Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- خاص تبدیلی اہم نوٹ: پہلے ہرماہ مغرب کے بعد حلقہ کشف المحجوب اور مراقبہ ہوتا تھا مگر اب صبح کے وقت اسم اعظم کے دم کے فوراً بعد ہوا کرے گا تاکہ مسافر سہولت سے گھروں کو واپس جاسکیں ۔۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چھپکلی اور بوڑھے مؤذن کاکراماتی علاج


چھپکلی اور بوڑھے مؤذن کاکراماتی علاج (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) جلدی بیما ریا ں جہا ں علا ج میں زیا دہ وقت لیتی ہیں وہا ں قیمت بھی زیا دہ ادا کرنی پڑتی ہے۔ اس کی وجہ ہے ما حولیا تی گرد و غبار۔ چونکہ جلد جسم کا بیرونی حصہ ہوتاہے اس لیے آلودگی اور خاص طور پر فضائی آلو دگی جلد پر زیا دہ اور جلدی اثر کر تی ہے۔ انسان کی جتنی بیما ریا ں ہیں وہ تمام پو شیدہ ہیں لیکن جلدی بیماری واحد بیما ری ہے جو پو شیدہ کبھی نہیں رہ سکتی۔ چاہے وہ خامو ش ہو یا جلدی زخم یا پھو ڑے پھنسی کی شکل میں۔ آپ کی دوا سے مجھے فائدہ نہیںہوا: ایک مریض میرے پا س آیا اس کے دونو ں ہا تھ، پا ئو ں ، بازو، پنڈلیا ںاور چہرہ گلے ہوئے تھے۔ پیپ بہہ رہی تھی۔ مریض نے مجھے جلد کے چھلکے اتار کر دکھائے۔ کہنے لگا بہت علاج کیا افا قہ نہ ہو ا۔میں نے توجہ سے دیکھ کر مرض کے لیے منا سب دوا دے دی۔ مریض دوا لے کر چلا گیا اس کے بعد پھر نہیں ملا۔ ایک دن ایسا ہوا کہ میں بازار جا رہا تھا کہ ایک شخص رکشہ سے اتر کر مجھے ملا۔کہنے لگا پہچانا میں نے کہا کہ چہر ہ تو شناسا معلوم ہو تا ہے کہنے لگا میں وہی مریض ہو جس کے ہا تھ پا ئو ں گلے ہوئے تھے۔ دیکھئے اب میں با لکل تندرست ہو ں۔ لیکن یہ فا ئدہ آپ کی دوا سے نہیں ہو ا۔ باباجی کا تیل اور اس کے مشاہدات: مغل پو رہ میں مسجد کے مؤذن بابا جی ایک تیل دیتے ہیں۔میرے ایک جاننے والے نے اپنی بھانجی کے لیے جس کویہی تکلیف تھی استعمال کیا۔اس کی بھانجی بالکل تندرست ہو گئی۔با با پیسے نہیں لیتا جو کوئی جتنی خدمت کر دے قبول کر لیتا ہے۔ میں نے بیس پچیس دن وہی تیل استعمال کیا مجھے بہت فائدہ ہوا اور اب میں بالکل صاف شفاف اور تندرست ہو ں۔ اس مریض کی بات سن کر بہت حیرت ہوئی۔ اس با با کا مکمل پتہ اس سے لے لیا وقتاً فوقتاً کوئی مریض اس مرض کا میرے پاس آتا تو میں اسے اس با بے کی خدمت میں بھیج دیتا اور ہر دفعہ مجھے بہت مثبت نتا ئج اور حوصلہ افزا ء الفا ظ سننے کو ملتے۔ چند ایک لو گو ں کو نسخہ لینے کے لیے بھیجا تھا لیکن بابے نے ٹال دیا۔ آخر کا ر کچہری میں ملا زم ایک دوست کو با بے کے پیچھے لگا یا کہ کسی نہ کسی طر ح وہ نسخہ حاصل ہو جائے۔ اب اس نے نسخہ کیسے حاصل کیا وہ بھی کہا نی سن لیں۔ بابا جی سے نسخہ لینے کی دلچسپ کہانی: دوست کہنے لگا کہ میں روزانہ اپنے بیٹے یا ملا زم کے ہا تھ کو ئی اچھی چیز پکی ہوئی بھیج دیتا۔کبھی کھیر، کبھی کوئی شر بت ،کبھی مٹھائی۔ یہ سلسلہ کئی ماہ تک چلتا رہا۔ ہفتہ دو ہفتہ کے بعدمیں بابا سے ملنے چلا جا تا لیکن میں نے کبھی بھی اس دوائی یعنی تیل کے نسخہ لینے کا اظہا ر نہیں کیا۔ایک دفعہ میں نے کرنڈی کا سوٹ پہنا ہو اتھا۔ بابا دیکھ کر کہنے لگا کپڑ ا تو بہت اچھاہے۔ کیا نام ہے اس کپڑے کا؟میں نے کہا کرنڈی کہتے ہیں۔ میں سمجھ گیا اور 1260 روپے کا سوٹ خرید کر سلوایا اور یہ سوٹ با بے کو گفٹ کیا۔با با بہت خوش ہو گیا۔ ایک دفعہ بابا کہنے لگا کہ تجھے جڑی بوٹیو ں کا شو ق ہے۔ میں سمجھ گیا ہو ں ا?خر یہ با ل دھوپ میں سفید نہیں کیے تو مجھ سے وہی نسخہ چا ہتا ہے۔ چلو بتائے دیتا ہو ں دراصل مسجد میں چھپکلیا ں بہت زیا د ہ ہیں۔ میں انہیں ما ر ڈالتا ہو ں۔ ایک پائوسرسو ں کے تیل میں 7 عدد چھپکلیا ں ڈال کر اس کو ہلکی آنچ پر جلا لیں۔ جب چھپکلیا ں جل جائیں تو تیل کو چھان کر محفوظ کر لیں۔ بس یہی تیل ہر گلے سڑے اور کسی بھی قسم کا زخم جو کسی بھی دوا سے ٹھیک نہ ہونے والا ہو ، اس تیل سے بالکل تندرست ہو جا تاہے (ان شا ء اللہ )۔یہ ترکیب مجھے تقسیم ہند سے قبل ایک ہندو حکیم نے بتلائی تھی۔اس دن سے یہ نسخہ استعمال کررہا ہو ں۔ نہا یت مفید ہے۔ آپ بھی بنا کر دیکھیں‘میں نے تو ایسے گندے اور سڑے زخمو ں پر جنہیں کا ٹنے کے فیصلے ہو چکے تھے، آزما یا۔ میں ما یو س نہیں ہوا بلکہ حوصلہ بڑھا۔ بہت سے لو گ یہ تیل پرانی خارش اور خنا زیر، گلٹیو ں پر بھروسے سے استعمال کراتے ہیں۔ ہڈی ٹوٹنے کے بعد پرانا ز خم جو کسی بھی دوائی سے ختم نہ ہو تا ہو مزید فسچو لا یا بھگندر کے زخم پر لگانے سے لا جوا ب فائدہ ہو تاہے۔ آزما ئش شر ط ہے۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭٭