Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

’’ مکئی کے بال‘‘ قدرت کی بیش بہا نعمت


(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) خالق کائنات نے اس دنیا کی پیدا کردہ تمام چیزیں صرف اور صرف انسان کیلئے تخلیق کی ہیں۔ انسان کی نگاہ جس چیز کو کمتر اور حقیر جانتی اور دیکھتی ہے لیکن جب وہی نگاہ، نگاہ تحقیق و جستجو بن کر کون و مکاں کی چیزوں کو دیکھتی ہے تو پھر دنیا میں اسے ہر چیز خزانہ نظر آتی ہے اور پھر تمام کنوز مخفی چشم تحقیق کے سامنے عیاں ہوتے ہیں۔ انہیں خزائن و کنوز مخفی میں سے ایک مکئی کا پودا بھی ہے جس کا گھاس مویشیوں کی مرغوب غذا ہے جس کے پھل کو بھون کر مزے سے کھایا جاتا ہے اور اس کے بیجوں سے تیل حاصل کیا جاتا ہے لیکن ایسی چیز جو شاید ان تمام فوائد پر فوقیت اور اہمیت رکھتی ہے وہ مکئی کے ریشے یا بال ہیں جسے مکئی کی داڑھی بھی کہا جاتا ہے۔ طب یونانی میں مکئی کے بال امراض و علاج کیلئے بکثرت مستعمل ہیں۔ قدرت نے ان کے اندر بہت مفید و موثر اجزاء رکھے ہیں مثلاً سوڈیم، پوٹاشیم، نائٹروجنی مادے، ایک قسم کا تیل، میگنیز، سلی کون، کوبالٹ اور کچھ مقدار کیلشیم اور فاسفورس کی پائی جاتی ہے۔ مکئی کے بال گردے کے امراض کیلئے بہت مفید و موثر ہیں۔ اگر گردے میں ریگ یا پتھری ہو تو اس کو پیشاب کے ذریعے نکالنے میں ممدو معاون ہے اس طرح اگر گردے میں زخم یا انفیکشن ہو تو اس کو ختم کرنے کیلئے مفید ہے۔ بعض اوقات گردے کی جسامت میں کمی واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے تو مکئی کے بال اس کیلئے مفید ہیں۔ موجودہ دور میں گردے کا سب سے بڑا مرض گردے کی پتھری یا مثانے کی پتھری ہے اس ضمن میں اگر مکئی کے بال ۲۰ گرام اور سرپھوکا(یہ دوائی پنساریوں سے عام مل جاتی ہے) ۱۰ گرام لے کر ۲۵۰ گرام سخت گرم پانی میں رات کو بھگو کر رکھیں۔ صبح ان ادویہ کو سردائی کی طرح رگڑ کر چھان کر کچھ عرصہ صبح و شام پلائیں اگر موسم سرد ہو تو نیم گرم پلائیں اگر موسم گرم ہو تو ٹھنڈا کرکے پلائیں۔ اگر گردے سے چربیلے مادے خارج ہورہے ہوں یا پیشاب میں پیپ خارج ہورہی ہو تو مذکورہ ترکیب بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ پتہ کی پتھری میں اگر روغن زیتون کے اندر مکئی کے بال جلائیں اور اس روغن کو استعمال کیا جائے تو بہت مفید ہوتا ہے۔ بعض اوقات مثانہ کے اندر خون جم جاتا ہے یا مثانہ کے اندر پتھری ہوتی ہے یا مثانہ کے اندر کوئی زخم یا انفیکشن ہوتا ہے اور اس صورت میں اگرمکئی کے بال اور سرپھوکا استعمال کریں تو تمام امراض میں افاقہ ہوتا ہے۔ اگر گردے کے اندر پتھری بار بار بن جاتی ہو تو اس کا استعمال اس عمل کو روک دیتا ہے۔ امراض قلب کیلئے اس کے فوائد بہت زود اثر پائے گئے ہیں۔ جب خون کے اندر کولیسٹرول اور لسی تھین کی مقدار بڑھ جائے تو مکئی کے بال اس کی مقدار کو کنٹرول کر تے ہیں اور ان کو معمول کی مقدار پر لاتے ہیں۔ بعض اوقات کسی زہر کے جسم میں داخل ہونے سے جسم کے اندر زہر کے اثرات مرتب ہوتے ہیں یا کسی آدمی کو سانپ نے کاٹا ہو اور کچھ عرصہ بعد جلد پھٹ جائے یا جلد پر سیاہ رنگ کے دھبے پڑ جائیں تو اس صورت میں اس کا استعمال بہت مفید ہے۔ ایک صاحب کو ایڑی میں درد تھا انہوں نے مکئی کے بال گھوٹ کر نوش کئے اور کئی دوسروں نے ابال کر نوش کئے تو ایڑی کا درد ختم ہوگیا۔ اگر اس کے فوائد کو تمام سال کے لیے محفوظ و مامون رکھنا ہو تو مندرجہ ذیل ترکیب سے بناکر محفوظ رکھیں۔ مکئی کے بال ایک کلو، سرپھوکا آدھاکلو دونوں پانی میں خوب ابال کر پھر چھان کر مناسب چینی ملاکر شربت تیار کریں اور استعمال میں لائیں۔ اس جگہ ایک واقعہ عرض کرتا جائوں کہ دیہات کے ایک صاحب کو گردے کا درد ہوا پہلے تو توجہ نہیں کی لیکن جب مرض میں شدت ہوئی تو اس کو بستی کے ڈسپنسر کے پاس لے گئے اس نے پیشاب کی نالی کے اندر سلائیاں مار مار کر بالآخر جواب دے دیا کہ اسے شہر کے ہسپتال لے جائیں۔ جب اسے یہاں لایا گیا تو اس کو پیشاب کے راستے خون شروع ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے خون بند کرنے کی بہت کوشش لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا اور مریض کی حالت خراب ہوگئی۔ آخر کار اسے گھر لے آئے مریض کو جب کچھ ہوش آیا تواس نے کہا کہ مجھے مکئی کے بال ابال کر پلائو وہ پلائے گئے تو اس کی طبیعت میں کچھ فرق محسوس ہوا۔ اس طرح وقفے وقفے سے اس کو پلایا گیا جس سے خون رک گیا اور مریض کچھ عرصے بعد بالکل ٹھیک ہوگیا۔ الغرض اگر غوروفکر کے ساتھ اس کو مختلف علل و امراض میں استعمال کریں تو بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ میری ڈاکٹرز اور اطباء سے گزارش ہے کہ وہ اس پر مزید تحقیق و ریسرچ کریں تاکہ عوام الناس اس سے بھرپور فائدہ حاصل کریں ؎ صدائے عام ہے یاران نکتہ داں کیلئے (www.ubqari.org) ٭…٭…٭