Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہمیشہ خوبصورتی اورسدابہارجوانی کی تمنا ہے تو زیتون کھائیے!

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

زیتون نہایت بابرکت پھل ہے۔ زیتون کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں چھ مقامات پر اچھے الفاظ سے کیا ہے۔ پروردگار نے قسم کھا کر اس کی اہمیت آشکار کیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:(ترجمہ)’’قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طورسینا کی اور امن والے شہر کی‘‘۔
حضور نبی کریم حضرت محمدﷺ نے ارشادفرمایا: ’’زیتون کا تیل کھائو اور لگائو یہ ایک مبارک درخت ہے۔ اس میں ستر(70) بیماریوں سے شفاء ہے‘‘ (ترمذی، ابن ماجہ)
کتاب الطب میں لکھا ہے کہ حضور اکرمﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہٗ سے فرمایا: ’’اے علی! (رضی اللہ عنہ) ’’زیتون کھایا کرو اور اس کے تیل کی بدن پر مالش کیا کرو، جس نے ایسا کیا، اس کے پاس چالیس روز شیطان نہیں آتا یعنی وہ جن و شیاطین کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔‘‘۔(کتاب الطب، انونعیم)۔ماہرین طب کے مطابق فالج، تپ دق، عرق النساء، پٹھوں اور جوڑوں کے درد اور کمزوری سے پیدا ہونے والے دوسرے امراض میں زیتون کا تیل بے حد مفید ہے۔ دائمی قبض کیلئے روغن زیتون کا دودھ کے ساتھ استعمال انتہائی فائدہ مند ہے۔ اس کو روٹی کے ساتھ سالن کی جگہ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے پھل کو کھایا بھی جاتا ہے۔
روغن زیتون کے مجرب نسخے درج ذیل ہیں
چھوٹے قد والے ضرور پڑھیں:جدید تحقیق کے مطابق زیتون کے درخت میں انسانی قد بڑھانے والے اجزاء پائے جاتے ہیں۔ چھوٹے قد والے افراد روزانہ روغن زیتون سے پورے جسم کی مالش کریں اور روزانہ صبح و شام آدھی چمچ روغن زیتون ایک کپ نیم گرم دودھ (گرمیوں میں تازہ دودھ) میں ڈال کر نوش کریں۔ اس کے استعمال کرنے سے جسم میں قوت آئے گی۔ جسم کی ہڈیاں مضبوط ہو جائیں گی۔آہستہ آہستہ قد بھی بڑھنے لگے گا۔بالوں کو کالے اور چمکدار بنانے کیلئے:روغن زیتون ایک چمچ، شہد ایک چمچ اور آدھا چمچ سفوف دارچینی لے کر پیسٹ بنائیں۔ نہانے سے پندرہ منٹ پہلے سر پر لگائیں اور اس کے بعد سر دھولیں۔خوبصورت گھنے، مضبوط اور لمبے بالوں کا قدرتی ذریعہ: ہئیر آئل کا نسخہ:روغن زیتون100گرام، روغن بادام 50گرام، روغن کدو50گرام، روغن
خشخاش50گرام، روغن سرسوں 100گرام، روغن کنجد خالص 100گرام، چقندر کا پانی ایک کلو، آملہ تازہ کا پانی ایک کلو، آکاس بیل ایک کلو، بالچھڑ 50گرام، برہمی بوٹی 50گرام، ہلیلہ زرد 50گرام، سکاکائی 50گرام، چھڑیلا50گرام۔
آئل بنانے کا طریقہ:جڑی بوٹیوں کو ایک دن پانی میں بھگو دیں۔ اگلے دن بوٹیوں کو کچھ دیر پکائیں اور پانی چھان لیں۔ اب اس پانی میں روغنیات ملاکر دوبارہ پکائیں جب تمام پانی جل جائے تو تیل تیار ہے۔طریقہ استعمال: کسی بھی وقت یہ روغن بالوں کی جڑوں میںلگائیں۔پرہیز و احتیاط: روغن لگانے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے تک سر نہ دھوئیں۔آئل کے فوائد:اگر آپ کے بال تیزی سے گر رہے ہیں سر کے کسی حصے پر گنج چمک رہا ہے۔بال روکھے پھیکے یا بھربھرے سے ہوتے جارہے ہیں۔ بالوں کے سرے دو شاخوں سے میں تقسیم ہوگئےہیں یا پھر بالوں کی نرمی، چمک اور سلکی پن ختم ہوگیا ہے تو آپ کو غفلت ہرگز نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہی تیل بناکر استعمال کریں۔ یہ آزمودہ طبی نسخہ ہے جو آپ کو انشاء اللہ تمام کیمیاوی ادویات، شیمپوز، ہیئرٹانک اور سوپ وغیرہ سے نجات دلا دے گا۔ اس کے علاوہ ذہنی ٹینشن اور حافظہ کی کمزوری کیلئے لاجواب تیل ہے۔
(بقیہ:زیتون کے مجرب نسخہ جات!پڑھیے اور چونک جائیے)
ہونٹوں کی سیاہی کیلئے: زیتون کے تیل میں لیموں کا رس ملاکر ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی سیاہی دور ہو جاتی ہے۔جوڑوں کے درد کیلئے: جوڑوں میں درد ہو یا جسم کے کسی بھی حصے میں درد رہتا ہو۔ اس کیلئے یہ عمل بہت ہی مفید ہے۔ زیتون کے تیل پر 125 بار سورئۃ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے رکھ لیںاوّل و آخر تین بار درود شریف بھی پڑھیں۔ جسم کے جس بھی حصے میں درد ہو اس جگہ پر روزانہ رات کو سونے سے قبل اس تیل کی مالش کریں۔ دن کو بھی یہ تیل استعمال کرسکتے ہیں۔ انشاء اللہ چند دن مالش کرنے سے درد ختم ہو جائے گا۔ یہی تیل آدھا چمچ ایک کپ نیم گرم دودھ میں مکس کرکے پی لیں۔ دو گنا فائدہ حاصل ہوگا۔ حضرت معاذؓ سے مرفوعاً مروی ہے کہ بہترین مسواک زیتون کی ہے جو کہ مبارک درخت ہے اور یہ مسواک منہ کو صاف کرتی ہے اور حضورﷺ نے فرمایا کہ یہ میری اور مجھ سے پہلے والے انبیاء کی سنت ہے۔(بحوالہ: رواہ ابونعیمؓ فی کتاب المسواک التلخیص الجبیر ص صفحہ نمبر2 جلد نمبر1)۔

مالٹا کی طبیعت، اقسام اور فوائد
(حکیم قاری محمد صادق، خان پور بگا شیر شمالی)
مالٹا برصغیر پاک و ہند کا پھل ہے خصوص بالخصوص ہمارے پیارے ملک پاکستان میں بکثرت ہوتا ہے۔ مالٹے کی مختلف اقسام ہیں۔ مثلاً مسمی، فلوٹر، کینو وغیرہ۔ ذائقہ کے اعتبار سے بعض مالٹے ترش، بعض نمکین، بعض ترش نمکین بعض نمکین میٹھے اور بعض حد سے زیادہ میٹھے ہوتے ہیں۔ مالٹا طبیعت کے لحاظ سے سرد تر ہے۔ ہمارے ہاں پاکستان میں مالٹا انتہائی کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے عموماً لوگ کم علمی یا لاپرواہی کی وجہ سے اس کی قدر نہیں کرتے ہیں، صرف خالی سیر و تفریح کے موقعوں پر یا تسکین پیاس کو بجھانے، کھانا ہضم کرنے کی غرض سے کھاتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ جن ممالک میں مالٹا نہیں ہوتا ہے وہاں کے لوگ اسے مہنگے داموں خرید کر کھاتے ہیں اور اپنے معزز مہمانوں کی تواضع بھی مالٹا کھلاکر کرتے ہیں ۔ تجربہ سے ثابت ہوا ہے جسمالٹے کا چھلکا جتنا پتلا ہو وہ بے حد لذیز اور غذائی تاثیر سے پُر ہوتا ہے۔ کچھ لوگ صرف مالٹے کا رس چوستے ہیں باقی گودا پھینک دیتے ہیں اگر صحیح معنوں میں فوائد حاصل کرنے ہیں تو مالٹے کا چھلکا اتار کر تخم یعنی (بیج) نکال کر گودا سمیت کھائیں۔
مختصر فوائد:
(۱)دل کو طاقت دیتا ہے۔ (۲)غذا کو جلدی ہضم کرکے جزو بدن بناتا ہے۔ (۳)جگر اور تلی کے مریضوں کو کھلایاجائے تو بہت فائدہ دیتا ہے۔(۴)جسم کی گرمی ، کھٹی ڈکاریں، معدے کے درد، پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔ (۵)مالٹا مردانہ قوت میں اضافہ کرتا ہے ۔ (۶)ہر قسم کے بخار کے مریض کو کھلانے سے بخار میں کمی آجاتی ہے۔ (۷)اس کے رس کو نکال کر گاڑھا شربت تیار کرکے بوتلوں میں محفوظ کرلیں۔ گرمیوں میں ٹھنڈے پانی میں تیار شدہ شربت کو ملا کر پئیں۔ دل، دماغ، یرقان، ہاتھ پائوں کی جلن، معدے کی جلن، سینےکی جلن کو دور کرتا ہے۔ (۸)کھانسی اور نزلہ زکام کے مریض مالٹا ہرگز استعمال نہ کریں نقصان دیتا ہے۔ (۹)جن مریضوں کی ٹانگوں میں درد ہو، نزلہ، زکام، قبض ، پیٹ میں کیڑے ہوں یا نظر کی کمزوری ہو وہ مندرجہ ذیل نسخہ معجون بناکر استعمال کریں:۔
(۱)مالٹے کا خشک چھلکا، (۲)مالٹے کا بیج جو خشک ہو (۳)لہسن
تینوں ہم وزن کوٹ کر حسب ضرورت شہد ملاکر معجون بنالیں۔صبح و شام ½ چمچ استعمال کریں اور بندہ کو دعائوں میں یاد رکھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ا

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 332 reviews.