Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

والد‘ بھائی یا شوہر کے غصہ کا علاج مجھ سے لیجئے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2020

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تقریباً تین سال سے عبقری رسالہ کی قاریہ ہوں اور اڑھائی سال کے عرصہ سے آپ کے درس آپ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے سنتی ہوں‘ جس سے مجھے بے پناہ فائدہ ہوتا ہے۔آپ کے درس‘ مردہ دل میں زندگی کا احساس پیدا کرتے ہیں اور جینے کی امنگ پیدا کرتے ہیں۔ رسالہ عبقری کیلئے تو دکھی دلوں سے بے شمار دعائیں نکلتی ہیں ‘ اللہ پاک آپ کو‘ آپ کی نسلوں کو اور آپ کے معاون لوگوں کوقیامت تک شادو آباد رکھے اور آخرت کی دائمی اور ابداً ابدا خوشیاں آپ کا اور پوری امت محمدیہﷺ کا نصیب بنادے۔ آمین!
ایک عمل عبقری شمارے میں پڑھا آزمایا بہت لاجواب پایا‘ پیش خدمت ہے۔ اول و آخر تین بار درود شریف‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ اور تین بار سورۂ اخلاص ہر دفعہ تسمیہ کے ساتھ‘ اس عمل کے ان گنت فوائد ہیں جو شمار نہیں کرسکتی اور یہ عمل ایک ایسے تیر کی مانند ہے جو نشانے پر جاکر لگتا ہے اس کے کچھ فوائد لکھوں گی۔ میرے بھائی غصے کے بہت تیز ہیں اور غصے میں انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا‘ بعض اوقات گھر والوں سے ناراض ہوکر بولنا تک چھوڑ دیتے ہیں‘ ایک دفعہ ایسا ہی ہوا میں نے کچھ دن یہی عمل پڑھ کر ان کی روح کو ہدیہ کردیا اور دعا کی کہ اے اللہ پاک ان کے دل کوٹھنڈا کردے اور وہ ایسے ٹھنڈے ہوئے کہ اب ان کوغصہ آتا ہی نہیں‘ بہت خوشگوار موڈ میں سب سے بات کرتے ہیں‘ حالانکہ پہلے ہم ان سےبات کرتے ہوئے بھی ڈرتے تھے لیکن اب وہ ڈر ختم ہوگیا ہے۔ میرے والد اور چچا کے درمیان سخت کشیدگی تھی‘ وہ اکٹھے بھی بیٹھتے تو ایک کا چہرہ ایک طرف اور دوسرے کا دوسری طرف ہوتا۔ پڑھ کر ان دونوں کو ہدیہ کرتی رہی‘ اب
ان کے حالات بہت بہتری کی طرف آرہے ہیں‘ ایک دوسرے سے بات چیت شروع کردی ہے۔ اگر کوئی آپ سے سخت ناراض ہو اور کسی طور راضی نہ ہوتا ہو تو ایک تو یہ وظیفہ پڑھ کر اسے ہدیہ کرتے رہیں اور دوسرا اس کے حق میں دعائیں کرتے رہیں اس کا دل آپ کیلئے انتہائی نرم ہوجائے گا۔ امتحان یا انٹرویو کیلئے جاتے وقت یہ وظیفہ پڑھ کر اس کا ثواب اللہ پاک کی تمام مخلوقات کو کردیں‘ پھر اللہ سے دعا کریں کہ اللہ پاک ان تمام مخلوقات کو مجھ سمیت پوری امت کی کامیابی و کامرانی کیلئے دعامیں لگادے‘ اور نہ صرف دنیا کے بلکہ آخرت کے امتحان میں بھی کامیابی عطا فرمائے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ دل میں صرف ایک مرتبہ یہ وظیفہ کرکے اس کا ثواب پوری امت محمدیہﷺ کو کردیں اور دعا کریں اللہ پاک اس کی بدولت بھائی چارے کی فضا پیدا کرے‘ دلوں میں بغض‘ کینہ‘ حسد‘ منافقت‘ نفرت اوردیگر اخلاق رذائل کو نکال کر ان کے دلوں کو امن کا گہوارہ بنائے۔ (ش، ٹبہ سلطان پور)

کچھ ایسے عمل جو عبقری رسالہ سے پڑھے اور ان سے فیض پایا‘ پیش خدمت ہیں‘

عبقری کے ایک شمارے میں پڑھا کہ اگر جمائی آئے تو فوراً

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 322 reviews.