Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

واقعی نگاہ طاقت ور اور عینک اتر سکتی ہے


واقعی نگاہ طاقت ور اور عینک اتر سکتی ہے (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) روزمرہ مریضوںسے ملاقات بعض اوقات نئے نئے انکشافات کا ذریعہ بنتی ہے۔ معالج یہ سمجھتا ہے کہ میں مریضوں میں شفاء بانٹ رہا ہوں۔ لیکن تجربات نے یہ ثابت کیا کہ مریض بعض اوقات ایسی حیرت انگیز باتیں قیمتی مشورہ اور نسخہ جات بتا جا تے ہیں جن کاخود معالج کو بھی علم نہیں ہوتا۔ یہ کچھ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ایک مریض اپنے کسی رشتہ دار کو علاج کی غرض سے لایا جب اس کو دوا دے چکا توکہنے لگاکہ آپ کی خدمت میں ایک نسخہ نـذر کرتا ہوں ۔جو کہ میں نے اور میرے تین بہن بھا ئیوں نے استعمال کر کے اس کے مخفی فوائد سے استفادہ کیا میں نے عرض کیا کہ وہ نسخہ اور اس کی تمام تفصیلا ت مجھے لکھ کر دے دیں۔ موصوف کہنے لگے لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دوائیں مختصر ہیں اور ان کے فوائد بھی بہت زیادہ ہے ۔ میں نے َوہ نسخہ لکھ لیا اور عجیب بات یہ ہوئی کہ اس سے پہلے ایک خاتون نگاہ کی کمزوری کیلئے مجھ سے دوائی لینے آئی بیٹھی تھی۔ میں نے فوراً وہ ادویات جو پہلے سے دینے کا ارادہ تھا فورََا ترک کر دیا اور یہی نسخہ اس خاتون کو سمجھادیا۔ پھر تو میرا روزانہ کا معمول بن گیا۔ کیونکہ بے شمار خطوط ملتے ہیںاور ان خطوط میں نگاہ کی کمزوری کے مریض بھی متوجہ ہوتے ہیں ۔ ان سب کو میں نے یہی نسخہ بتانا شروع کردیا۔ اسی طرح لاتعداد ٹیلی فون مریضوں کے موصول ہوتے ہیں ۔ ان میں وہ مریض جن کی نگاہ کمزور تھی انہیں میں نے یہی نسخہ کے اجزاء بتانا شروع کر دیئے دراصل بات یہ ہوئی کہ نسخہ اور نسخہ کے اجزاء دماغ کو اپیل کرتے تھے اور دل میں یہ بات باربار آتی تھی کہ یہ نسخہ واقعی عینک سے چھٹکارا دلاسکتا ہے اور کمزور نگاہ کو طاقت ور بناسکتا ہے اور ایک بات اور بھی تسلی کا ذریعہ بنی کہ اس کے مختصر نتائج مشاہدہ میں آنا شروع ہو گئے۔ میں نے جن جن لوگوںکو یہ نسخہ بتایا اور انہوں نے استعمال کیا کیونکہ اجزاء مختصر نہایت سستے اور استعمال کرنے میں بہت ہی زیادہ آسان تھے۔ اس لئے سبھی نے توجہ سے استعمال کیا۔ موٹے شیشوں والی عینک اتر گئی: مدرسہ میں پڑھانے والی ایک معلمہ نے بتایا کہ میری دور کی نگاہ کمزور تھی اور موٹے شیشوں والی عینک لگی ہوئی تھی۔ جب سے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا ۔ پہلا فائدہ تو یہ ہوا کہ مطالعہ کرنا آسان ہو گیا۔ کیونکہ اس سے پہلے مطالعہ کرنے میںتکلیف ہوتی تھی آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہو جاتا آنکھیں بعض اوقات سرخ ہو جاتیں‘ چندھیاں جاتیں‘ اکثر ایسا بھی ہوتا کہ تھوڑے سے مطالعہ اور غور کے بعد جمائیاں آنا شروع ہو جاتی دماغ تھک جاتا اور غنودگی طاری ہو جاتی دل چاہتا کہ ابھی سو جائیں لیکن جب سے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا ہے ۔ یہ علامات اکثر تو ختم ہو گئیں اور بعض بہت کم ہو رہی ہیں۔ چند ماہ کے بعد اس خاتون کا خط ملا کہ موٹے شیشوں والی عینک سے نجات مل گئی ۔ لیکن میں نے ابھی تک نسخہ نہیں چھوڑا۔ کیونکہ اس نسخہ سے میرے جسم میں اور بہت اچھی تبدیلیاں ظہور پذیر ہوئی ہیں۔ جن میں موٹاپا اور جسم کی تھکان قابلِ تحریر ہیں۔ دماغی طاقت‘ اعصابی طاقت اور نگاہ کی تیزی: ایک صاحب عمر تقریباً 50سال کے اوپر تھی‘ کہنے لگے کہ میں سکول ٹیچر ہوں اس سے پہلے میں پرائمری سکول کا ہیڈ ماسٹر تھا سیاسی لوگوں نے مجھے ہٹا کر مجھ سے جو نئیر کو ہیڈ ماسٹر بنا دیا ۔ یہ غم میرے دل کو ایسا لگا کہ میری نگاہ آہستہ آہستہ کمزور ہونا شروع ہو گئی ۔ میرے ایک خالہ زاد کو آپ نے ٹیلی فون پر یہ نسخہ بتا یا تھا اس نے استعمال کیا تو اسے بہت فائدہ ہوا پہلے وہ زیادہ نمبر کی عینک استعمال کر تا تھا اب بہت ہی زیادہ کم نمبر کی عینک استعمال کرتا ہے اور اس کا یقین ہے کہ جس تیزی سے وہ صحت یابی پا رہا ہے۔ یہ عینک بھی بہت جلد اتر جائے گی ۔ تو میں نے بھی اپنے خالہ زاد سے یہ نسخہ لے کر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ واقعی بہت اچھا اور مؤثر علاج ہے ۔ اس نسخہ سے میری یادداشت بہت بہتر ہو ئی‘ دماغی طاقت پٹھوں کی قوت اور نگاہ میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ۔ موصوف کہنے لگے کہ میرا تجربہ ہے کہ اگر کوئی مستقل مزاجی سے اس نسخہ کو استعمال کر لے تو اس کی نگاہ بحال ہو سکتی ہے اور عینک بھی اتر سکتی ہے۔ قارئین یہ تجربات تو موجود ہی تھے ۔ ایک عمدہ بات یہ ہوئی میرے ایک محسن دوست اور مخلص طبیب نے اپنے ایک شاگرد کے حوالے سے ہندی طب جسے آیو ر و ئید ک کہتے ہیں‘ کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ ان کے شاگردیہ نسخہ بے شمار لوگوں کو استعمال کر اچکے ہیں اور سب کی نگاہ بحال ہو گئی ہے۔ وہ نسخہ بھی وہی تھا جو میں کئی لوگوں کو استعمال کر اچکا تھا۔ یہ نسخہ آیوروئیدک فارما کو پیاکے صفحہ نمبر742پر کچھ اس طرح لکھا ہے اگر کوئی شخص مستقل مزاجی سے استعمال کرلے تو چند ماہ میں اس کو حیرت انگیز فوائد ملیں گے ۔ ترکیب: ھوالشافی :ہر یڑ کا چھلکا ، جسے پوست ، ہلیلہ زرد کہتے ہیں۔بہڑے کا چھلکا آملہ ، ملٹھی ، کشتہ فولاد ، ہر ایک 50 گرام تمام کو نہایت باریک کوٹ پیس کر کسی باریک کپڑے سے چھانیں یہ بہت ضروری ہے ۔ کسی چھلنی سے نہ چھانیں ۔ اب کسی شیشے کے مر تبان میں محفوظ رکھیں ۔ چائے کی چوتھائی چمچ کے برابر دوائی‘ دیسی گھی کی چو تھائی چمچ اور ایک چھوٹا چمچ خالص شہد کا‘ تینوں آپس میں ملا کر دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔ اس طرح صبح ناشتے سے قبل اور عصر کے بعد۔ اس کتاب میں اس کے مزید فوائد یہ لکھے ہیں خون کی خرابی ، پھنسیاں ، کھجلی ، ٹیومر ، اور رسولی آنکھوں میں جلن غرض دن یا رات کو مستقل نظر نہ آنا ، دانت کادرد ، گلے اور کان کا درد، بلکہ مستقل استعمال کرنے سے سفید بال سیاہ ہو نا شروع ہوجاتے ہیں ۔ اور قوت حافظہ قابل مثال بن جاتا ہے۔ قارئین۔ چند ماہ کا مستقل استعمال اس بے ضر ر نسخہ سے جس کے کو ئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں آپ کو نئی زندگی دلا سکتا ہے۔ ہم اپنی زبان میں اس کو عینک توڑ سمجھتے ہیں۔ اس کا نام معجون فولادی ہے۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭ جگنو سے گردے کا حیرت انگیز علاج (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) شیخ کمال الدین دمیری کی معروف کتاب: اللہ تعالیٰ نے کائنات کی کوئی چیز بے کار پیدا نہیں کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی حکمت ہے۔ چاہے وہ نباتات ہوں یا حیوانات‘ سب چیزیں کسی نہ کسی حکمت کے تحت بنی ہوئی ہیں۔ ایک کتاب جس کا نام حیات الحیوان ہے یہ کتاب علامہ کمال الدین دمیری نے تحریر کی ہے واقعی پڑھنے کی اور بہت معلومات افزاء چیز ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے صدیوں قبل جس دور میں مغرب تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا جانوروں پر تحقیق کی اور آج وہی تحقیق سائنس کر رہی ہے۔ جو صدیوں قبل اس شخص نے کی تھی۔ اس کتاب میں ایک جانور جسے میں آپ سب جانتے ہیں جگنو کا ذکر ہے۔ جگنو دیکھنے میں تو ایک معمولی جانور ہے اکثر گرمیوں کے موسم میں نمودار ہوتا ہے باغوں اور کھیتوں میں بکثرت اندھیرے میں نظر آتا ہے۔ بچے کھیلتے ہیں لیکن اس کا ایک فائدہ ایسا حیرت انگیز ہے جو شاید کسی کے تجربے میں کم آیا ہو۔ سینے کا نایاب راز: ہوا یوں کہ سیالکوٹ ایک زمیندار علاج کی غرض سے تشریف لائے ان کے آنے سے قبل ایک صاحب ان کو جاننے والے پہلے سے بیٹھے تھے ابھی اس زمیندار کی باری نہیں آئی تھی تو مجھے وہ پہلے سے بیٹھے ہوئے مریض نے اپنی باری پر بتایا کہ اس شخص کو میں جانتا ہوں یہ سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کا بڑا زمیندار ہے۔ یہ ایک دوائی بناتا ہے جو گردے کی پتھری ، گردے کے درد حتیٰ کہ گردے فیل ہو جائیں تو بھی مفید ہے۔ بے شمار لوگ دور دراز سے اس سے دوائی لینے آتے ہیں پیسے بالکل نہیں لیتا مفت دوائی دیکر مریضوں سے دعائوں کی درخواست کرتا ہے۔ کئی لوگوں نے کوشش کی کہ اس سے نسخہ وصول کیا جائے لیکن یہ کسی کو نسخہ نہیں دیتا ہاں اتنا ضرور علم ہے کہ اس کی دوائی میں جگنو ضرور پڑتا ہے۔ کیونکہ یہ بستی کے بچوں کو فی جگنو 25پیسے دیتا ہے اور بے شمار جگنو روزانہ پکڑوا کر محفوظ رکھتا ہے‘ وہ صاحب کہنے لگے یہ 1983 کی بات ہے میں اسی دن سے موصوف کو جانتا ہوں کہ وہ گردے کی دوائی بالکل فری دیتا ہے۔ آپ کوشش کرکے دیکھیں کیونکہ یہ آپ سے اور آپ کے قلم سے بہت متاثر ہے۔ شاید آپ کو نسخہ دے دے۔ جب وہ زمیندار میرے پاس نبض دکھانے کیلئے تشریف لائے تو باتوں ہی باتوں میں ان سے نسخہ کی بات کو پوچھا بے ساختہ کہنے لگے آپ کو کیا ضرورت ہے۔ آپ تو خود حکمت کے شہنشاہ ہیں۔ میں نے ان سے عرض کیا میں تو فقیر ہوں ہر شخص سے سیکھتا ہوں بلکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اگر آپ یا کوئی شخص کسی بھی قسم کی بیماری یا مشکل کیلئے کوئی ٹوٹکہ نسخہ یا کوئی ترکیب مجھے بتادے تو انشاء اللہ لاکھوں لوگوں کا فائدہ ہوگا کیونکہ وہ چیزیں اپنے پاس نہیں رکھتا لوگوں کی امانت لوگوں تک لوٹا دیتا ہوں۔ کہنے لگے دراصل یہ نسخہ مجھے ایک بینک آفیسر سے ملا تھا۔ ہوا ایسے کہ انہیں گردے کی سخت تکلیف تھی ایک فقیر ہر جمعرات کو مانگنے آتا ایک دن وہ سخت تکلیف میں مبتلا پریشان بیٹھا تھا فقیر حسب معمول آیا تو اس نے کہا کہ تیرا کیا فائدہ تو ہر ہفتے دعائیں دیکر جاتا ہے لیکن میں تندرست نہیں ہورہا باوجود قیمتی ادویات کھانے کے۔ فقیر نے پوچھا آخر آپ کو کیا تکلیف ہے کہنے لگا گردے کی بہت سخت تکلیف ہے۔ سرجن آپریشن بتاتے ہیں ۔لیکن مجھے تسلی نہیں ہورہی فقیر کہنے لگا۔ صاحب جی یہ کوئی مشکل بات نہیں آپ کا علاج چٹکیوں میں ہو جائے گا ایسا کریں اصلی ہینگ چنے کے برابر لے لیں ہتھیلی پر رکھ کر دو جگنو اس ہینگ میں ملا کرمسل لیں اور پانی سے نگل لیں اس طرح دن میں تین بار کریں۔ بینک آفیسر کہنے لگا میں نے یہ ٹوٹکہ ہفتہ ڈیڑھ ہی استعمال کیا ہوگا کہ میں بالکل تندرست ہوگیا میرے اندر سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پتھریوں کے نکلے اور میرا گردہ صاف ہوگیا۔ وہ زمیندار کہنے لگا یہ نسخہ دراصل مجھے وہیں سے ملا تھا کہ میں خود ایک دفعہ تکلیف میں بینک کسی ضروری کام سے گیا تو بینک آفیسر نے مجھے تکلیف میں مبتلا دیکھ کر پوچھا اور پھر یہ نسخہ مجھے بتایا اور جب میں نے استعمال شروع کیا میں بالکل تندرست ہوگیا پھر میں نے ایک اپنے چند دوستوں کو یہ ٹوٹکہ دیا وہ تندرست ہوگئے‘ لوگوں کی پریشانی دیکھ کر آخر میں نے یہ ٹوٹکہ لوگوں کو مفت دینا شروع کر دیا۔ 1983 سے اب تک ہزاروں لوگ یہ ٹوٹکہ استعمال کر چکے ہیں کسی نے بھی بیماری کا شکوہ پھر نہیں کیا۔ قارئین یہ ایک واقعہ جو آپ کی خدمت میں تحریر کیا ہے ایک ٹوٹکے کے حصول کا ذریعہ بنا پھر میں نے کئی لوگوں کو یہ اکسیر بتانا شروع کر دی جس نے بھی آزمائی بہت تعریف کی۔ پتھری کے لاعلاج مریض ایسے مریض جن کا پیشاب بند ہوگیا تھا ۔ پیشاب کی نالیوں میں ورم اتنا بڑھ گیا تھا کہ پتھری بھی اٹک گئی گردے کا ریاحی درد حتیٰ کہ ایسے مریض جن کے گردے فیل ہوگئے تھے ان کو بھی میں نے چند ہفتے استعمال کرایا نہایت مفید و موثر پایا۔ چونکہ ایک مفت اور تھوڑی سی محنت کرکے عام ملنے والی چیز ہے اس لئے آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں استعمال کریں اور دعائیں دیں۔ (www.ubqari.org) OOOOOO صرف چار امراض میں مبتلا مریض پڑھیں (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) دنیا کی لاعلاج بیماریوں کو اگر گنا جائے یا ایسی بیماریاںجو آسانی سے نہیںجاتیں ان کو دیکھا جائے تو ان میں چند الفاظ ہمارے کانوں میں اکثر گونجتے رہے ہونگے کمر کا درد‘ ڈسک کی تکلیف‘ مہروں کا ہلنا اور ان کے درمیان خلاء کا پیدا ہو جانا وغیرہ وہ تکالیف ہیں جن کیلئے نامعلوم کیا کیاحیلے کئے جاتے ہیں۔ چند ہفتوں میں لاٹھی چھوٹ گئی: ٹیلیفون کے محکمے کے ایک سپر وائزر کو میں نے اپنی نگاہوں سے بہت تھوڑے عرصے میں جوانی سے بڑھاپے کی طرف مائل ہوتے دیکھاحتیٰ یہاں تک کہ موصوف لاٹھی ٹیک کر چلنا شروع ہوگئے اور ان کی معذوری کی وجہ صرف اور صرف کمر کا درد اور مہروں کی تکلیف تھی۔ مستقل کمرپر ایک مضبوط بیلٹ باندھتے گردن پر مستقل کالر چڑھاتے بیڈ سے فوم نکال دیا۔ حتیٰ کہ فوم والی کرسی پربیٹھنا بھی چھوڑد یا مستقل دوائیں استعمال کیں لیکن فائدہ اس وقت تک ہوتا تھا جب تک وہ درد کی دوائیں استعمال کرتے رہتے تھے۔ جب درد کی دوائیں استعمال کرنا چھوڑ دیتے تھے تو تکلیف ویسی شروع ہو جاتی آخر یہ سلسلہ بہت عرصہ چلتا رہا ایک دن میں نے انہیں بیٹھ کر مسجد میں نماز پڑھتے دیکھا اور ساتھ ہی لاٹھی بھی پڑی تھی۔ خیال آیا کہ شاید کوئی حادثہ ہوگیا ہو نماز کے بعد ان سے احوال لئے تو کہنے لگے گزشتہ پونے چار سال سے کمر کے درد میں مبتلاء ہوں اور مذکورہ تمام احوال جو میں نے لکھے ہیں وہی بیان کئے۔ میں نے انہیں یہ نسخہ بنا کر مستقل استعمال کرنے کو دیا اور ساتھ گزارش کی کہ کمر پر زیتون کے تیل کی مالش روزانہ صبح وشام ضرور کرائیں۔ چونکہ دوسرے علاج معالجوں سے حتیٰ کہ فزیو تھراپی سے بھی تھک چکے تھے۔ میری درخواست پر بہت توجہ سے غور کیا اور نسخہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنا شروع کر دیا۔ ایک دفعہ ان کا بیٹا میرے پاس ایک لفافہ لایا کھول کر دیکھا تو ان کا خط تھا ۔لکھا تھا کہ میں اب پہلی رکعت جماعت میں کھڑے ہوکر پڑھتا ہوں اور باقی رکعتیں بیٹھ کر‘ لاٹھی استعمال کرنا میںنے چھوڑ دی ہے۔ وہ درد جس نے مجھے معذور بنا دیا تھا اب میں اس قابل ہوں کہ خود اٹھ سکوں اور خود بیٹھ سکوں۔ قارئین چند ہفتوں میں اس شخص کو میں نے بہت بہتر ہوتے دیکھا حتیٰ کہ اس کے ذاتی معالج کو جس کا علاج وہ سالہا سال سے کر رہا تھا۔ اسے بھی یقین نہ آیا ‘اس نسخہ کی تشہیر علاقہ میں ایسی ہوئی کہ اس کا سبب ایک مقامی اخبار نویس تھا۔ بستر سے لگی عورت ٹھیک ہوگئی: اس اخبار نویس کی والدہ کو بالکل یہی تکلیف تھی چونکہ بڑھاپا تھا تو اس کی والدہ بالکل بستر سے لگ گئی۔ جب اس نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کیا جہاں اس کی والدہ کے دردوں میں افاقہ ہوا وہاں ریڑھ کی ہڈی کا کھچائو۔ جسم کی کمزوری اور بستر مرگ کی سی کیفیت بھی آہستہ آہستہ ختم ہونا شروع ہوگئی۔ اس حیرت انگیز شفایابی کے کرشمے کو چشم دید دیکھ کر اس اخبار نویس نے یہ تمام واقعہ اور مکمل نسخہ اپنی اخبار میں شائع کر دیا۔ اس کی اخبار جہاں جہاں پہنچی مرض میں مبتلا لوگوں نے اس نسخہ کو استعمال کیا اور اس کی شفا ء یابی کے معترف ہوئے۔ایک دفعہ وہ اخبار نویس مجھے ملا ایک بڑے خاکی لفافے میں تریسٹھ (63) خطوط دیئے جو تمام اس نسخہ کے متعلق تھے اور وہ ایڈیٹر کو قارئین کی طرف سے موصول ہوئے تھے۔ اکثر خطوط شفا یابی کے متعلق تھے چند خطوط ایسے بھی تھے جن میں قارئین نے ایسے فوائد بتائے جو خود میرے مشاہدے میں بھی نہیں تھے اور چند خطوط نسخہ کی ترکیب تیاری میں تھے۔ قارئین میں کتنے واقعات لکھو بس اب نسخہ، پیش خدمت ہے مستقل مزاجی اور کچھ عرصہ استعمال کرنا شرط ہے۔ انشاء اللہ مکمل فائدہ ہوگا۔ ھوالشافی: اسگندھ ناگوری ، بدھارہ، بکھڑا ، سنڈھ، مغزبادام، مغز اخروٹ، مغز ناریل، موویز منقیٰ، ہر ایک 100گرام۔ ترکیب: آپ نہایت باریک کوٹ پیس کر محفوظ رکھیں۔ ایک چمچ دود ھ کے ہمراہ دن میں تین دفعہ یا حسب طبیعت کم وبیش کر سکتے ہیں۔ مستقل توجہ دھیان سے استعمال کرنے سے انشاء اللہ مکمل فائدہ ہوگا۔ ٭٭٭٭٭ مدینہ کا سید‘ میرا بخار اور قہوے کے کرشمے (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) اسی سال حج کی حاضری پر آٹھ دن مدینہ منورہ قیام رہا وہاں اچانک طبیعت میں توڑ پھوڑ بے چینی اور کمزوری پیدا ہو گئی محسوس ہوا کہ بخارہو رہا ہے اور واقعی میں بستر سے لگ گیا۔ غنودگی اور بے حسی تک کیفیت پہنچ گئی کچھ ادویا ت بھی استعمال کیں میرے بزرگ ساتھی حاجی محمد افضل صاحب بہت فکر مند تھے ۔ اسی دوران بندہ کے مخلص ساتھی شیخ عماد اپنے ایک اردو بولنے والے دوست کے ہمراہ بندہ سے ملاقات کر نے تشریف لا ئے جب صورت حال کا پتہ چلا تو فوراً واپس ہو ئے اور تھر مو س میں ایک قہوہ لائے عر بی میں اصرار کیا جسکا اسکے سا تھی نے ترجمہ کیا کہ چسکی چسکی اس کو پئیں۔ سید کا میرے پاس چل کرآنا اور قہوہ پیش کرنا: بندہ کو پتا تھا کہ سعودی یعنی مدینہ منورہ کا سید ہے آل رسول ﷺ سے اسکا تعلق ہے اسکا چل کے آنا اور پھر نہایت شفقت اور خلوص سے قہوہ لانا میرے لیے بہت اہم تھا۔ بندہ نے وہ قہوہ پیا اور لیٹ گیا نیند آگئی جا گا تو طبیعت میں بہتری اور تندرستی محسوس کی اس کے ذائقے کو سامنے رکھتے ہو ئے اس میں کچھ دودھ ملا کر مسلسل پیتا رہا واقعی اسی دن طبیعت بالکل تندرست ہو گئی اور بھلا چنگا ہو گیا۔ دوسرے دن سید عما د تشریف لائے مجھے تندرست دیکھ کر بہت خو ش ہو ئے اور مزیدپینے کی تاکید کی ۔ میری دیکھا دیکھی کمرے میں دوسرے احباب نے بھی استعمال کر نا شر وع کر دیا۔ سید عماد دوسرابڑا تھر مو س بھر و ا کر لا ئے اس قہوے کو مزید لوگوں نے استعما ل کیا تو اس کے جو فا ئدے سامنے آئے وہ مندرجہ ذیل ہیں ۔ ٭ دائمی قبض کے لیے اگر دودھ میں ملا کر استعمال کر ایا جائے تو نہایت مفید ہے۔ ٭ دائمی نزلہ زکا م فلو پرانے بخا ر او ر نئے بخار کے لیے حیرت انگیز فائدہ ہے پرانے دل کے مریض کو لیسٹرول اور چربی کے لیے جس نے بھی آزمایا گرویدہ ہو گیا۔ عورتوں اور مردوں کے مو ٹاپے کے لیے تو بھروسے کی دوا ہے اگر اس کو مستقل استعمال کیا جا ئے تو موٹاپے کے لیے جہا ں بڑی قیمتی ادویا ت کا م کر تی ہیں وہا ں یہ مختصر ٹوٹکا بہت کا م کر تا ہے۔ ٭ معدے کی گیس تبخیر اپھارہ جلن اور بو جھ کے لیے بہترین ہے۔ ٭ پیٹ کے بڑھنے اور توند نکلنے کے لیے تو ضرور استعمال کریں ۔ ٭ تاثیر کے لیے یہ عرض کر تا چلو ں کہ گرم اور حد ت نہیں رکھتا بلکہ ہر مزاج کے لیے مفید ہے ۔ ٭ پٹھوں کی طا قت اور قوت کے لیے نہایت لا جواب ہے۔ ٭ دل کے بند والو اور شریا نوں کے لیے بھی بہتر ین ہے قہوہ کا نسخہ :ادرک تازہ کد و کش کر لیں ۔ اگر ادرک ۵۰ گرام ہو تو اس میں پانی ۲ کلو ڈالیں ۔ اور اُنہیں دھیمی آنچ پرتقریباً ۲۰منٹ اُبالیں پھر اتار کر دوبڑے چمچ شہدملا کر تھرموس میں محفوظ رکھیں ۲/۱ کپ یا اس سے کم چسکی چسکی پئیں دن میں ۲ سے ۴ بار استعمال کریں ۔ حسب طبیعت اسمیں دودھ بھی ملا سکتے ہیں۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭ وہ تاجر ہے یا لاعلاج بیماریوں کا رہبر ہے (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) قارئین !آج آپ کو ایک اور بازار کے تاجر خالد صاحب کے مشاہدات سے آشنائی دیتے ہیں جو گزشتہ 20 سال سے زیادہ مخلوق خدا کی خدمت کر رہا ہے ۔ موصوف میرے زیر علاج ہیں ایک بار قسم اٹھا کر کہنے لگے نامعلوم کتنے لوگوںنے ان نسخہ جا ت کے تعاقب میں کیا کچھ کیا لیکن میں نے کسی کو بھی یہ صدری راز نہیں دئیے چونکہ آپ مسلسل اپنے سینے کے راز اور انوکھے نسخہ جات بغیر لا لچ کے لو گو ں کو بتاتے اور عبقری میں لکھتے ہیں زندگی کی خیر نہیں میں یہ راز قبر میں نہیں لے جا نا چاہتا آپ کو نذر ہیں تا کہ لا کھو ں کروڑوں کو نفع ہو۔ قارئین !وہ راز من و عن آپ کی نذر ہیں نفع اٹھا ئیں اور دُعائیں دیں بلکہ آپ سے بھی عرض ہے آپ کے پاس ضرور کو ئی نفع مندگر ہو گا ضرور لکھیں ۔ سرائے عالمگیر کا ایک مریض ٹی بی کی دوائی لینے آیا اسے شاہ عالمی کے ایک تاجر نے میرے پاس بھیجا کہنے لگا میرے بھائی کی تین شر یا نیں کھل گئی ہیں اسے ایک فقیر نے یہ نسخہ دیاتھا ایک سکو ل کے ملازم کو دیا اس کا والو کھل گیا ۔کا غذ کے تاجر کو دیا، مجھے 10 سال قبل یہ نسخہ ملا اور دس سال سے میں لو گو ں کو دے رہا ہوں جس نے بھی دو ماہ استعمال کیا ناکام نہیں ہوا۔ ویسے بھی سروکے پتے کی شکل دل کی شر یا نو ں سے ملتی ہے مزید یہ تحریر ملا حظہ فرمائیں جو مجھے خالد صاحب نے دی ۔ دل کی بند شر یا نو ں کا شافی علاج سُرو کے پودے کے پتے ۔1تولہ صبح نہار تازہ پتے لیکر دھونے کے بعد انکو دوری ڈنڈے میں رگڑ کر ملائم کریں ۔ اور ایک گلاس پانی ڈال کر حسبِ ذائقہ چینی یا نمک ملا کر انکو نتھار کر پی لیں ۔ روزانہ صبح ایک گلاس کا فی ہے۔ دو سے تین مہینے پی لیں۔ اللہ کے فضل سے دل کی 3 بند شر یا نیں تک کھل گئی ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے معدے میں خشکی بھی ہو جاتی ہے۔ اس کے واسطے رات کو سوتے وقت ایک چمچ کھانے والا روغن زیتون پی لیا کریں ۔ بے شمار دفعہ کاآزمودہ ہے۔ یہ نسخہ اللہ کے ایک درویش نے بتا یا تھا ۔ اب تک جس نے بھی یقین کے ساتھ استعمال کیا ۔ اللہ تعالیٰ نے شفاء دے دی ۔ ٹی بی کا نسخہ کا فور 4 تولہ ۔ ست اجوائن 2 تولہ ۔ ست پودینہ 2 تولہ ۔ روغن چھوٹی الائچی 2 تولہ۔ روغن جائفل 1 تولہ۔ روغن لونگ 1 تولہ ملاکر تیل بن جا ئے گا 2 قطرے دن میں 4 بار کھا نے کے بعد ایک دو گھونٹ پانی میں ڈال کر پی لیں 16 سال قبل ایک دوست کے خاندانی بزرگ کی قلمی بیاض سے ملا تھا۔ کتنے بزرگ لوگو ں کو دیا ایک لڑکا سائیکل کو پنکچر لگا تا تھا ۔ اس کے گھر کی خا توں کو ڈاکٹرو ں نے 10 دن کا مہما ن کہا ۔ یہ نسخہ استعمال کر ایا بالکل تندرست ہو گئی۔ اگر معدے میں خشکی ہو تو روغن زیتون یا دیسی گھی کی چوری استعمال کر واتے ہیں ۔ سینکڑو ں نہیں ہزاروں مریضوں کو دیا بلکہ دمہ کھا نسی، ریشہ، بلغم معدے کی گیس تبخیر وغیرہ کے لیے توفوری علا ج ہے ۔ مسواک سے ٹائیفا ئڈ کا علا ج: پیپل کی مسواک کو چبائیں اور اس کا رس پئیں حد 20 منٹ تک ایسا کریں اسکو رکھ دیں شام کو دوسرے سائیڈ کی طر ف چبائیں اور اس کا رس پئیں پھر پھینک دیں ۔ دوسرے تیسرے دن بھی ایسا کریں ہمیشہ کے لیے مر ض ختم ہو جا ئے گی۔ 10 سال سے یہ مستقل مر یضوں کو دے رہا ہو ں ۔کبھی ناکام نہیں ہوا۔ لیکو ریا ، اور مر دانہ امراض کے لیے: بہروزہ خشک ، چنے بھنے ہوئے اور چھلکے سے پاک ہم وزن دونو ں کو باریک کر کے ایک چمچ صبح و شا م ہمراہ دودھ کے استعمال کریں ۔ 20 سال ہو گئے ہیں لو گوں کو دے رہا ہو ں لیکو ریا ، بے اولادی ، ایام کی باقاعدگی ، جریا ن کی دھات کثرت احتلام اور سرعت انزال کے لیے دو تین ہفتے استعمال کرنے سے مریض لیمو ں سے ٹما ٹر کی طرح سر خ ہو جاتا ہے۔ نزلہ ، زکام ، کیر ا اور دما غی کمزوری کے لیے لاجواب نسخہ: ھوالشافی :۔ مغز بادام۔ سونف ، خشخاش ، ترپھلہ یعنی آملہ بیڑہ اور ہریڑ کو ہم وزن کو ٹ پیس کر ہمراہ دودھ نیم گر م کے ایک چمچ صبح و شام استعمال کریں قارئین! جو کچھ مجھے خالد صاحب نے بتا یا امانت سمجھ کر آپ تک پہنچا رہا ہو ں ۔آپ قدر بھی کریں اور اس صدقہ جاریہ کو بڑھائیں بلکہ آپ بھی اس صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالیں کہ کچھ لکھیں ۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭ ایک انوکھا راز صرف مایوس مریض پڑھیں (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی :پی ۔ ایچ ۔ ڈی ،امریکہ (ایڈیٹر عبقری ) میرے دیرینہ مخلص اور محسن بزرگ کے مزاج میں کُرید تحقیق اور ریسرچ بہت زیادہ ہے وہ جب بھی ملتے ہیں تو کوئی انوکھی بات یا نادر انمول فارمولا‘ نسخہ یا کوئی حیرت انگیز ٹوٹا ضرور بتاتے ہیں۔ اس دفعہ ایک چونکا دینے والا عام سا نسخہ بتایا جو لاعلاج اور مایوس مریضوں کیلئے آخری کرن ہے سب سے پہلے آپ ان کے قلم سے اس حیرت انگیز ٹوٹکے کو ملاحظہ فرمائیں۔ ہمارے ایک دوست اختر صاحب پی ٹی سی ایل میں آفیسر ہیں۔ کافی عرصہ سے صاحب فراش ہیں دو دفعہ ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہوچکا ہے۔ اسی دوران گھٹنوں میں درد کا عارضہ لاحق ہوگیا۔ کسی سے سُن رکھا ہوگا کہ لاہور میں گھٹنوں کے اندر کوئی فٹنگ لگاتے ہیں جس سے مریض صحت مند لوگوں کی طرح چلنے پھرنے لگتا ہے۔ مجھے دریافت احوال کیلئے تاکید کی۔ چنانچہ یہ صورت حال سامنے آئی کہ ڈاکٹر جی اے شاہ صاحب آنکھوں کا آپریشن کرتے ہیں۔ خرچہ پانچ لاکھ روپے ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک ہوٹل کے مالک نے بھی یہ آپریشن کرایا ہے۔ میں نے اُن کے پاس حاضر ہوکر صورت حال کی وضاحت کی درخواست کی۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں میں نے یہ آپریشن کرایا ہے۔ پھر چل کر بھی دکھایا۔ کافی مطمئن دکھائی دیتے تھے۔ آپ آپریشن نہ کروائیں۔۔۔!: مگر انہوں نے ساتھ ہی یہ ارشاد فرمایا کہ میں جب یہ آپریشن کراچکا تو میرے ایک دوست مولانا سیف الدین سیف صاحب کا فون آیا کہ یہ آپریشن نہ کرائیں وہ بھی اسی مرض میں مبتلا تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے یہ نسخہ استعمال کیا اور اللہ کے فضل سے عام آدمی کی طرح چلنے پھرنے لگا ہوں۔ کوئی تکلیف بھی نہیں۔ اس سے قبل آسرے کے بغیر نہیں چل سکتا تھا۔ کئی دیگر احباب کو بھی نسخہ استعمال کرایا الحمدللہ ان کو بھی بہت فائدہ ہوا۔ انہوں نے نیچے درج کردہ نسخہ مجھے لکھوایا۔ نسخہ: گوند کتیرہ ایک چھٹانک‘ گوند ببول (کیکر) ایک پاؤ‘ گھی دیسی ایک چاول والا چمچ۔ ترکیب: گوند کو لکڑی کے چھلکوں اور مٹی وغیرہ سے اچھی طرح صاف کرلیں۔ گوند کی گولیوں پر باہر سے ہلکا ہلکا گھی لگائیں تاکہ گرم کرتے وقت یہ برتن سے نہ چپکیں (اس لیے ضروری نہیں کہ سارا چمچہ ہی استعمال ہو کم بھی استعمال ہوسکتا ہے یعنی ضرورت کے درجہ میں) پھر بہت ہی ہلکی آنچ پر گوند گرم کرکے براؤن کرلیں اور ٹھنڈا ہونے پر گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ خوراک صبح شام ایک چمچہ (چاول والا) گرم دودھ یا گرم پانی میں خوب اچھی طرح حل کرکے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد لیں دن میں دو بار۔ میں نے بعدازاں مولانا صاحب سے خود بھی بات کرکے مزید وضاحت حاصل کی۔ بندہ نے حضرت مولانا سیف الدین سیف کو فون کیا نہایت شفقت فرمائی اور بندہ سے اس نسخہ سے متعلق تفصیلی گفتگو فرمائی۔ حضرت مولانا نے فرمایا کہ میری عمر اس وقت 65 سال ہے۔ میں گھٹنوں کمر اور جوڑوں کے درد اور امراض کی وجہ سے تقریباً معذور ہوگیا تھا کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتا‘ رکوع‘ سجدہ نہیں کرسکتا تھا۔ کراچی کی خاتون نے یہ نسخہ مجھے بتایا کہ وہ خود اس مرض میں مبتلا تھی اور بالکل معذور تھی اس خاتون کی صورت حال یہ تھی کہ وہ بالکل حرکت نہیں کرسکتی تھی نہایت بے حرکت اور بے جان ہوگئی تھی بے شمار علاج معالجے کرائے لیکن کارگر نہ ہوئے اور جسم آہستہ آہستہ معذور ہوتا گیا۔ پھر تو اٹھنا بیٹھنا بھی ختم ہوگیا۔ کوئی دوسرا اٹھاتا بیٹھاتا اور حاجت کیلئے بھی معاون خاتون کی ضرورت ہوتی تھی۔ اس خاتون کو کسی سے یہ الہامی نسخہ ملا دو ہفتے کے استعمال سے اس کی طبیعت میں لاجواب فرق پڑا تو اسے یقین پیدا ہوگیا کہ میں واقعی تندرست ہوسکتی ہوں اب اسے مستقل استعمال کرنا شروع کردیا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل تندرست اور طبیعت بحال ہوگئی۔ آج بالکل تندرست ہوں: مولانا نےاس خاتون کا نسخہ خود استعمال کیا اور آج بالکل تندرست ہیں مولانا نے فرمایا کہ مہروں کی کوئی تکلیف ہو جوڑوں میں درد‘ پٹھوں میں کھچاؤ‘ تناؤ اور بے چینی ہو تو اس کا آخر علاج ہے۔ مزید بتایا کہ ہڈی کے ہر درد اوردکھ کا شافی علاج ہے۔ یہ نسخہ 15 سے 20 دن میں اپنا اثر دکھاتا ہے اور دو ماہ مستقل استعمال کریں تو بے ضرر اور کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ مولانا نے فرمایا کہ انہوں نے اب تک یہ نسخہ نامعلوم کتنے لوگوں کو بتایا جس نے بھی استعمال کیا معذوری سے نکل کر صحت اور تندرستی کی طرف مائل ہوگیا اور نہایت مشکور ہو ہاں یہ کبھی نہ سوچیں شاید یہ نسخہ ٹھنڈا ہے مزید جوڑوں کی تکلیف دے گا۔ ایسا ہرگز نہیں یہ معتدل مزاج ہے اور ہر مزاج طبیعت کو نہایت نفع دے گا۔ اس نسخہ کے مزید فوائد اگر آپ پڑھیں تو آپ کی عقل حیران رہ جائے گی۔ خواتین کی پرانی کمر‘ ٹانگوں اور رانوں کی اٹھن یا وہ مرد و خواتین جو رات کو ٹانگیں باندھ کر سوتے ہیں اور بدن پر یا ٹانگوں پر تیل کی مالش کرتے ہیں۔ عورتوں کی پرانی سے پرانی لیکوریا حتیٰ کہ بے اولاد تک کیلئے اکسیر لاجواب فوائد ہیں بلکہ عورتوں کیلئے ان کی خاص بیماریوں میں نہایت مفید ہے۔ مزید فرمایا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے یہ مردوں کیلئے بھی نہایت لاجواب ہے مردوں کی کمزوری قطروں کی بیماری‘ کثرت احتلام اور جریان کیلئے بار بار کا آزمودہ ہے۔ ایڈیٹر کا ذاتی تجربہ: نوٹ:۔ میرا ذاتی تجربہ ہے۔ اگر اس میں مرجان یا حلزون جسے سنکھ بھی کہتےہیں کا آگ دیا ہوا اور کھرل کیا ہوا بالکل تھوڑا سفوف بھی شامل کرلیا جائے تو نسخہ میں چار چاند لگ جاتے ہیں اور اس کی تاثیر حیرت انگیز طور پر بڑھ جاتی ہے۔ میں ذاتی طور پر اپنے مریضوں کو جو نسخہ دینا ہو وہ یہی دیتا ہوں اس سے کچھ قیمت بڑھ جاتی ہے لیکن نفع لاجواب ہوتا ہے ویسے پہلے والا نسخہ خود لاجواب ہے اور اپنی مثال آپ ہے۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭٭٭