Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- سورۂ اخلاص کی گیارہ جمعراتوں کے عمل کا آغاز 29 ستمبر 2022 ءسے ہوا اور الوداعی دُعا 8 دسمبر 2022ء کو ہوگی، تسبیح خانہ میں لنگر پکا کر لائیں اور خود تقسیم کریں ہمیشہ ہدیہ کی نیت سے لائیں۔ اختتامی دُعا کے موقع پر شیخ الوظائف کی طرف سے ہر آنے والے کو لڈو کا ڈبہ گفٹ کیا جائے گا۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہائی بلڈپریشر اور جادو اثر دوا کا تحفہ


ہائی بلڈپریشر اور جادو اثر دوا کا تحفہ (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) اہل خانہ نے بتایا کہ مہمان رات بھر آرام سے سوئے تھے او ر صبح ابھی تک بھی نہیں جاگے جبکہ گزشتہ رات ایسانہیں ہوا تھا تما م رات بے چین رہے تھے۔ میں نے عر ض کیا کہ جب جاگیں تو میرا سلام عر ض کرنا۔ تقریباً دن کے دس بجے کے قریب انکا آدمی مجھے بلا نے آیا۔ میں گیا تو وہ مہمان بڑی خو شی سے ملے اور محبت سے اٹھ کر استقبال کیا اور حیران ہو ئے کہ وہ دوا کیا تھی؟ بتا نے لگے کہ میں نے صرف 3خوراکیں کھائی تھی کہ طبیعت بہتر ہو گئی اور ایک خوراک ابھی صبح کھائی ہے۔ با قی گولیاں محفوظ ہیں۔مہمان کہنے لگے کہ رات بھر بڑی چین کی نیندآئی اور ایسی نیند مجھے گزشتہ گیار ہ سال کے بعد نصیب ہوئی ہے۔ میں حیران ہو ں کہ رات بھر ہلکی سی بھی پر یشانی نہیں ہوئی اور دماغ بالکل پر سکون، جسم ہلکاہلکا سا،طبیعت پرسکون ہے اور میں نے اپنا بلڈ پریشر چیک کیا ہے۔بالکل نارمل ایسا نارمل بلڈ پریشر تو کبھی میری قیمتی یورپ کی ادویات سے بھی نہیں ہوا تھا۔بہر حال وہ بہت متا ثر ہو ئے اور خو اہش کا اظہار کیاکہ اگر یہ گو لیا ں مزید بنی ہو ئی ہوں تو مجھے دیں۔ میں نے کچھ دنوں تک واپس یو رپ جاناہے۔ چا ہتا ہو ں کہ یہ اکسیری دوائی ساتھ ہو۔ بہر حال میں نے انہیںاچھی خاصی تعداد میں گولیاں دیں اور ان سے مناسب قیمت لے لی۔ بات ختم ہو گئی۔ ڈیڑھ ماہ بعد ان کا ٹیلی فون آیا کہ میں جس ملک میں رہتا ہو ں یہا ں مر یضوں کی تعداد زیاد ہ ہے۔ ہر طر ف ٹینشن اور بے چینی ہے۔نفسیاتی امراض کے مریض ہی مریض ہیں۔ بے چینی نے برا حال کر رکھا ہے۔ بلڈ پریشر نے انہیں قیمتی ادویات کھانے پر مجبور کر رکھا ہے۔ الغر ض اگر آپ کچھ زیادہ مقدار میں یہ گولیاں بنا کر بھیجیں او رمیں اپنے رشتہ دار کے ذریعے رقم بھیج دو ں گا۔ میں نے گولیاں بنا کر بھیجیں اور پھر کچھ عر صہ بعد انہوں ٹیلی فون کیا اور مریضو ں پر اس دوائی کے اثرات بڑی و ضاحت سے بیان کیے۔ مجھے خوشی بھی ہو ئی اور تسلی بھی ہو ئی کہ واقعی دوائی جہا ں میرے ملک میں لا جواب اثرات ڈالتی ہے وہاں دیار غیر میں بھی اس کی طاقت مانی ہو ئی ہے۔ یوں ابھی تک بھی میں انہیں گولیاں بھیج رہا ہوں۔ قارئین! مذکورہ تجربات آپ کی خد مت میں عرض کیے ہیں۔ ایک اور صاحب کے اب کچھ مزید تجربات آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ پھر بعد میں میں اپنے ذاتی تجربات بیان کروں گا جو واقعی حیرت انگیز ہیں۔ ان تجربات کے ساتھ ساتھ اس دوائی کے وسیع تجربات مجھے حکیم احمد سعید سلیمانی (سلیمان دواخانہ جہانیاں ضلع خانیوال) جو مشہور حکیم حضرت مولانا محمد عبداللہ صاحب جہانیا ں والے کے فرزند اور نہایت ہی مخلص اور مرنجاں مرنج ہستی ہیں، انشاء اللہ ان کے مشاہدات بھی قارئین کو عرض کروںگا۔ زمیندار سے نسخہ کیسے ملا؟ صادق آباد سے آگے ایک جگہ ہے سنجر پور، چھوٹاساقصبہ ہے۔ اس کے قریب بڑے زمیندار جھکرانی قبیلے کے ہیں۔ وہ زمینداردراصل جھل گلی بلو چستا ن کے رہنے والے ہیں۔ ان کی زمینیں یہا ں بھی ہیں۔پتہ چلا کہ وہ ایک دوائی دیتے ہیں جو الرجی ہا ئی بلڈ پریشر اور مثانے کی گرمی کے مریض اکثر استعمال کر تے ہیں۔ چند خوراکیں دیتے ہیں، بالکل مفت۔ کسی سے رقم نہیں لیتے تھے لیکن دوائی کی چند خوراکیں دیتے تھے اور مریض بفضل تعالیٰ تندرست ہو جاتے تھے۔ کئی لوگوں نے ان سے نسخہ طلب کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے اور انہوں نے کسی کو نسخہ نہ دیا۔ یہ واقعہ مجھے سنجر پور کے ایک حکیم صاحب نے سنایا۔میں انہیں کی زبانی آپ تک تمام باتیں پہنچا رہا ہوں۔ میں ایک دن وہا ں پہنچا، لو گوں کا میلہ لگا ہوا تھا۔لاہور، ملتان ،کر اچی، پشاور، دور کے لوگ اور قریب کے لوگ وہاں ملے اور ہر شخص نے ہی بتا یا کہ وہ پہلی دفعہ آیا ہے اوراس سے قبل کو ئی انکا عزیز یادوست دوائی لے گیا تھا، اسے فائدہ ہوا اس لیے یہ آئے ہیں۔ پھر کچھ لوگ دوسری، تیسری دفعہ بھی آئے تھے اور مزید دوائی کی طلب میں تھے۔صبح سے دوپہر تک مر یضو ں کو دوائی ملتی رہی اور ہر مریض کو سردار صاحب خود دوائی دے رہے تھے اور ساتھ ساتھ کہہ رہے تھے کہ یہ نسخہ بہت محنت اور قیمت سے بنا یا ہے۔دوائی قیمتی ہے لہٰذا ضائع نہ کر نا اور لو گ بڑے خلو ص سے دعائیں دے رہے تھے۔میں آخر میں حاضر ہوا اور اپنا تعارف کرا یا انہوں نے میرا اکرام کیا۔ وجہ آمدپو چھی تو میں نے عر ض کیا کہ نسخہ چاہیے کہنے لگے یہ تو ناممکن ہے میں نے بہت کو شش کی لیکن نہ مانے۔ آخر نامرا د ہو کر واپس ہوا مگر مایوس نہ ہوا بلکہ اس فکر میں رہا۔ میری خوشی کی انتہانہ رہی۔۔۔۔!! ! سو چتے سو چتے ایک ترکیب سو جھی وہ یہ کہ میں نے ایک دفعہ سنا کہ جتنا بھی سخت سے سخت آدمی ہو اگر روزانہ سو رہ یٰسین شریف 7بار پڑھ کر اسکی روح کو ہدیہ کر یں اور پھر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں تو زیادہ سے زیادہ 21یوم میں اللہ تعالیٰ اس سو رہ کی برکت سے مسئلہ حل کر دے گا۔لہٰذا میں نے ایسا ہی کیا اور سور ہ پڑھنا شروع کر دی اور 21یو م سو رہ یٰسین پور ی کی یعنی روزانہ سا ت بار پڑھی اوراس سردار کی رو ح کو ہدیہ کیا اور پھر اللہ تعالیٰ سے دْ عا کی۔ الغرض کر تے کرتے ایک دفعہ میں پھر انکے ڈیرے پر گیا اور آخر میںپھر ملا۔ انہوں نے پہلے سے زیادہ محبت کی۔ مجھے چائے بسکٹ و غیرہ پیش کیے اور وجہ آمد سے قبل ہی کاغذ قلم اٹھا کر وہ نسخہ لکھ دیا اور بتایا کہ میں کچھ دنو ں سے آپ کے انتظار میں تھا کہ کسی طر ح آپ تشریف لائیں اورآپ کو دوائی یعنی نسخہ لکھ کر دوں۔ میری خوشی کی انتہا نہ رہی اور میں ان کا شکرگزار ہوا۔ پھر میں نے یہ نسخہ خود بنایا اور مجھے تو خود اس مرض کی تکلیف تھی اور میں نے خود استعمال کرنا شروع کر دیا۔ واقعی مجھے فائدہ ہوا اورمیری ڈاکٹری ادویات ختم ہو گئی۔ پھر میں نے اپنے روز مرہ کے مریضوں کو دینا شروع کر دیا۔واقعی مجھے مندرجہ ذیل امراض میں بہت بہترین رزلٹ ملے۔ہا ئی بلڈ پر یشر کے پرانے اورلا علاج مریض ،الرجی کے مریض، زکاوت حس اور مثانہ کی گرمی اور حدت کے مریض بھی بہت تیزی سے صحت یاب ہوئے۔(جاری ہے)