شخص اپنی ملازمت سے کسی غلطی کی بنا پر معطل ہوگیا ہو یا اسے خواہ مخواہ زبردستی برطرف کردیا گیا ہوتو اسے چاہئے کہ اسم یَامَاجِدُ کو روزانہ چالیس یوم تک ۳۱۲۵مرتبہ پڑھے اور اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگے۔ انشاء اللہ، اللہ تعالیٰ خطائوں کو معاف کرکے ملازمت پر دوبارہ بحال کردے گا۔ اس کے علاوہ اگر کسی شخص کو ملازمت چھوٹ جانے کا اندیشہ ہوتو اسے چاہیے کہ نماز جمعہ کے بعد چند آدمی اکٹھے کرے اور اس اسم کو سوا لاکھ مرتبہ پڑھائے اور ان میں شامل ہوکر خود بھی پڑھے۔ ان شاء اللہ ملازمت سے معزول نہ ہوگا اور سات جمعہ تک یہ عمل کرے۔
صاحب اقتدار کا وظیفہ
اس اسم کا ورد ایسے حاکم کے لیے بہت مفید ہے جو اپنے اقتدار کو دیر تک قائم رکھنا چاہے تو اسے چاہیے کہ ایک ہزار مرتبہ روزانہ عشاء کی نماز کے بعد اس کے ورد کا معمول بنالے۔ ان شاء اللہ ماتحت لوگ اس کے سامنے آواز بلند نہ کریں گے اور نہ اس کے خلاف کوئی باغیانہ قدم اٹھائیں گے بلکہ اسے ہمیشہ عزت اور وقار کی نظروں سے دیکھیں گے۔
مریدوں میں اضافے کا عمل
ایسے پیرانِ طریقت جن کی خواہش ہو کہ ان کے مریدوں میں اضافہ ہوتا چلا جائے تو انہیں چاہیے کہ اس اسم کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے اعتکاف میں اکتالیس ہزار مرتبہ دن رات میں پڑھیں اور اس کے علاوہ اور کوئی وظیفہ نہ پڑھیں۔ ان شاء اللہ ان کے ارادت مندوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا اور ہر مرید محبت سے پیش آئے گا۔
روشن ضمیر بننے کا وظیفہ
یہ وظیفہ روشن ضمیر بننے کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ جو شخص اسے گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ 111دن تک پڑھے گا اس کا دل اللہ کے نور سے معمور ہو جائے گا اور وہ روشن ضمیر بن جائے گا۔ اس اسم کے چلہ کے دوران سگریٹ، حقہ پینا منع ہے اور بدبودار اشیاء سے پرہیز لازمی ہے۔
اسم مَاجِدُ کا عمل و تعویذ
جو شخص اس اسم کا عامل بننا چاہے تو اسے چاہیے کہ چالیس دن تک اسے رات کے وقت خلوت میں یَامَاجِدُ روزانہ 9200مرتبہ پڑھے۔ پھر چالیس دن تک 9100مرتبہ پڑھے۔ پھر چالیس دن تک 9200 مرتبہ پڑھے۔ اس کے بعد اس اسم کو گیارہ مرتبہ پڑھ کر پانی دم کرکے جس مریض کو پلائے گا اسے شفا ہوگی اور اس کا تعویذ بخار کے مریضوں کو دے گا تو بھی اللہ رحم کرے گا۔ اس کے علاوہ اس کا تعویذ بحالی ملازمت، اور عزت قائم رکھنے کے لیے جسے چاہے دے۔ انشاء اللہ بہتر نتیجہ پیدا کرے گا۔

جد ما    
۹ ۱ ۲۴ ۱۴
۱۰ ۲ ۲۱ ۱۵
۲۲ ۴ ۳ ۱۹

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 353 reviews.