محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سورئہ نمل آیت نمبر62 ہر نماز کے بعد ایک بار پڑھیں اَمَّنْ یُّجِیْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَ یَكْشِفُ السُّوْٓءَ پھر اس کے فائدے دیکھیں۔(۱)اس کے پڑھنے والے کی ہر دعا قبول ہوگی۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اس کی دعا کی قبولیت کا وقت آیا ہے کہ نہیں۔ یعنی کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔(۲)اس کی اولاد کو بہترین رشتے ملیں گے (اپنے لیے، اولاد کے لیے، بہن بھائی کی نیت سے پڑھیں)(۳)اس کا دل نور سے بھر جائے گا۔(۴)چور کی نظروں سے غائب ہو جائے گا۔ اگر کوئی چور سامنے آجائے۔ لوٹ مار کی کوشش کرے صرف ایک بار یہ دعا پڑھیں آپ اس کی نظروں سے غائب ہو جائیں گے چور اندھا ہو جائے گا۔(۵)غم و پریشانی میں پڑھنے سے غم دور ہو جاتے ہیں کسی عزیز کی موت پر کثر ت سے پڑھنے سے اللہ تعالیٰ صبر عطا کرتے ہیں۔
ذاتی تجربہ: گزشتہ پچھلے رمضان میں ہم سحری کرکے اپنی بہن کے گھر سے آرہے تھے ہمارے پیچھے ایک کار لگ گئی جب ہمیں احساس ہوا تو ہم نے مندرجہ بالا دعا پڑھنی شروع کردی اس گاڑی نے ہمارا گھر تک پیچھا کیا تھا مگر جیسے ہی ہم گھر کے قریب پہنچے اس میں سے ایک آدمی باہر آیا۔ اب تو ہم نے زور زور سے یہ دعا پڑھنی شروع کردی اللہ تعالیٰ نے اس کے دل میں جانے کیا ڈالا وہ لوگ دوبارہ گاڑی میں بیٹھے اور واپس چلے گئے حالانکہ انہوں نے آدھے گھنٹے سے ہمارا پیچھا کیا تھا۔ گاڑی کی ہیڈ لائٹیں بند کرکے ایک مخصو ص فاصلہ رکھ کر وہ گاڑی ہمارے پیچھے تھی بس اس دعا کی برکت سے ہم لٹنے سے بچ گئے۔ اس وقت ہمارے پاس کافی سارا سامان، موبائل، لیپ ٹاپ، پیسے، چوڑیاں وغیرہ تھیں مگر بس اللہ کا بے حساب شکر احسان ہے کہ اس نے ہمیں بچا لیا ۔الحمدللہ۔ایک بزرگ نے اس کی فضیلت بیان کی کہ اگر کوئی آپ کو لوٹنے کی کوشش کررہا ہے یہ دعا پڑھیں اس کی آنکھوں پر پردہ پڑ جائے گا۔ انہوں نے اتنی بڑی بات کی کہ اگر ایسا نہ ہوتو قیامت کے دن میرا گریبان آکر پکڑ لینا۔سال 2014ء دوران سفر ملتان اور مانسہرہ میں آپ نے اپنے درس میں درود پاک کی ایسی فضیلت بیان کی۔ دل اس کو پڑھنے کے لیے بیتاب ہوگیا اب تک 43 ہزار مرتبہ پڑھ چکی ہوں۔ حکیم صاحب آپ کے درس بہت زبردست ہوتے ہیں ہماری زندگیوں میں انقلاب آچکا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں