Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- خاص تبدیلی اہم نوٹ: پہلے ہرماہ مغرب کے بعد حلقہ کشف المحجوب اور مراقبہ ہوتا تھا مگر اب صبح کے وقت اسم اعظم کے دم کے فوراً بعد ہوا کرے گا تاکہ مسافر سہولت سے گھروں کو واپس جاسکیں ۔۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

باتیں عجیب نسخے لاجواب


باتیں عجیب نسخے لاجواب (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔ایڈیٹر عبقری ) میرے مطب میں ایک مریض آیا کہنے لگاکہ بواسیر خونی اور کبھی کبھی با دی نے زندگی سے تنگ کر دیا ہے۔ سخت پریشان ہوں ، بیٹھ کر کام کرنے کی مجبور ی ہے۔ جب ز یا دہ دیر بیٹھ جائوں تو پھر کھڑا ہو نا مشکل اور اگر اسی دوران حاجت کے لیے جانا پڑے تو نہا یت سخت تکلیف کا سامنا ہو تا ہے۔ بعض اوقات گھنٹو ں حاجت کو روکتا ہوں کہ اگر حاجت کے لیے گیا تو معاملہ نا قابل بر داشت ہو جائے گا۔ میں نے تشخیص کے بعد مندرجہ ذیل نسخہ دیا جو بلا کم و کا ست قارئین کی نذر ہے۔ واقعی لا جواب نسخہ ہے اور عظیم فوائد کا حامل ہے۔ ایسے را ز تو لوگ دل میں لے کر چلے جاتے ہیں لیکن میں ایسے رازوں کو چھپا نا سخت گنا ہ سمجھتا ہوں۔ خو شی ہو گی کی کسی کا بھلا ہو جائے اور اس کے دل سے دعا نکل جائے۔ نسخہ ھو الشافی : چھلکا ریٹھا ( جس کی پانی میں جھا گ بنتی ہے اور پہلے دور میں کپڑے دھونے کے کا م آتا تھا ) 50 گرام ، گوند کتیرا 50 گرام دونو ں اکٹھے کو ٹ پیس کر ،ہلکا گرم پانی ملا کر گو لیا ں بنا لیں۔ چنے کے برا بر ایک گو لی صبح و شام پانی کے ہمرا ہ کھا نے سے قبل یا دن میں ۳بار بھی لے سکتے ہیں۔ میرے محسن دوست عبدالوحید صاحب نے مجھے بتایا کہ مجھ سے ایک صاحب یہی گو لیا ں بہت زیا دہ مقدار میں لے جاتے تھے ( عبدالوحید صاحب ریٹھے کا ہموزن کشتہ قلعی ملاتے ہیں ورنہ فائدہ ایک ہی طر ح کا ہے چاہے گوند کتیرا ملائیں یا کشتہ قلعی ملا ئیں لیکن شاید کشتہ قلعی کا فائدہ زیادہ ہو ) میں نے ان سے پو چھا کہ اتنی گولیاں آپ کیا کر تے ہیں۔ خامو ش ہو گئے پھر بتانے لگے کہ ہما رے ہا ں ایک صاحب کی ٹانگ ٹو ٹ گئی۔ ہڈی جڑ گئی لیکن زخم میں پیپ پڑ گئی بہت علا ج کرائے حتیٰ کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے ٹانگ کاٹنے کا مشورہ ہوا۔ میں نے یہی ریٹھے والی گولیا ں صبح و شام استعمال کرانا شروع کر دیا۔ کچھ ہی عر صے کے بعدزخم بھرنا شروع ہو گیا اور مریض بھلا چنگا ہو گیا۔ اس دن سے میری ان گولیو ں کے بارے میں شہرت ہو گئی ہے اور دور دور سے لو گ ہڈی کے زخمو ں اور گلے سڑے بدبودار زخمو ں کے لیے لے جا تے ہیں۔ ان گولیو ں کی وجہ سے مجھے بہت آمدنی ہورہی ہے۔ اسی دوران ایک مریض کے زخم تھے ،وہ گو لیا ں لے گیا۔ اسکو شوگر بھی تھی۔ جب اس نے یہ گو لیا ںاستعمال کیں تو اسکو شوگر میں فا ئدہ ہوا۔ اس نے یہ گولیا ں مزید استعمال کیں تو اسکی شو گر ختم ہو گئی۔اس مریض نے مجھے آکر بتایا کہ مجھے ہڈی کی پیپ اور زخم کے ساتھ ساتھ شو گر میں بھی افا قہ ہو گیا۔ شوگر کیلئے مفید گولیاں: پھر میں نے یہی گو لیا ں شوگر کے مریضوں کو دینا شروع کر دیں اور شوگر کے مریض صحت یا ب ہو نے لگے۔ایک صاحب مجھ سے یہ گولیا ں لے جا تے ہیں اور عرب ممالک کے مریضو ں کو دیتے ہیں۔ کیونکہ وہا ں شوگر بہت زیا دہ ہے۔ تو قارئین ! جہاں مذکو رہ گو لیا ں شوگر ،زخمو ں کے لیے مفیدہیں وہاں بوا سیر کیلئے لاجو اب نسخہ ہے ہزاروں بواسیر کے مریض، اللہ عزوجل کے فضل و احسان سے صحت یا ب ہو گئے ہیں۔ یہ گولیا ں ایسے مریضو ں کے لیے مفید ثابت ہوئی ہیں جن کو ہر سال سانپ کا ٹ جاتاہے کیو نکہ ایسے مریضو ں کو اگر سال کے بعد انہیں ایا م میں سانپ نہ کا ٹے تو انہیں بے چینی ہوتی ہے اور پھر سانپ کا ٹ جائے تو طبیعت میں سکون اور اطمینان ہو تا ہے ایسے مریضوں کے لیے اگر ان گو لیو ں کا مستقل استعمال کرایا جا ئے تو حددرجہ مفید ہیں۔ ایک گو لی صبح و شام کھانے سے قبل دودھ کے ہمراہ چند ماہ۔ انہیں صاحب نے بتایا کہ ریٹھا کے اندر سیا ہ گٹھلی، گولی نما ہو تی ہے اسکو توڑ نے پر ایک گولی نکلتی ہے وہ گری ایک عدد نہا ر منہ پانی سے نگلنے سے شوگر کو بہت فائدہ مند اور آزمودہ ہے۔ جن کے ہاں اولاد نہ ہو۔۔۔۔: یہ وا قعہ آج سے تقریباً بار ہ سال قبل کا ہے کہ برا درم مذکو رہ کے بقول ایک صاحب آئے اور مختلف امرا ض کا علا ج اور نسخہ جا ت مجر بات پو چھتے رہے اور میں بتاتا رہا حتیٰ کہ چلے گئے تھوڑی دیر کے بعد واپس آگئے اور کہنے لگے میں نے آپ سے پو چھا اور آپ نے بلا تکلف بتا دیا اور بخل سے کا م نہیں لیا میرا ضمیر گوارا نہیں کر تا کہ میں آپ سے اتنے مجر با ت پو چھو ں اور خود ایک نسخہ بھی نہ بتائوں۔۔۔۔ کہنے لگے جن کے اولا د نہ ہو اور تمام علا ج کر اکر تھک چکے ہو ں افا قہ نہ ہو تا ہو حتیٰ کے ما یوس ہو گئے ہو ں ایسے مریضو ں کو میں مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کر اتا ہو ں اور جب بھی مریضو ں کو یہ نسخہ استعمال کرایا نہا یت مفید ثابت ہوا۔ کئی بے اولاد، اولادکی خوشیوںسے مالا مال ہوئے۔ ریٹھا کا چھلکا اتار کر کو ٹ لیں اور 1/2 حصہ بیوی استعمال کرے۔ پانی یا دودھ کے ہمراہ نہا ر منہ 2 ماہ بلا ناغہ۔ اللہ عزوجل کرم فرمائیںگیاور وہ بزرگ مزید بتانے لگے کہ میرا تجر بہ ہے کہ اگر 2 ماہ کے بعد روزانہ ایک دن کا وقفہ کیے بغیر سورہ بقرہ ایک دفعہ پڑھیں اور دعا کریں تو انشاء اللہ شرطیہ بیٹا پیدا ہو گا۔( یہ 7 دن پڑھنا ہے) اردو با زا رلا ہو ر کے ایک محسن کو بتایا، سورہ بقرہ کا عمل کیا تو بیٹا پیدا ہو ا۔پھر یہی عمل کیا بیٹا پیدا ہوا،پھر عمل نہیں کیا ،بیٹی پیدا ہوئی۔ اس بزرگ نے مزید بتا یا کہ اگر کسی کی شادی نہ ہوئی ہو تو چاند کی پہلی ، دوسری اور تیسری تاریخ کو یعنی پہلے تین دن سورہ بقرہ مکمل پڑھے اوردعا کرے ہر ماہ 3 دن اسطر ح پڑھے 5 یا 6 ماہ تک پڑھے انشاء￿ اللہ شادی ہو جا ئے گی۔ قارئین یہ تمام اعمال اور نسخہ جات بار ہا کے آزمودہ ہیں۔ نایاب تجربہ قارئین کیلئے: ایک اور تجر بہ پیش قارئین ہے کیونکہ میرا زیا دہ تر پڑھنے اور لکھنے کا کا م ہے اور اللہ عزوجل کے فضل و احسان سے 100 سے زیا دہ کتا بو ں پر کا م کر چکا ہو ں اور دنیا کی کئی زبا نو ں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ تو میں پڑھتے لکھتے تھک جا تا ہوںاور پھر جب بھی سورہ بقرہ کا آخری رکو ع پڑھ لیتا ہو ں تو تمام تھکان اتر جا تی ہے۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭٭