Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سانپ دراصل جنات ہوتے ہیں


(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) (www.ubqari.org) بعض اوقات جنا ت نے سانپو ں کا روپ دھار رکھا ہوتا ہے یا وہ جنات کی ایسی قسم سے ہوتے ہیں جو سانپوں کی شکل میں ہی زندگی گزارتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر و بیشتر سانپ دراصل جنات ہوتے ہیں۔ یہ بات تاریخ اور تفسیر کی کتا بو ں میں بڑی وضاحت سے ملتی ہے۔ کچھ مشاہدات آپ کی خدمت میںعرض کر تا ہو ں۔ اِدھر سانپ مارااْدھر سانپ کی لاش فوراً غائب: راقم الحروف کے ذمہ مسجد زیب النساء کی خدمت ہے۔ ہماری مسجد کے پیش امام صاحب بتانے لگے کہ میں سویا ہو تا ہو ں تو محسو س ہو تاہے کہ میری چا رپا ئی کے نیچے کچھ ہے۔ جیسے بکری یا کوئی کتا یا اکثر چار پائی خودبخود حرکت کرنے لگتی ہے۔ کبھی ایسا محسو س ہو تا ہے کہ کمرے کے باہر صحن میں زور دار آندھی چل رہی ہو۔ باہر دیکھتا ہو ں تو کچھ بھی نہیں ہو تا روز کو ئی نہ کوئی واقعہ ہو تا رہتا ہے۔ بندہ نے قاری صاحب کو پڑھنے کے لیے چند وظائف دئیے انہو ں نے پڑھنا شروع کر دیا۔ کچھ عرصے بعد کہنے لگے کہ ایک بڑا سا نپ میرے کمرے میں نظر آیا لو گو ں کو مارنے کے لیے بلایا۔ انہو ں نے سانپ بالکل آسانی سے ما ر ڈالا۔ ایسے محسو س ہو تا تھا کہ کوئی طاقت سانپ کو ادھر ادھر جانے سے روک رہی ہے۔ ہم نے سانپ اٹھا کر باہر پھینکا۔ آپ یقین کریں تھوڑی دیر بالکل تھوڑی دیر بعد دیکھا توسانپ کی لاش غائب تھی۔ یعنی وہ کوئی جن تھا اور اس کی میت اس کے ورثا اٹھا کر لے گئے تھے۔ میرا تجربہ اور تجربے کی تصدیق: میرا کئی دفعہ کاتجربہ ہے اور میرے اس تجربے کی تصدیق محدثین مفسرین اور عاملین کے وہ تجربات ہیں جو انہو ں نے اپنی تصانیف میں درج کیے ہیں کہ جو وظیفہ یا حصار جنات کے دفع کرنے کے لیے ہے باکل وہی عمل اور وظیفہ سانپ کے ڈسے یا پھر سانپ کے دفع کرنے کیلئے ہے۔ عملیا ت، تاریخ اور تفسیر کی کتا بیں گواہ ہیں آ پ مطالعہ فرمائیں۔ ہر سال مقررہ وقت پر سانپ کاٹتا ہے: بندہ کے ایک دوست میجر صاحب کی اہلیہ کو ہر سال مقررہ وقت پر سانپ آکر کا ٹتا ہے مو صو فہ کے جسم میں ایک خاص قسم کی کیفیت پیدا ہو جا تی ہے۔ جب تک سانپ نہ کاٹ لے چین اورسکون نہیں ملتا۔ بندہ کی والدہ مر حومہ نے واقعہ سنایا کہ ایک شخص نے سانپ ماردیااس کے بعد اسے مستقل سانپو ں سے واسطہ پڑنا شروع ہو گیا۔ اسے محسو س ہو اکہ جیسے سانپ مسلسل میرے تعاقب اور انتقام میں ہیں۔ وہ اپنا گھر چھوڑ کر دور کسی گا ئو ں میں چلا گیا۔ ایک اونٹ والا اس گا ئو ں میں سامان لا تا لے جا تا تھا۔ ایک دفعہ اس کا اونٹ اس گا ئو ں میں گیا تو جب اونٹ کو بٹھایا تو ایک سانپ اونٹ کے سامان سے نکل کر بستی کی طرف دوڑا تو اونٹ والے نے زور سے بستی والو ں کو متوجہ کیا کہ کسی کے تعا قب میں سانپ خفیہ طور پر میرے سامان کے ساتھ آگیا ہے احتیا ط کریں وا قعی وہ شخص اس بستی میں موجو د تھا۔ ٭…٭…٭