Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تیل والے ملکوں میں مال کی کثرت لیکن برکت نہیں


(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) (www.ubqari.org) دورانِ گفتگو بندہ نے ایک پرانے تجر بہ کا ر شخص سے پو چھا کہ بار بار کے تجربات مشاہدات کے بعد ایک بات سامنے آئی ہے کہ اسی فی صد ایسے لو گ جو تیل والے ملکوںمیں کا رو بار یا محنت مزدوری کرنے گئے، بیس سال ، تیس سال گزرنے کے بعد بھی وہ معا شی تنگی سے نہ نکل سکے۔ جس کا دوسرا مطلب یہ ہے کہ بظاہر ما ل کی کثرت تو رہی لیکن انہیں بر کت نہ ملی۔ یہ ایک نہیں خو د میرے روز مرہ تجر بے میں بے شمار واقعات ہیں۔ آخر کمائی آمدنی میں برکت کیوں نہیں؟ ا س تجر بہ کا ر شخص نے جوا ب دیا میں خو د سعودی عر ب میں 25 سال سے زیادہ عرصہ سے مقیم ہو ں۔ یہ سوال میرے دل میں بھی تھا۔ میں نے اس کا جو اب ایک پرانے تجربہ کا ر شخص سے پوچھا توکہنے لگے جس طر ح پٹرول رہتا نہیں اڑ جا تا ہے اور اس کے کم یا ختم ہونے کا پتہ بھی نہیں چلتا اسی طر ح یہاں کی کما ئی ہوئی آمدنی بھی ختم ہو جا تی ہے۔ باہر کی کمائی میں برکت کیوں نہیں؟ آخر ایسا کیو ں ہو تاہے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے جو ہر دل میں ابھر تا اور ہر دما غ میں چبھتا ہے۔ میری عا دت ہے کہ میں ہر چیز کی گہرائی تک سو چتا ہو ں اور اس کے سو فی صد نتائج تک پہنچنے کے لیے کر ید اور تحقیق کر تا ہو ں۔ یہی سوال کسی اور سے کیا تو اس نے جو جو اب دیا وہ دل کو لگا۔ وہ جو ا ب یہ ہے کہ دراصل جو بھی غیر ملکی تیل والے ملکو ں میں کما نے آتا ہے تو اس کا مقصد صر ف اور صرف ما ل ہو تاہے۔ حصول مال کے لیے وہ حلا ل و حرام ،جا ئز ونا جا ئز ، جھوٹ اور سچ کی تمیز (اکثر لو گ ) بھول جا تے ہیں۔ کتنے ایسے ہیں جو اپنے وطن میں سو فی صد نما زی تھے او ر کبیرہ گنا ہو ں سے بچے ہوئے تھے۔لیکن یہاں آکر وہ ایمان ، اعمال، نماز وغیرہ سے اتنے دور ہو ئے کہ جیسے کبھی نماز پڑھی ہی نہیں تھی اور حیرت انگیز طور پر گنا ہو ں کی زندگی میں مبتلا ہو تے چلے گئے۔ را ت دن ایک کر کے ما ل کما یا اور اعمال کی کوئی پر واہ نہیں کی۔ مال آیا اور خوب آیا (جسے ہم کثر ت کہیں گے)اور کمانے والا مطمئن کہ میں ما ل دار ہو رہا ہو ں۔ اس کی نظر اللہ تعالیٰ کی ذات اور قدرت کے خزانوں سے ہٹ گئی اسے یہ خبر نہ تھی کہ برکت ہے یا نہیں۔ پھر یہ ما ل اپنے وطن بھیجا چونکہ برکت نہیں تھی وہ ہوا میں اڑ گیا اور گھر والوں کی سو فی صد ضروریا ت پو ری نہ ہو ئیں۔ پھر یا تو ما ل اس کی زندگی میں ختم ہوگیا اور ایسا بھی ہوا کہ اس کی زندگی میں مال آیا لیکن اولا د تک رہااور ختم ہو گیا بلکہ دوسرا پاکیزہ ما ل بھی ساتھ لے گیا۔ قارئین! آپ اپنے گر دو پیش نظر دوڑائیں کتنے ایسے تھے جو تیل والے ملکو ں میں کمانے گئے اور اب ان میں سے کتنے ایسے ہیں جن کے پا س ما ل بچا یاان کی نسلوں کے لیے با قی رہا اور کتنے ایسے ہیں جو بالکل خالی ہا تھ اپنے وطن میں آ گئے یا پھر ان ملکوں میں مزدوری کررہے ہیں کہ اب وطن کس منہ سے جائیں حتیٰ کہ بعض کو یہ کہتے سنا کہ اب وا پسی کا کرایہ نہیں۔ آپ پڑھنے والو ںسے سوال ہے کہ بر کت کیا چیز ہے کیونکہ سائنس بلکہ کسی بھی فن اور زبان کی کسی ڈکشنری میں برکت کی تعریف نہیں ملے گی اگرملے گی تو کثرت کے معنی میں حا لا نکہ برکت خالصتاًایک ایسی نعمت ہے جو ایمان ،اعمال اور تقویٰ پرملتی ہے۔ کیا آپ کثرت کی تلا ش میں ہیں یا برکت کی تلا ش میں ،اپنا موازنہ خود کریں۔ ٭…٭…٭