Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جوس تھراپی اور میرے تجربات


جوس تھراپی اور میرے تجربات (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) نزلہ زکام اور کنو کا رس: وہ باقاعدہ کوئی معالج تو نہیں لیکن معاملات اور تجربات میں معالج سے کسی طرح کم نہیں ایک بار کہتے میں کئی ہفتے ہوگئے نزلہ‘ زکام ناک کا بند ہونا‘ سائی نس میں مبتلا تھا۔ دن رات ناک بند‘ چھینکیں‘ نزلہ زکام بخار کی کیفیت میں مبتلا تھا۔ بہت ادویات لیں بھاپ لی‘ بام ملی‘ ناک میں طرح طرح کے ڈراپس ڈالے لیکن وقتی فائدہ‘ پھر وہی حالت۔ میں نماز جمعہ میں بیٹھا تھا۔ تقریر اور خطہ کے دوران میری علامات نزلہ‘ زکام والی تھیں۔ میرے قریب ایک صاحب بیٹھے میری حالت کا بغور مطالعہ کرتے رہے نماز کے بعد کہنے لگے معلوم ہوتا ہے آپ بہت تکلیف میںمبتلا ہیں اور آپ کو نزلہ زکام ہے۔ خود میں عرصہ دراز تک اس مرض میں مبتلا رہا پھر کسی عام آدمی نے مجھے ایک طریقہ بتایا میں نے چندروز ہی کیا نہایت فائدہ ہوا اب بھی اگر کبھی ایسا ہوجائے تو یہی طریقہ کرتا ہوں بالکل تندرست ہوجاتا ہوں پھر یہ طریقہ میں نے بے شمار لوگوں کو بتایا جس نے بھی کیا چند روز میں بالکل تندرست ہوگیا۔ قارئین! واقعی یہ ترکیب لاجواب ہے آپ بھی کریں‘ آزمائیں اور دعادیں۔ دو عدد کنو کا رس‘ دو عدد خالص شہدبڑے چمچ ایک گلاس سادہ پانی میں ملا کر عین دھوپ میں یا دھوپ کے وقت پی لیں چاہیں دن میں تین بار ایسا کرسکتے ہیں چاہیں دو بار یا ایک بار ایسا کریں۔ بہت لاجواب ہے۔ بالکل یہی نسخہ ان لوگوں کیلئے نہایت مفید ہے جو معدے کی تیزابیت گیس اور جلن کیلئے لاجواب تحفہ ہے۔ایسے لوگ جو مستقل تبخیر کی ادویات کھاتے ہیں یا جن کو تیزابیت ہر وقت بڑھتی رہتی ہے وہ ہر موسم میں یہ فارمولا اور نسخہ لے سکتے ہیں۔ آپ کو کسی موسم میں کنو نہ بھی ملے تو اس کا جوس خود محفوظ کرلیں پھر اسے ہر موسم میں مستقل استعمال کرسکتے ہیں۔ گیس‘ تیزابیت‘السر اور بڑی آنت کے زخم کا علاج: ایک صاحب کہنے لگے کہ میں عرصہ 27 سال سے معدے کی گیس‘ تیزابیت اور جلن کا شکار السر اور بڑی آنت کا علاج کرایا کہ ٹیسٹ میں بڑی آنت کا زخم بن گیا۔ گیسٹو گھراپی بہت کرائی ٹیسٹ تو بار بار کرا کر دیوانہ ہوگیا حتیٰ کہ میرے اعصاب جواب دے گئے جب سے کنو شہد اور پانی کا استعمال کیا ہے اس دن سے میرے اندر ٹھنڈک تازگی اور صحت کا احساس ہے۔ میرا کھانا ٹھیک ہضم ہوتا ہے‘ ڈکار اچھے آتے ہیں جسم ہلکا پھلکا ہے۔ طبیعت بالکل لاجواب ہے۔ پہلے نیند ٹھیک طرح نہیں آتی تھی اب نیند بالکل پرسکون آتی ہے۔ جوس تھراپی کا استعمال اور تمام علاج ختم: ایک صاحب بڑے دفتر کے سربراہ تھے وہ ہروقت ٹینشن میں مبتلا رہتے تھے اعصاب کھچے‘ دل بجھا اور جسم تھکا تھکا رہتا تھا۔ بار بار اپنے جسم کو اینٹھتے اور طبیعت کو بوجھل محسوس کرتے۔ پیٹ بڑھ رہا تھا دل کی دھڑکن بڑھ گئی تھی۔ قبض یا پھر اجابت کھل کر نہ آنا۔ ہر وقت طبیعت میں غصہ سوار رکھنا۔ یوں زندگی کے دن رات گزر رہے تھے اور اس شخص سے جہاں گھر والے پریشان تھے وہاں دفتر والے اوربعض اوقات وہ خود بھی پریشان تھے کئی دوست ان سے جدا ہوگئے تھے وہ واقعی ایک ایسا بیماریوں پریشانیوں اور الجھنوں کا مجموعہ بن چکے تھے کہ جسم اور دل بس بیمار ہی رہتا تھا بڑے بڑے دل کے ٹیسٹ کرائے۔ دماغ کے ٹیسٹ‘ نفسیاتی معالجین سے مسلسل ملاقات اور اب تو ان سے دوستی ہوگئی تھی لیکن جب سے یہ جوس تھراپی استعمال کی ایسے تندرست اور مطمئن ہوئے کہ آہستہ آہستہ تمام ادویات اور علاج ختم ہوتے گئے بس وہ ہر وقت ایک نئی امید کے ساتھ نئی زندگی اور نئی صحت میں داخل ہوئے اور خوب ہوئے۔ خواتین پوشیدہ امراض میں جوس تھراپی استعمال کریں: اکثر مائوں کا شکوہ ہوتا ہے کہ ہمارا بچہ کچھ کھاتا پیتا نہیں‘ صحت خراب رہتی ہے طبیعت بدحال اور چڑچڑاپن بہت زیادہ ہے۔ بچہ کھانے کا نام سن کر چڑ جاتا ہے۔ اگر بعض اوقات کھانا کھلا بھی دیا جائے تو الٹی کردیتا ہے یابدہضمی کے پاخانے کرنا شروع کردیتا ہے جسم اور چہرہ پیلا اور بے رنگت ہوتا ہے ایسے تمام بچوں کیلئے یہ جوس تھراپی نہایت لاجواب ہے وہ ہر وقت یہ جوس استعمال کریں۔ بچوں کو تھوڑا تھوڑا یہ جوس استعمال کرائیں۔ دن میں تین سے پانچ بار۔ نہایت لاجواب ٹانک ہے اور بہترین ساتھی ہے۔ایسی خواتین جو دل و دماغ کی کمزوری کو دور کرنا چاہتی ہیں یا جو خواتین اپنے چہرے کے حسن کو مزید نکھارنا یا پھر حسین ہونا چاہتی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ ہمارا جسم بھی بوڑھا نہ ہو طبیعت ہروقت پرسکون اور نہایت مطمئن رہے۔ جھریاں اور کمزوری قریب نہ آئے اعصاب اور کمر مضبوط ہو۔ نسوانی پرانی تکالیف ختم ہوجائیں خاص طور پر لیکوریا اور اندرونی سوزش وغیرہ تو ایسی تمام خواتین یہ جوس تھراپی استعمال کریں۔ بوڑھی خاتون کی جوانی لوٹ آئی: ایک خاتون وقت سے پہلے بڑھاپے کی طرف مائل ہوگئیں گھر میں شوہر شوقین مزاج تھے۔ انہوں نے روز روز جھگڑنا شروع کردیا آخر ایک دن گھر سے نکال دیا۔ وہ خاتون میرے پاس وظیفہ لینے آئی میں نے اس کے حالات سن کر اسے وظیفہ دیا اور ساتھ یہ جوس تھراپی بتائی کہ نہایت توجہ سے کرنا شروع کردیں۔ اس خاتون نے پراعتماد طریقے سے یہ طریقہ شروع کیا چند ہی ہفتوں میں اثر ہوا اور چند ہی ماہ میں وہ پہچانی نہیں جاتی تھی کہ کیا یہ بھی وہی ہے۔ آخر میاں خود منا کر لے گیا۔ حتیٰ کہ گھر والوں نے جب مطالبہ کیا کہ ہمیں اس کا ساتھ خرچہ بھی چاہیے تو میاں نے خرچہ بھی دیا۔ قارئین! آج کل جوس تھراپی کا دور ہے تو پھر آپ کو ایسے جوس اور قدرتی جوس سے مستفید کیا ہے پانی زمین کا جوس‘ شہد پھلوں اور پھولوں کا جوس‘ کنو درختوں اور ہریالی کا جوس۔ کیا خیال ہے آپ کا ہمارا یہ نسخہ پسند آیا۔ آزمائیں اور دعائیں دیں۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭ کان ‘ناک اور گلے کا فیصلہ کن علاج (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) کان‘ ناک اور گلے کے امراض موجودہ سائنسی آلودگی کی وجہ سے مسلسل بڑھتے چلے جارہے ہیں کبھی سنا ہی نہ تھا کہ E.H.T سپیشلسٹ بھی کوئی ہوتا ہے یا پھر اس کیلئے باقاعدہ داخلہ ہوتا ہے یا علیحدہ لمبے لمبے ٹیسٹ اور مہنگی دوائیں… ہسپتالوںکا ستایا ہوا: مصنوعی غذائیں‘ سافٹ ڈرنک اور آلودگی نے ان مسائل کو اتنا بڑھا دیا کہ انسان ان مشکلات میں پھنستا حتیٰ کہ دھنستا چلا گیا۔ایک صاحب میرے پاس ٹیسٹ رپورٹ کی ایک بڑی بھاری فائل لے کر آئے‘ میں نے عرض کیا کہ ان ٹیسٹوں کو گنیں انہوں نے گننا شروع کیے 125 ٹیسٹ تھے یہ ایک فائل تھی ابھی دوسری چھوٹی فائل باقی تھی مسئلہ صرف یہ تھا کہ کان میں خارش پیپ‘ درد اور سوزش تھی۔ انہیں یہی دوائی استعمال کرنے کا مشورہ دیا چند ہفتوں کے بعد مریض نہایت مطمئن اور دعائیں دے رہا تھا۔ گلے کے تمام امراض کیلئے: ایک مریضہ کے گلے کا مسئلہ بہت پرانا تھا کبھی خراش‘ کبھی سوزش‘ کبھی ورم‘ کھانسی آتی تو آتی چلی جاتی‘ گلا بیٹھتا تھا تو مسلسل بیٹھ جاتا تھا حالات روز بروز سنجیدہ ہوتے جارہے تھے۔ بھاری مقدار کی انٹی بائیوٹیک کھانے کے بعد کچھ طبیعت بحال ہوتی لیکن معدہ جگر اور آنتوں کی بربادی کی داستان شروع ہوجاتی۔ انہیں مشورہ دیا آپ سوتے وقت ایک ایک قطرہ دونوں نتھنوں میں اور ایک ایک کان میں ڈالیں۔ مسلسل چند ہفتے یہ عمل کرنے سے ان کی نیند بحال ہوگئی۔ ناک کی بڑھی ہڈی ختم ہوگئی۔ گلا اور اس کی خراش ختم ہوگئی اور مریضہ نے زندگی کے روشن راستے دیکھے۔ الرجی ‘چھینکوں کا طوفان ‘ناک بہتا ہو‘ فلو نزلہ زکام کسی شکل میں جان نہ چھوڑتے ہوں تویہ قطرے ناک اور کان میں ڈالیں خاص طور پر سوتے وقت ڈال کر سوجائیں مرض زیادہ ہو تو دن میں 3 سے 4 بار ایک ایک قطرہ ناک میں ڈال کر اوپر کھینچیں بہت ہی لاجواب تحفہ ہے۔ کان کے امراض سے یقینی شفاء: کانوں کی لاعلاج بیماری میں مبتلا مریض اس سے بہت جلد بلکہ حیرت انگیز طریقے سے شفایاب ہوتے ہیں جو ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے کی ادویات سے عاجز آگئے تھے انہیں ایسے شفاء ملی کہ خود دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ کانوں کا مرض جس نوعیت کا ہو شفاء یابی انشاء اللہ تعالیٰ ممکن ہے۔پرانے کن پیڑے اور ٹانسلز اس سے جلدی ٹھیک ہوتے ہیں۔ یہی تیل انگلی سے ٹانسلز پر لگائیں اور کانوں اور ناک میں ڈالیں۔بے خوابی‘ نیند نہ آنا اور ڈپریشن کے مریض چند ہفتے یہ تیل ناک اور کانوں میں ڈال کر دیکھیں انوکھے رزلٹ ملیں گے۔عبقری کے دفتر میں کیپٹن حبیب اللہ خان مخلصانہ خدمات سرانجام دیتے ہیں اس دوائی کے بارے میں انہوں نے کیا بتایا ان کی زبانی سنیں۔ ’’ماہنامہ عبقری کے ایک قاری کرنل لیاقت علی کان کے مختلف عوارض میں مبتلا رہتے تھے انہوں نے بتایا کہ وہ سی ایم ایچ کے ای این ٹی اسپیشلسٹ کے عرصہ دراز تک زیرعلاج رہے نا معلوم ای این ٹی اسپیشلسٹ نے کتنی دفعہ کان صاف کیے کئی دوائیاں کان میں ڈالیں اور ڈھیروں اینٹی بائیوٹک استعمال کراڈالیں لیکن افاقہ نہ ہوا کان کبھی ویکسی نیشن کان کو بند کردیتی اور کبھی درد شروع ہوجاتا۔ علاج کی مدت کافی لمبی تھی ای این ٹی اسپیشلسٹ لیفٹیننٹ کرنل سے کرنل پروموٹ ہوگیا مگر کرنل لیاقت کو افاقہ نہ ہوا۔ماہنامہ عبقری اکتوبر 2008ء کے صفحہ 7 پر کان کے تمام امراض کیلئے ایک نسخہ چھپا۔ انہوں نے یہ نسخہ استعمال کیا صرف دو مرتبہ کے استعمال سے اللہ تعالیٰ نے انہیں شفاء دی۔ انہوں نے کان کے مختلف امراض کے شکار لوگوں کو یہ دوائی فی سبیل اللہ استعمال کرائی اور اللہ تعالیٰ نے ان کو شفاء دی۔ماہنامہ عبقری کے دفتر میں خدمت کرنے والے جناب محسن انصاری صاحب کو بھی کان کی تکلیف کا عارضہ تھا انہیں بھی یہی دوائی استعمال کرائی گئی اللہ تعالیٰ نے شفاء دی۔ ماہنامہ عبقری کے دفتر میں ہی خدمت کرنے والے عمران معراج نے بھی کرنل صاحب سے یہ دوائی لیکر اپنے بھائی کو استعمال کرائی اللہ تعالیٰ نے اسے بھی شفاء دی۔ یہ نسخہ بالکل سادہ اور آسان ہے جو درج ذیل ہے۔ ترکیب و طریقہ عمل: ھوالشافی: سرسوں کا تیل 50 گرام شیشے کی بوتل میں ڈال دیں اس میں ایک ٹکی کافور کی ڈال کر تین گھنٹے کیلئے دھوپ میں رکھ دیں دوائی تیار ہے۔ اس دوائی کے ایک ایک‘ دو دو قطرے دن میں ایک مرتبہ کانوں میں ڈالیں۔ چند دنوں کے استعمال سے انشاء اللہ کان کے تمام امراض ٹھیک ہوجائینگے۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭