Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شوہرکو منانے کا گُر! حضرت عائشہؓ سے سیکھئے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

شوہرکو منانے کا گُر! حضرت عائشہؓ سے سیکھئے
ایک غزوہ میں ایک قیدی گرفتار ہوکر آیا جسے حضرت عائشہ کے حجرے میں عارضی طور پر بند کردیا گیا‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا عورتوں سے باتوں میں مصروف تھیں کہ وہ قیدی وہاں سے فرار ہوگیا‘ حضورنبی اکرم ﷺ تشریف لائے تو گھر میں قیدی نہ پاکر آپ ﷺ نے جلال کے انداز میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ’’تمہارا ہاتھ کٹ جائے‘‘ صحابہ کرا م رضوان اللہ علیہم اجمعین نے بھاگ دوڑ کر کے اس قیدی کو دوبارہ گرفتارکرلیا‘ حضور نبی کریم ﷺ جب گھر میں دوبارہ تشریف لائے تو دیکھا کہ حضرت عائشہ رضی ا للہ عنہا اپنے ہاتھوں کوالٹ پلٹ
کر دیکھ رہی ہیں‘ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: عائشہ! کیا کرتی ہو؟ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: دیکھ رہی ہوں کہ کونسا ہاتھ کٹے گا؟‘‘ آپ ﷺ اس بات پر مسکرادئیے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دعا دی۔ گزشتہ سطور میں حضرت عائشہؓ کے حجرے سے قیدی کے فرار ہونے اور پھر پکڑنے جانے کا تذکرہ ہوا۔ اس واقعہ میں آپ نے پڑھا کہ حضورﷺ نے سخت الفاظ میں اپنی زوجہ محترمہ سے فرمایا ’’تیرا ہاتھ کٹ جائے‘‘۔ حضرت عائشہؓ نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا۔ اس پر ضد اور ہٹ دھرمی اختیار نہیں کی بلکہ حضورﷺ کو اتنے خوبصورت انداز سے راضی کیا کہ آپﷺ مسکرا اٹھے۔ اس واقعے کو بار بار پڑھئے اور دیکھئے کہ مثالی بیوی کس طرح ناگوار بات کو بھی خوشگوار بات میں تبدیل کردیتی ہے۔رسول اللہﷺ کو ازواج مطہرات خصوصاً حضرت عائشہ صدیقہؓ رضی اللہ عنہا سے کتنی محبت تھی اس کا اندازہ گزشتہ واقعات سے ہوسکتا ہے لیکن حضرت عائشہ نے اس محبت کی وجہ سے کبھی اپنی ذمہ داریوں میں کمی نہ آنے دی۔ حضور پاکﷺ کی تمام ضروریات کا خیال رکھتیں اور نہایت مستعدی سے ان کو پورا کیا کرتیں۔ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ ایک کمبل اوڑھ کر مسجد میں تشریف لے آئے۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ اس پر داغ دھبے ہیں۔ حضورﷺ نے اسے فوراً حضرت عائشہؓ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا۔ حضرت عائشہؓ رضی اللہ عنہا نے کمبل کے داغ دھوئے اسے دھوپ میں خشک کیا اور اسے دوبارہ حضورﷺ کی خدمت میں بھیج دیا۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 352 reviews.