محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے کچھ ذاتی تجربات قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔پہلے ایک طبی تجربہ پیش کرنا چاہتا ہوں کہ میرے پیٹ میں کافی درد ہورہا تھا تو میں نے تھوڑی سی کالی مرچ‘ تھوڑا سااناردانہ اور نمک تینوں چیزوں کو تھوڑے سے پانی میں پیس کر پی لیا‘ درد دو سے تین منٹ میں غائب ہوگیا۔ دانت اور کان درد کیلئے:میرا ذاتی تجربہ دانت درد اور کان درد کیلئے ہے۔ عرصہ چار پانچ سال سے رات وتر کی پہلی رکعت میںسورۂ نصر‘ دوسری میں تبت یدا‘ تیسری میں سورۂ اخلاص پڑھتا ہوں۔ دوسرا عمل جب چھینک آئے اَلْحَمْدُلِلہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ پڑھتا ہوں‘ چار پانچ سال سے دانت اور کان درد سے جان چھوٹ گئی ہے‘ پہلے دانت درد ہوتا رہتا تھا دانتوںمیں سوراخ ابھی بھی ہیں لیکن درد نہیں ہوتا۔صدقہ: میری امی کی ایکسیڈنٹ سے ٹانگ ٹوٹ گئی‘ بہت علاج کرائے‘ کوئی فائدہ نہیں ہورہا تھا‘ ایک چھوٹا بکرا صدقہ کیا اس کے علاوہ کچھ نقدی بھی دی لیکن فائدہ نہیں ہوا‘ ایک ماہ سے امی ایک منٹ کیلئے بھی نہ سوپائیں۔ نیند آتی ہی نہ تھی۔ گھر میں بڑا بکرا تھا‘ رات کو والدہ کو نیم خوابی میں آواز آئی کہ یہ بڑا بکرا دے کر جان چھڑاؤ‘ صبح فوراً بڑا بکرا مقامی مدرسہ میں دیا تو اسی رات والدہ کو نیند آنا شروع ہوگئی‘ اب بالکل ٹھیک ہیں‘ ٹانگ میں بہت جلد ٹھیک ہوگئی۔ (سیف اللہ‘ بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں