Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہائی بلڈپریشر اور جادو اثر دوا کا تحفہ


ہائی بلڈپریشر اور جادو اثر دوا کا تحفہ (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) مرض کی تشخیص: اسی ضمن میں مشاہدات کی زندگی میں ایک واقعہ یا د آیا ایک مریض اپنے منہ کے چھالوں کی وجہ سے بہت پریشا ن تھا۔ سپیشلسٹ ڈاکٹروں کو چیک اپ کراچکا تھا لیکن افاقہ نہ ہوا۔ آخر کار ایک ڈاکٹر نے تو خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں یہ کینسر کی شکل اختیارنہ کر جائیں۔ بہرحال مریض پریشان میرے پاس آیا دوران گفتگو مریض نے بتا یا کہ گزشتہ کئی سال سے میرے منہ میں چھالے ہیںاور ان چھالوں کی وجہ سے کھانا پینا بھی محال ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹری ، ہومیو، یو نانی علا ج بہت کرائے۔ اسپغول کا چھلکا بہت استعمال کیا، ٹھنڈی غذائیں، سبزیاں اور دودھ ،دہی، لسی بھی بہت استعمال کی لیکن فائد ہ نہ ہوا۔ جب اس کی نبض دیکھی تو محسوس ہوا کے نبض ممتلی ہے اور اس کی تکلیف امتلاء بلغم اور رطوبات کی زیادتی سے ہے۔ بندہ نے اس کا علاج یہ کیا کہ ایسی ادویات استعمال کرائی کہ جس سے بلغم کا امتلا ء ختم ہو ں۔قارئین !آپ یقین کر یں کہ مریض تندرست ہو گیا۔کیونکہ میں نے انہیں دودھ، دہی، چھلکا اسپغول زیادہ ٹھنڈی چیزیں کھانے سے مکمل منع کر دیا تھا اور مریض کی تشخیص مکمل ہو نے کی وجہ سے مر یض تندرست ہو گیا۔ اصل مسئلہ تشخیص مرض ہے۔ مریض سالہا سال علاج کراتے رہتے ہے لیکن بیچارے اس مر ض میں مبتلا تو رہتے ہی ہیں لیکن ساتھ ہی دوسر ے بھی شروع ہو جاتے ہے۔ ہائی بلڈپریشر اور معدے کے السر کامریض: ایک ہا ئی بلڈ پر یشر کا مریض ملا کہنے لگا کہ بہت ہی زیادہ ادویات کھا کھا کر معدے کا السر شروع ہو گیا ہے۔ جب سے فشاری کا نسخہ پڑھا اور اسے استعمال کرنا شروع کیا اس سے مجھے فائدہ ہوا کہ معدے کا السر بھی ختم ہو گیا اور ہا ئی بلڈ پر یشر کا مسئلہ بھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے حل ہوگیا۔قارئین! فشاری گولیا ں جس کا نسخہ آپ نے ملاحظہ فرمایا ہی لیا ہو گا، بلڈ پر یشر کے علاوہ مندرجہ ذیل امراض کے لیے بھی بے شمار مر یضو ں پر بھی آزما یا ہے۔بے خو ا بی اور ایسی نیند جس میں دماغ تو جاگ رہا اور جسم بظاہر سو رہا ہو اور مر یض جب اٹھے تو تھکا تھکا جسم ٹو ٹا ٹو ٹا ایسے محسوس ہو کہ نیند آئی ہی نہیں۔یہ آدمی ساری رات جاگتا رہا ہو۔ ایسے لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کے انہیں کوئی دبائے سارا جسم بالکل ٹو ٹ رہاہو تا ہے۔ اگر ایسے حضرات مستقل مزاجی سے فشاری استعمال کریں تو کچھ ہی عرصے کے بعد نیند پْر سکو ن، جسم پْر سکون اورطبیعت میں چستی اور نشاط پیدا ہو جاتا ہے۔حتیٰ کہ مریضو ں نے خو د بتایا کہ انہوں نے فشاری یعنی بلڈ پر یشر کی دوائی کے استعمال کے بعدخواب آور ادویات کھانا چھوڑ دی ہیں اور بلکہ ایسے لوگ جو خواب آور ادویات کے عادی تھے ، انہوں نے بھی اس کے بہترین نتائج دئیے ہیں۔ ہاتھ پائوں سے آگ نکلتی تھی: ایسے لوگ جو اس بات کی شکایت کر تے ہیں کہ ان کے ہاتھ پائو ں جلتے ہیں بلکہ ہا تھو ں اور پائوں سے آگ نکلتی ہے۔ وہ صبح سویرے نمدار گھاس پر بھی چلتے ہیں لیکن پائو ں کی جلن وقتی طور پر ختم ہو کر پھر شروع ہو جاتی ہے۔ کئی لو گوں کے بتانے پر انہوں نے طرح طرح کی ٹھنڈی ادویات استعمال کی بلکہ گرم مصالحے دار چیزوں کو بالکل چھوڑ دیا لیکن وقتی فائد ہ ہو ا۔ بعض کو وقتی فائدہ بھی نہ ہوا۔ ایسے لوگو ں کو جب فشاری استعمال کرنے کا مشورہ دیا، انہیں حیرت انگیز فائدہ شروع ہو ا اور وہ بالکل تندرست ہوئے۔کئی لو گ تو اپنی اس بیماری کے ہاتھو ں اتنے عاجز تھے کے بند جوتا بھی نہیں پہن سکتے تھے حتیٰ کہ سردی کے مو سم میں بھی ان کے لیے بند جو تا پہننا وبال جان اور پریشانی تھی۔ لیکن جب ان لوگوں نے فشاری کا باقاعدہ استعما ل کیا تو رفتہ رفتہ یہ مر ض کم اور ختم ہو گیا۔ایسے لو گو ں نے بھی اس سے یہ فائدہ حاصل کیا جن کے جگر و مثانے میں گرمی تھی۔ بے شمار سیرپ گو لیاں اور معجون اور مشروبات استعمال کر چکے تھے لیکن فائدہ نہیںہوا تھا۔ پیشاب جل کر اور ہلد ی کی طر ح پیلا آتا، لیکن فشاری کا استعمال انہیں تمام ادویات سے بے پرواہ کر گیا اور انہوں نے دوائی سے مر ض کو دور کیا۔ ایسے جوان جو مستقل پیشاب کے امراض،جگر ، مثانے کی گرمی اور اس گرمی کی وجہ سے دیگر تمام اعوارضات جن کی وضاحت ان صفحات میں منا سب نہیں جب انہوں نے مستقل یہ دوا استعمال کی تو نہ صرف زندگی اور راحت کا گو شہ انہیں میسر آیا بلکہ اکثر نے یہ بتا یا کہ یہ مختصر اور سستی دوائی بڑی بڑی ادویا ت پر بھاری ہے۔ معدے کی تیزابیت، معدے کا السر اور معدے کی ا?نتوں کا زخم، جن مریضو ں کو تھے انہو ں نے نہایت اطمینان سے یہ گولیا ں استعمال کی۔(جاری ہے)