Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

صرف چار امراض میں مبتلا مریض پڑھیں


صرف چار امراض میں مبتلا مریض پڑھیں (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) دنیا کی لاعلاج بیماریوں کو اگر گنا جائے یا ایسی بیماریاںجو آسانی سے نہیںجاتیں ان کو دیکھا جائے تو ان میں چند الفاظ ہمارے کانوں میں اکثر گونجتے رہے ہونگے کمر کا درد‘ ڈسک کی تکلیف‘ مہروں کا ہلنا اور ان کے درمیان خلاء کا پیدا ہو جانا وغیرہ وہ تکالیف ہیں جن کیلئے نامعلوم کیا کیاحیلے کئے جاتے ہیں۔ چند ہفتوں میں لاٹھی چھوٹ گئی: ٹیلیفون کے محکمے کے ایک سپر وائزر کو میں نے اپنی نگاہوں سے بہت تھوڑے عرصے میں جوانی سے بڑھاپے کی طرف مائل ہوتے دیکھاحتیٰ یہاں تک کہ موصوف لاٹھی ٹیک کر چلنا شروع ہوگئے اور ان کی معذوری کی وجہ صرف اور صرف کمر کا درد اور مہروں کی تکلیف تھی۔ مستقل کمرپر ایک مضبوط بیلٹ باندھتے گردن پر مستقل کالر چڑھاتے بیڈ سے فوم نکال دیا۔ حتیٰ کہ فوم والی کرسی پربیٹھنا بھی چھوڑد یا مستقل دوائیں استعمال کیں لیکن فائدہ اس وقت تک ہوتا تھا جب تک وہ درد کی دوائیں استعمال کرتے رہتے تھے۔ جب درد کی دوائیں استعمال کرنا چھوڑ دیتے تھے تو تکلیف ویسی شروع ہو جاتی آخر یہ سلسلہ بہت عرصہ چلتا رہا ایک دن میں نے انہیں بیٹھ کر مسجد میں نماز پڑھتے دیکھا اور ساتھ ہی لاٹھی بھی پڑی تھی۔ خیال آیا کہ شاید کوئی حادثہ ہوگیا ہو نماز کے بعد ان سے احوال لئے تو کہنے لگے گزشتہ پونے چار سال سے کمر کے درد میں مبتلاء ہوں اور مذکورہ تمام احوال جو میں نے لکھے ہیں وہی بیان کئے۔ میں نے انہیں یہ نسخہ بنا کر مستقل استعمال کرنے کو دیا اور ساتھ گزارش کی کہ کمر پر زیتون کے تیل کی مالش روزانہ صبح وشام ضرور کرائیں۔ چونکہ دوسرے علاج معالجوں سے حتیٰ کہ فزیو تھراپی سے بھی تھک چکے تھے۔ میری درخواست پر بہت توجہ سے غور کیا اور نسخہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ ایک دفعہ ان کا بیٹا میرے پاس ایک لفافہ لایا کھول کر دیکھا تو ان کا خط تھا ۔لکھا تھا کہ میں اب پہلی رکعت جماعت میں کھڑے ہوکر پڑھتا ہوں اور باقی رکعتیں بیٹھ کر‘ لاٹھی استعمال کرنا میںنے چھوڑ دی ہے۔ وہ درد جس نے مجھے معذور بنا دیا تھا اب میں اس قابل ہوں کہ خود اٹھ سکوں اور خود بیٹھ سکوں۔ قارئین چند ہفتوں میں اس شخص کو میں نے بہت بہتر ہوتے دیکھا حتیٰ کہ اس کے ذاتی معالج کو جس کا علاج وہ سالہا سال سے کر رہا تھا۔ اسے بھی یقین نہ آیا ‘اس نسخہ کی تشہیر علاقہ میں ایسی ہوئی کہ اس کا سبب ایک مقامی اخبار نویس تھا۔ بستر سے لگی عورت ٹھیک ہوگئی: اس اخبار نویس کی والدہ کو بالکل یہی تکلیف تھی چونکہ بڑھاپا تھا تو اس کی والدہ بالکل بستر سے لگ گئی۔ جب اس نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا جہاں اس کی والدہ کے دردوں میں افاقہ ہوا وہاں ریڑھ کی ہڈی کا کھچائو۔ جسم کی کمزوری اور بستر مرگ کی سی کیفیت بھی آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہوگئی۔ اس حیرت انگیز شفایابی کے کرشمے کو چشم دید دیکھ کر اس اخبار نویس نے یہ تمام واقعہ اور مکمل نسخہ اپنی اخبار میں شائع کر دیا۔ اس کی اخبار جہاں جہاں پہنچی مرض میں مبتلا لوگوں نے اس نسخہ کو استعمال کیا اور اس کی شفا ء یابی کے معترف ہوئے۔ایک دفعہ وہ اخبار نویس مجھے ملا ایک بڑے خاکی لفافے میں تریسٹھ (63) خطوط دیئے جو تمام اس نسخہ کے متعلق تھے اور وہ ایڈیٹر کو قارئین کی طرف سے موصول ہوئے تھے۔ اکثر خطوط شفا یابی کے متعلق تھے چند خطوط ایسے بھی تھے جن میں قارئین نے ایسے فوائد بتائے جو خود میرے مشاہدے میں بھی نہیں تھے اور چند خطوط نسخہ کی ترکیب تیاری میں تھے۔ قارئین میں کتنے واقعات لکھو بس اب نسخہ، پیش خدمت ہے مستقل مزاجی اور کچھ عرصہ استعمال کرنا شرط ہے۔ انشاء اللہ مکمل فائدہ ہوگا۔ ھوالشافی: اسگندھ ناگوری ، بدھارہ، بکھڑا ، سنڈھ، مغزبادام، مغز اخروٹ، مغز ناریل، موویز منقیٰ، ہر ایک 100گرام۔ ترکیب: آپ نہایت باریک کوٹ پیس کر محفوظ رکھیں۔ ایک چمچ دود ھ کے ہمراہ دن میں تین دفعہ یا حسب طبیعت کم وبیش کر سکتے ہیں۔ مستقل توجہ دھیان سے استعمال کرنے سے انشاء اللہ مکمل فائدہ ہوگا۔ ٭٭٭٭٭