Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

3 خوراک کھلائیں! یقینی بیٹا پیدا ہوگا! (پیرومرشد کا عطا کردہ نسخہ)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

تین خوراک بناکر گائے کے دودھ کے ساتھ (جو کہ اس گائے کا ہو جس نے بچھڑا جنا ہو یعنی وہ بچھڑے کی ماں ہو‘ بچھڑی کی نہ ہو) ایک خوراک روزانہ دیں۔ تین دن انشاء اللہ آئندہ بیٹا پیدا ہوگا۔ جس کو بناکر دی کبھی خطا نہیں ہوئی جب عورت کو 2 ماہ ہو جائیں اس دن سے شروع کرنی ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری دعا ہے کہ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو تعالیٰ تعالیٰ صحت اور تندرستی عطا فرمائے اور دکھی لوگوں کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے اور آپ لوگوں کی دعائیں یوںہی لیتے رہیں۔ میں نومبر2017 میں تسبیح خانہ لاہور آیا‘ خوب عبادات کرنے کا موقع ملا‘ اس کے بعد جنوری اور فروری کے دوران اسم اعظم کا روحانی دم کرانے آیا‘ وہاں سے مجھے ’’دم والا تیل ‘‘ ملا۔میں نے وہ تیل اپنے کان کے نیچے گلٹی پر چند دن لگایا‘ میری گلٹی ختم ہوگئی۔ سر میں خشکی اور سر کے درمیان میں ایک کیل جیسا نکلتا تھا وہ بھی ٹھیک ہوگیا۔میرے والد حکیم غلام محمد چشتی(مرحوم) صاحب کے نسخہ جات بہت ہیں اس میں سے چند آپ کو نذرانہ کے طور پر اللہ کی رضا کے لیے پیش کررہا ہوں۔ تاکہ لوگ ان سے فائدہ اٹھاتے رہیں۔
نرینہ اولاد 99فیصد کامیاب نسخہ
مورکے پر کی ٹکی کا اندر والا چمک دار حصہ ایک عدد، منقیٰ 6 ماشہ، طباشر3 ماشہ۔ ٹکی کو باریک کاٹ کر طباشر ڈال کر خوب کھرل کریں جب دونوں یک جان ہو جائیں تو منقیٰ ملاکر کھرل کرکے گولی بنالیں۔ یہ تین خوراک بناکر گائے کے دودھ کے ساتھ (جو کہ اس گائے کا ہو جس نے بچھڑا جنا ہو یعنی وہ بچھڑے کی ماں ہو‘ بچھڑی کی نہ ہو) ایک خوراک روزانہ دیں۔ تین دن انشاء اللہ آئندہ بیٹا پیدا ہوگا۔ جس کو بناکر دی کبھی خطا نہیں ہوئی جب عورت کو 2 ماہ ہو جائیں اس دن سے شروع کرنی ہے یہ ہمارے پر و مرشد کی عنایت ہے یہ نسخہ پہلے ہمارے پیر و مرشد دیا کرتے تھے اس کے بعد میرے والد صاحب دیتے رہے پھر انہوں نے مجھے بتایا اور بہت سے لوگوں کو دیا جاچکا ہے جس سے نرینہ اولاد ہوئی ہے 99% گارنٹی شدہ ہے۔ وقت کی پابندی اور گائے بچھڑے والی ہونی چاہے۔
چھوٹے پیشاب کا جلاب
میرا دوست کراچی میں مالی کا کام کرتا تھا اس کو یہ مسئلہ تھا اور ساتھ پتھری بھی تھی اس نسخہ کے استعمال سے اس کی پتھری بھی نکل گئی۔ نسخہ یہ ہے کہ جوکھار،نوشادر ٹھیکری ، قلمی شورہ ہموزن لے کر باریک کریں ایک ٹکی مشک کافور ملالیںاور استعمال کریں۔
درد ریح کا نسخہ
چنے ایک کلو، چھوہارے½پائو، مغز بادام½پائو، چاروں مغز½پائو، گری½پائو، پستہ½پائو ان سب کو کوٹ کر حلوہ تیار کر کے کھانے سے درد ریح جاتا رہتا ہے۔(چینی یا مصری ضرورت کے مطابق ملاکر پنجری بنالیں) ۔ یہ نسخہ مجھے حکیم محبوب بھائی پھیرو پھولنگر والے نے دیا تھا جس سے مجھے درد ریح سے نجات ملی۔ میں نے جگہ جگہ سے دم اور دوائی لے کر کھائی کوئی فائدہ نہیں ہوتا تھا جب یہ نسخہ بناکر کھایا تو ایک ہفتے میں فائدہ ہوا اور اب میں ٹھیک ہوں۔
امراض سینہ اور جسمانی کمزوریوںکیلئے مفید
قسط شیریں، زیتون کا تیل، شہد ہموزن ملالیں یہ معجون جسمانی کمزوریوں کے لیے نہایت مفید ہے۔ معجون بلڈپریشر کے لیے انشاء اللہ سو فیصد گارنٹی شدہ۔
بواسیر اور شوگر کاخاتمہ! ذائقہ دارنسخہ
صبح نہار منہ سات دانے انجیر، سہ پہر کو سات دانے کھجور کھائیں۔ کم از کم تین کھائیں۔ شوگر والے دو دو دانے سے شروع کریں۔ فائدہ ہوگا۔
درد سر ہو یا جوڑوں کا ! مالش کیجئے
کافور اور کلورل ہائیڈریٹ ہموزن شیشی میں ڈال کر دھوپ میں رکھیں چند گھنٹوں کے بعد کافور تیل ہوگا۔ سردرد، جوڑوں کا درد ہو تو مالش کریں۔
غدود پیشاب
چھلکا ریٹھ 20گرام، کشتہ حجرالیہود10گرام زیرو کیپسول لسی نمکین یا میٹھی لسی سے لیں۔فائدہ ہوگا۔
بے انتہا طاقتور چائے
آٹے والی بھوسی تولے پر بھون لیں،سبز الائچی 10 گرام، جائفل 10 گرام، سونٹھ 10گرام باریک پیس لیں آدھا کلو دودھ میں ایک گلاس پانی ملالیں۔ تین بڑے چمچ بھنی ہوئی بھوسی ملائیں، 3 گرام ہر چیز ملاکر اچھی طرح ابالیں۔ خوشگوار ذائقہ دار چائے تیار ہے۔
چقندر کا سوپ پئیں صحت پائیں
چقندر کا ڈنٹھل کاٹ لیں تھوڑا پانی ڈال کر برتن میں ڈھک دیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں جب یہ گل جائے تو حسب ذائقہ نمک مرچ، ہرا دھنیا، سفید زیرہ اور دوسرے مصالحے چھڑک لیں روٹی سے کھائیں۔ چقندر آدھا پائو، بند گوبھی، سفید ایک ایک گوشت کی یخنی دس پیالی۔ مکھن ایک چمچ، سرکہ بقدر ضرورت، کالی مرچ بقدر ضرورت، دہی چھ کھانے کے چمچ، ہرا دھنیا ایک گڈی، چقندر چھیل لیں اب باقی گوبھی کے ٹکڑے ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں ڈیڑھ دو گھنٹے پکائیں جب دونوں گل جائیں تو چھان لیں۔ باقی گوبھی اور چقندر کدوکش کرلیں پتیلی میں مکھن گرم کرکے گوبھی اور چقندر کے ٹکڑے بارہ منٹ تک پکنے دیں پھر اس میں شوربا شامل کرلیں گھر کے سب افراد مل کر کھائیں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 344 reviews.