Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زیتون کے مجرب نسخہ جات!پڑھیے اور چونک جائیے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا:شہد اور روغن زیتون ملاکر ہر روز بالوں کی جڑوں میں لیپ کریں۔ بعد میں ریٹھے کے پانی سے سردھولیں۔ انشاء اللہ وقت سے پہلے بالوں کا سفید ہونا بند ہو جائے گا۔ بال کالے چمکدار اور ملائم ہو جائیں گے۔
بالوں کی مضبوطی اور قدرتی چمک کیلئے:روغن زیتون 10گرام ، شہد خالص 5گرام دونوں اشیاء کو خوب حل کرکے سر پر مساج کریں پھر کھولتے ہوئے پانی میں تولیہ بھگو کر سر پر رکھیں۔ تیل میں سر میں خوب جذب ہونے دیں۔ آدھا گھنٹے بعد شیمپو سے سر دھولیں ہر روز ایسا کرنے سے بال مضبوط، گھنے اور سیاہ ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ نسخہ فیشل ماسک اور ہیڈلوشن کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے جلد صاف اور ملائم ہو جاتی ہے۔
چہرے کا رنگ گلابی اور جسم خوبصورت
نہار منہ ایک چمچ روغن زیتون میں چٹکی بھر کلونجی ملاکر کھانے سے چہرے کا رنگ گلابی ہو جاتا ہے۔ اگر یہ نسخہ ایک کپ دودھ میں مکس کر کے استعمال کریں تو زیادہ مفید ہے۔
چہرے کے جھریوں کیلئےروغن زیتون میں عرق گلاب شامل کرکے خوب پھینٹیں اور اس سے چہرے پر مالش کریں۔
کان اور ناک کی بیماریوں کیلئے: روغن زیتون 100گرام، کلونجی 10گرام دونوں اشیاء کو کسی برتن میں ڈال کر آگ پر پکائیں۔ جب کلونجی تیل میں جل جائے تو تیل کو اتار کر چھان لیں۔ کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ اس تیل کے چند قطرے کان میں ڈالنے سے کان کی تمام بیماریاں رفع ہو جاتی ہیں۔ اس مرکب کا ناک میں ڈالنا پرانے زکام میں مفید ہے۔بہرہ پن کا علاج:روغن زیتون ایک تولہ میں دو رتی ہینگ ملاکر دو قطرے روزانہ کان میں ٹپکائیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔ناسور، بواسیر کیلئے:روغن زیتون
100گرام، برگ مہندی 20گرام، کلونجی 20گرام تینوں اجزاء کو ملا کر کڑاہی میں ڈال کر آگ پر رکھیں۔ جب تمام چیزیں جل جائیں تو اتار کر چھان لیں۔ یہی تیل ایک چمچ صبح و شام گرم دودھ کے ہمراہ پئیں اور یہ تیل متاثرہ حصے پر لگائیں۔ یہ تیل کیل مہاسے، پھوڑے پھنسی، جلے ہوئے زخم وغیرہ کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ آزمودہ نسخہ ہے۔سردی کیلئے: جن لوگوں کو سردی زیادہ لگتی ہو وہ رات کو سوتے وقت زیتون کے تیل کا ایک چمچ ایک کپ دودھ میں مکس کرکے پی لیں۔دماغی بیماریوں کیلئے مجرب نسخہ: روغن زیتون 20گرام، روغن بادام 20گرام، روغن کاہو 20 گرام، روغن کدو شیریں 20گرام، سرسوں کا تیل 50 گرام پانچوں تیل لے کر باہم ملالیں۔ پھر ان روغنیات پر سورۃ فاتحہ گیارہ بار اوّل و آخر تین بار درود شریف پڑھ کر دم کرلیں۔ اس کے بعد رات کو سوتے وقت مریض کے سر پر نرم ہاتھوں سے مالش کریں ۔ کچھ عرصہ علاج جاری رکھیں۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔(باقی صفحہ نمبر 59)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 333 reviews.