Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اور کتنے حج کرنے ہیں؟


اور کتنے حج کرنے ہیں؟ (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) زندگی بھر ایک خواہش ہوتی ہے کہ اے کاش۔۔۔! میں بیت اللہ کا طواف کروں‘ احرام باندھوں اور حاجیوں کے ساتھ مل کر میں لبیک کہوں۔۔۔ پھر کچھ لوگ تو ایسے ہوتے ہیں جو پیسہ پیسہ اکٹھا کرکے حج پر جاتے ہیں۔مالدار اور غریب کا حج واقعی برابر تو ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔ اللہ کے ہاں جوقیمت اس پیسہ پیسہ اکٹھے کرنے والے حاجی کی ہے وہ مالدار کی کہاں ہوسکتی ہے؟ لیکن وہاں جاکر اصل چیز وقت قیمتی بنانا ہے۔ حج پر جانے والوں کے مشغلے: میرے مشاہدے میں جو چیز بارہا آئی ہے وہ یہی آئی ہے کہ بہت کم لوگ وہاں اپنے وقت کو قیمتی بناپاتے ہیں ورنہ تو اکثر حج کے صرف پانچ دنوں میں مجمع کے ساتھ چلتے رہتے ہیں‘ باقی اوقات واہی تباہی‘ سیاست‘ شعرو شاعری‘ مارکیٹوں کے چکر‘ ونڈو شاپنگ اور یوں دن گنتے گنتے آخر کار وہ دن آن پہنچتا ہے کہ جدہ ایئر پورٹ پر سامان تل رہا ہوتا ہے۔ ایک صاحب کو میں نے خود دیکھا وہ کھجوریں تقسیم کررہے ہیں‘ پوچھنے پر پتہ چلا کچھ شاپنگ چائنہ کے مال کی کی ہے‘ وزن زیادہ ہوگیا ہے بجائے اس کے کہ چائنہ کا مال وہیں چھوڑتے بلکہ کھجوریں وہیں چھوڑ دیں اور پھر اٹھا کے بانٹنا شروع کردیں۔ میں تو لٹی گئی!: دوران طواف ایک خاتون نے دوسری خاتون سے پوچھا یہ کپڑا کیا بھائو ملا؟ جب اس نے ریٹ بتایا تو نہایت افسوس سے دوسری عورت نے ایک مخصوص آواز نکالی اور کہنے لگی اوہو۔۔۔ ’’میں تو لٹی گئی!‘‘۔ ہر حج آخری حج کی طرح ہو: قارئین! حج ایک ہی دفعہ فرض ہے ہم کتنے حج کریں گے۔۔۔ جتنے مقدر میں ہیں ضرور کریں گے لیکن ہرحج آخری حج کی طرح ہو۔ چند چیزیں ایسی ہیں اگر حاجی ان کا خیال کرلیں اور یہ چند چیزیں میں اپنے مسلسل مشاہدات کی بنیاد پر کررہا ہوں‘ اللہ پاک اپنی طاقت اور توفیق سے مجھے حج پر لے جاتے ہیں امید ہے میرے تجربات آپ کو فائدہ دیں گے۔ حج پر جانے والے پہلے میرے تجربات سے فائدہ اٹھائیں: اپنیساتھ ہلکا پھلکا سامان لے جائیں خریداری کی لسٹ ہرگز نہ لے جائیں جو چائنہ سعودی عرب میں مال دیتا ہے وہی چائنہ پاکستان میں بھی دے رہا ہے۔ ایک دفعہ میرے ساتھ لاہور کے ایک دوست حج پر گئے اورتین موبائل لے آئے اور تینوں خراب نکلے۔ دوسری دفعہ جب گئے تو انہوں نے یہ کہہ کر واپس کرنے سے انکار کردیا کہ حرم کے باہر دکانوں کے بھاری کرائے ہم کیسے ادا کریں؟حج پر راحت اور سکون کا ارادہ لے کر ہرگز نہ جائیں اور اگر کہیں راحت مل جائے تو شکر ‘راحت و سکون نہ ملے تو شکوہ ‘لڑائی جھگڑا‘ تکرار‘ بحث و مباحثہ ہرگز نہ کریں۔وہاں نظروں کی حفاظت کریں‘ دل کے اندر کے اٹھنے والے جذبوں کی حفاظت کریں۔ بے پردہ خاتون‘ حاجیوںکا حج خراب کرنے کا بڑا ذریعہ: ایک دکھ یہ ہوتا ہے کہ اچھی خاصی باپردہ‘ باحجاب ‘بانقاب خواتین وہاں جاکر پردہ ختم کردیتی ہیں اور اگر کہا بھی جائے تو کہتی ہیں ہم بہن بھائی ہیں۔ حج تو مزید عبادت کے اور احتیاط کے ایام ہیں ان میں تواور زیادہ پردے کا خیال رکھنا چاہیے۔ یاد رکھنا! اگر کسی بے پردہ خاتون کی وجہ سے بے شمار حاجیوں کا حج خراب ہوا تو یہ قیامت کے دن کس کس حاجی کو جواب دے گی اورحاجی اللہ کے سامنے دعویٰ کریں گے کہ یااللہ! اس عورت نے اپنے حجاب کا خیال نہ رکھا اور اس کی وجہ سے میری نظریں چوری کرتی رہیں اور وہ جو مناسک حج کی وجہ سے مجھے نور ملا تھا وہ سارا اس خاتون نے چرا لیا۔مجھے کئی سال پہلے کی بات یاد ہے کہ ہر پاکستانی بلڈنگ کے باہر سعودی حکومت کی طرف سے ایک بہت بڑا اشتہار لگایا گیا اور پھر حکومت باقاعدہ عبائے دیتی رہی۔ اس اشتہار میں لکھا ہوا تھا کہ پوری دنیا سے جتنے بھی حجاج کرام آتے ہیں ان میںپاکستانی خواتین اپنے حجاب کا بہت کم خیال رکھتی ہیں‘ اس لیے پاکستانی خواتین اپنے حجاب کا اور اپنے ستر کا خوب خیال رکھیں۔ یہ اشتہار پڑھ کر مجھے بہت شرمندگی اور افسوس ہوا اور مجھے ایسا محسوس ہوا کہ پوری دنیا کے حجاج سعودی عرب میں آئے ہوئے ہیں‘ اس اشتہار نے پوری د نیا کے آئے ہوئے حاجیوں کے سامنے واقعی ذلیل کردیا۔ یہ اشتہار ہدایات نہیں بلکہ اشتہار ذلت تھا۔ کسی کی چیز بغیر اجازت استعمال نہ کریں: ایک اور احتیاط جو حج پر کرنا ہمارے لیے لازم ہے کسی کی چیز بغیر اجازت کے ہرگز استعمال نہ کریں‘ فضول خرچی نہ کریں لیکن جہاں رہائش وخوراک میں خرچ کرنے کا موقع ہو وہاں ضرور خرچ کریں۔ قارئین! روز روز حج نہیںہوتا: بے تکلفی‘ قہقہے، مردو عورت کا اکٹھا کھڑا ہونا‘ ان ساری چیزوں سیاحتیاط کریں۔ ایک اللہ والے سے کسی بندے نے پوچھا پہلے حاجی جاتے تھے سر سے پائوں تک بدل کر آجاتے تھے اب بدلتے کیوں نہیں؟کہنے لگے: سب سے پہلے تو نیت نہیںکرتے‘ نیت ہی سیروتفریح اور خریداری کی کرتے ہیں اور دوسری چیز اپنی ذات پر وہاں جاکر محنت نہیں کرتے اور تیسری چیز باطل نے حرم کے باہر خریداری کی منڈیاں بنادی ہیں ان منڈیوں میں کھوکر اتنے تھکتے ہیں کہ حرم میں بیٹھ کر عبادت کرنے اور تزکیہ نفس کا خیال کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔ دوران سفر لاہور کے ایک حاجی صاحب میرے کمرے میں ساتھی بنے‘ بوڑھے تھے ساری زندگی چاہت حج کی رہی‘ ان کا جب بھی موبائل آتا اور کچھ زیادہ ہی آتا ایک تو اْنہوں نے موسیقی کی دھن لگائی ہوئی تھی جو بہت اونچی آواز میں چلتی‘ نیند گہری ہوتی تھی بہت دیر تک چلتی رہتی تھی یا خود اٹھاتے یا پھر دوسرا یاددہانی کراتا۔ ایک دفعہ میں نے عرض کیا اگر آپ مہربانی کریں اس گھنٹی کو تبدیل کردیں۔ کہنے لگے بیٹے نے لگا کر دی ہے مجھے تبدیل کرنا نہیں آتا۔ میں نے اجازت لی اور ساتھ بیٹھے ایک جوان سے کہا کہ اس کی گھنٹی تبدیل کردیں اور سادہ سی گھنٹی لگادیں۔ انہوں نے ایسا کیا دو تین دن کے بعد پھر وہی موسیقی کی دھن بجی تو میں نے پوچھا :حاجی صاحب وہ گھنٹی تبدیل نہیں ہوئی تھی؟ کہنے لگے: بس مجھے یہ اچھی لگتی ہے‘ میں نے پھر یہی لگالی ہے۔ میں خاموش ہوگیا اور خون کے گھونٹ پی کر رہ گیا۔قارئین! حج روز روز نہیں ہوتا اور ہوتا بھی ہے تو کتنے حج کرلیں گے؟ اپنے حج کو قیمتی بنالیں: لیکن میری درخواست ہے اپنے حج کو قیمتی بنائیں اور اپنے حج کا ایک ایک پل ایسا ہو جس میں اللہ کو ترس آئے اور اللہ کو رحم آئے اور ہماری زندگی بدلے اور لوگ محسوس کریں کہ حاجی اسے کہتے ہیںاور آخری اور اہم بات۔۔۔ نہ اپنے نام کے ساتھ حاجی لکھیں‘ نہ بولیں‘ نہ بلوائیں‘ نہ لکھوائیں‘ نہ اگلوائیں اگر کوئی لکھے‘ بولے تو اسے محبت پیار سے روک دیں یہ میرا نام نہیں ہے۔ اگر وہ کہے بھی کہ آپ نے حج نہیں کیا ؟تو اسے واضح کہہ دیں کہ میں نے حاجی کہلوانے کیلئے نہیں کیا۔ اس کی جزا اللہ سے پانے کیلئے کیا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن اللہ پاک مجھے کہہ دے کہ تو نے حاجی کہلوانے کیلئے کیا تھا جا جن لوگوں سے کہلوایا تھا آج اجر بھی انہی سے لے‘ اس لیے لفظ حاجی اور الحاج سے نجات حاصل کریں۔ (www.ubqari.org) ٭…٭…٭