Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

وہ تاجر ہے یا لاعلاج بیماریوں کا رہبر ہے


وہ تاجر ہے یا لاعلاج بیماریوں کا رہبر ہے (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) قارئین !آج آپ کو ایک اور بازار کے تاجر خالد صاحب کے مشاہدات سے آشنائی دیتے ہیں جو گزشتہ 20 سال سے زیادہ مخلوق خدا کی خدمت کر رہا ہے ۔ موصوف میرے زیر علاج ہیں ایک بار قسم اٹھا کر کہنے لگے نامعلوم کتنے لوگوںنے ان نسخہ جا ت کے تعاقب میں کیا کچھ کیا لیکن میں نے کسی کو بھی یہ صدری راز نہیں دئیے چونکہ آپ مسلسل اپنے سینے کے راز اور انوکھے نسخہ جات بغیر لا لچ کے لو گو ں کو بتاتے اور عبقری میں لکھتے ہیں زندگی کی خیر نہیں میں یہ راز قبر میں نہیں لے جا نا چاہتا آپ کو نذر ہیں تا کہ لا کھو ں کروڑوں کو نفع ہو۔ قارئین !وہ راز من و عن آپ کی نذر ہیں نفع اٹھا ئیں اور دُعائیں دیں بلکہ آپ سے بھی عرض ہے آپ کے پاس ضرور کو ئی نفع مندگر ہو گا ضرور لکھیں ۔ سرائے عالمگیر کا ایک مریض ٹی بی کی دوائی لینے آیا اسے شاہ عالمی کے ایک تاجر نے میرے پاس بھیجا کہنے لگا میرے بھائی کی تین شر یا نیں کھل گئی ہیں اسے ایک فقیر نے یہ نسخہ دیاتھا ایک سکو ل کے ملازم کو دیا اس کا والو کھل گیا ۔کا غذ کے تاجر کو دیا، مجھے 10 سال قبل یہ نسخہ ملا اور دس سال سے میں لو گو ں کو دے رہا ہوں جس نے بھی دو ماہ استعمال کیا ناکام نہیں ہوا۔ ویسے بھی سروکے پتے کی شکل دل کی شر یا نو ں سے ملتی ہے مزید یہ تحریر ملا حظہ فرمائیں جو مجھے خالد صاحب نے دی ۔ دل کی بند شر یا نو ں کا شافی علاج سُرو کے پودے کے پتے ۔1تولہ صبح نہار تازہ پتے لیکر دھونے کے بعد انکو دوری ڈنڈے میں رگڑ کر ملائم کریں ۔ اور ایک گلاس پانی ڈال کر حسبِ ذائقہ چینی یا نمک ملا کر انکو نتھار کر پی لیں ۔ روزانہ صبح ایک گلاس کا فی ہے۔ دو سے تین مہینے پی لیں۔ اللہ کے فضل سے دل کی 3 بند شر یا نیں تک کھل گئی ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے معدے میں خشکی بھی ہو جاتی ہے۔ اس کے واسطے رات کو سوتے وقت ایک چمچ کھانے والا روغن زیتون پی لیا کریں ۔ بے شمار دفعہ کاآزمودہ ہے۔ یہ نسخہ اللہ کے ایک درویش نے بتا یا تھا ۔ اب تک جس نے بھی یقین کے ساتھ استعمال کیا ۔ اللہ تعالیٰ نے شفاء دے دی ۔ ٹی بی کا نسخہ کا فور 4 تولہ ۔ ست اجوائن 2 تولہ ۔ ست پودینہ 2 تولہ ۔ روغن چھوٹی الائچی 2 تولہ۔ روغن جائفل 1 تولہ۔ روغن لونگ 1 تولہ ملاکر تیل بن جا ئے گا 2 قطرے دن میں 4 بار کھا نے کے بعد ایک دو گھونٹ پانی میں ڈال کر پی لیں 16 سال قبل ایک دوست کے خاندانی بزرگ کی قلمی بیاض سے ملا تھا۔ کتنے بزرگ لوگو ں کو دیا ایک لڑکا سائیکل کو پنکچر لگا تا تھا ۔ اس کے گھر کی خا توں کو ڈاکٹرو ں نے 10 دن کا مہما ن کہا ۔ یہ نسخہ استعمال کر ایا بالکل تندرست ہو گئی۔ اگر معدے میں خشکی ہو تو روغن زیتون یا دیسی گھی کی چوری استعمال کر واتے ہیں ۔ سینکڑو ں نہیں ہزاروں مریضوں کو دیا بلکہ دمہ کھا نسی، ریشہ، بلغم معدے کی گیس تبخیر وغیرہ کے لیے توفوری علا ج ہے ۔ مسواک سے ٹائیفا ئڈ کا علا ج: پیپل کی مسواک کو چبائیں اور اس کا رس پئیں حد 20 منٹ تک ایسا کریں اسکو رکھ دیں شام کو دوسرے سائیڈ کی طر ف چبائیں اور اس کا رس پئیں پھر پھینک دیں ۔ دوسرے تیسرے دن بھی ایسا کریں ہمیشہ کے لیے مر ض ختم ہو جا ئے گی۔ 10 سال سے یہ مستقل مر یضوں کو دے رہا ہو ں ۔کبھی ناکام نہیں ہوا۔ لیکو ریا ، اور مر دانہ امراض کے لیے: بہروزہ خشک ، چنے بھنے ہوئے اور چھلکے سے پاک ہم وزن دونو ں کو باریک کر کے ایک چمچ صبح و شا م ہمراہ دودھ کے استعمال کریں ۔ 20 سال ہو گئے ہیں لو گوں کو دے رہا ہو ں لیکو ریا ، بے اولادی ، ایام کی باقاعدگی ، جریا ن کی دھات کثرت احتلام اور سرعت انزال کے لیے دو تین ہفتے استعمال کرنے سے مریض لیمو ں سے ٹما ٹر کی طرح سر خ ہو جاتا ہے۔ نزلہ ، زکام ، کیر ا اور دما غی کمزوری کے لیے لاجواب نسخہ: ھوالشافی :۔ مغز بادام۔ سونف ، خشخاش ، ترپھلہ یعنی آملہ بیڑہ اور ہریڑ کو ہم وزن کو ٹ پیس کر ہمراہ دودھ نیم گر م کے ایک چمچ صبح و شام استعمال کریں قارئین! جو کچھ مجھے خالد صاحب نے بتا یا امانت سمجھ کر آپ تک پہنچا رہا ہو ں ۔آپ قدر بھی کریں اور اس صدقہ جاریہ کو بڑھائیں بلکہ آپ بھی اس صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالیں کہ کچھ لکھیں ۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭