Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موٹاپا اور میرے مسلسل تجربات کے بعد کامیابی


موٹاپا اور میرے مسلسل تجربات کے بعد کامیابی (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) مو ٹا پا عالمی مر ض کی نو عیت اختیا ر کر گیا ہے۔ مو ٹا پا ان چند امراض میں سے ایک مر ض ہے جس کے لیے عالمی منڈی میں بولی لگتی ہے کہ کو نسی دوائی زیا دہ رقم دے گی اور کس دوا سے سر مایہ زیا دہ جمع ہو گا۔ بندہ عرصہ درا ز سے مو ٹا پا اور اس سے پیدا ہو نے والے امراض کا نہا یت غو ر سے تجزیہ اور تحقیق کر رہا ہے۔ اس تحقیق کے بعدمیں جس نتیجے پر پہنچااور مختلف تجربہ کا ر لوگوں سے ان کے را ز اکھٹے کیے وہ تحقیق اور راز آپ قارئین کی خدمت میں پہنچا رہا ہو ں۔ قارئین میری کو شش ہو تی ہے کہ جو تجربات اور راز بندہ کو ملیں وہ اپنی قبر میں نہ لے جائو ں بلکہ آپ حضرات کی خد مت میں پیش کر وں۔ صرف اس امید سے کہ مخلو ق خدا کو نفع پہنچے۔ اور صدقہ جا ریہ ہو۔ آئیے قارئین !وہ تحقیق اور راز جس سے چٹکی بجا تے ہی مو ٹاپا اور اس سے پیدا ہونے والے تما م عوارضات با لکل ختم ہو جائیں۔ قارئین ! ایسے را ز اور نسخہ جا ت جو ایک نہیں دس نہیں سو نہیں بلکہ بے شمار لو گو ں کے آزمو دہ ہیں اور یہ راز مجھے کیسے ملتے ہیں وہ اس طر ح کہ جب میں اپنے صدری را ز لوگوں تک پہنچا تا ہو ں چھپا تا نہیں تو پھر وہ لو گ جو اپنے رازاپنی نسلوں تک کے لیے چھپاتے ہیں خود نہا یت خلو ص سے یہ را ز مجھے دے جاتے ہیں یا خطو ط میں لکھ دیتے ہیں۔ آئیے مطا لعہ فرمائیے ! میرے سالہا سال کی تحقیق : مو ٹاپا بہت سی مہلک بیماریو ں کا با عث بنتا ہے۔ مو ٹاپے سے نجا ت حاصل کرنے اور اس کے عوارضا ت یعنی بلڈ پریشر ، ہارٹ اٹیک ، شو گر، بد ہضمی ، تبخیر ، تیزابیت سے محفو ظ رہنے کے لیے آسان ہدا یا ت اکثر حضرات یہ کہتے سنے جاتے ہیں کہ ورزش نہ کرنی پڑے ، صرف دوا سے وزن کم ہو جائے، اجی وقت نہیں ملتا، ان دوستو ں کو یہ سوچ لینا چاہیے کہ جس مشین پر توجہ اور دیکھ بھال نہ کی جائے وہ اپنی عمر سے پہلے خراب ہو جا تی ہے۔ ایسے ہی اگر آپ اپنی صحت پر وقت نہ لگائیں ، اس کی دیکھ بھا ل سنوار نہ کریں ، توظاہر ہے کہ بگڑے ہوئے بچے کی طر ح بگڑ جا ئے گی۔ اور اگر صحیح وقت پر توجہ نہ دی گئی اور خدانخوا ستہ آپ بیما ر پڑ گئے۔ تو وقت اور پیسہ خرچ کرنا ہی پڑے گا ، لہٰذا جیسے آپ اپنے کا رو بار ، کا م کاج کے لیے وقت اور پیسہ لگا تے ہیں ، ایسے ہی اپنے جسم اور روح کووقت دیں تا کہ آپ صحت مند رہ کر اپنے دین اور دنیا کو بہتر بنا سکیں اورآپ پر نعمتو ں کے دروازے کھلے رہیں۔ موٹاپا اور اس کے شدید نقصانات: مو ٹاپا صرف دیکھنے والو ں کو ہی برا نہیں لگتا۔ بلکہ بے شمار مشکلات اور امرا ض میں بھی مبتلا کر دیتا ہے، آج کل ملک میں نت نئے طریقے منظرعام پر آرہے ہیں۔ ہزاروں روپے خر چ کر کے لو گ اپنے وزن کو کم کرنے کی کو شش کررہے ہیں۔ لیکن علاج چھوڑنے پر پھر وزن بڑھ جا تاہے یا علا ج جا ری رکھنے پر دوسر ی بیماریا ںپیدا ہو نے لگتی ہیں ، مثلا ً کمزوری ، اسہال ، چہرے کے رنگ کی خرا بی وغیرہ اس کے علا وہ ان طریقہ ہا ئے علا ج میں استعمال ہونے والی ادویات جگر اور گردو ں کے لیے مضر صحت ہو تی ہیں۔ موٹا پے سے بچنے کے لیے اکثر لو گو ں کو معلوم نہیں ہو تا کہ انہیں اس کے لیے کیا کرنا چاہیے اور اگر معلو م بھی ہوتو خوا ہ مخوا ہ کی مصروفیت کی وجہ سے ان تدا بیر کو اختیا ر نہیں کر تے اور یہ سستی ان کو مزید مو ٹا کر دیتی ہے ، اور یہ لو گ سستی ، کمزوری ، بدہضمی ، شو گر، بلڈ پریشر اور ہاٹ ٹیک جیسے دائمی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ جدید طب نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ موٹے لو گو ں میںقوتِ مدافعت کم ہوتی ہے۔ جبکہ منا سب جسامت والے لوگ زیا دہ صحت مند اور توا نا ہو تے ہیں اور اپنی طبعی عمر اچھی حالت میں پوری کر تے ہیں ، بیماریو ں سے محفو ظ رہتے ہیںنہ صرف خوبصورت رہتے ہیں ، بلکہ چست اور ہشاش بشاش نظر آتے ہیں ، امریکہ کی میٹروپولین انشورنس کمپنی نے ہزاروں بیمہ شدہ افرا د کا جا ئزہ لیکر یہ ثابت کیا کہ درا زی عمر اورا چھی صحت کا دارو مدار انسا نی جسم کے وزن پر ہے۔ (www.ubqari.org) ٭…٭…٭