Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چائے کی پتی سے آنکھوں کے لاعلاج امراض ختم


حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ)( ایڈیٹر : عبقری ) میرے ایک دوست جیب سے ایک ڈراپر نکال کر آنکھوں میں دوائی ڈالنے لگے۔میں نے پوچھا کہ کیا دوائی ہے؟ کہنے لگے فلاں شہر میں یہ دوائی ایک صاحب بالکل مفت دیتے ہیں اور وہ ان سے لا کر لو گوں کو بالکل مفت دیتاہوں۔ آج مجھے خو د تکلیف ہو ئی تومیں آنکھوں میں یہی دوائی ڈال رہا ہو ں بہت حیرت انگیز دوائی ہے۔ دوست نے مزید بتا یا کہ نامعلوم کیا فارمولہ ہے لیکن اتنا ضرور پتہ ہے کہ یہ دوائی لاجواب ہے جو بھی ایک دفعہ لے جاتا ہے پھر بار بار مانگتا ہے اور دوسرے لوگوں کوبھی اسکی تر غیب دیتا ہے کیونکہ یہ دوائی آنکھوں کے تقریبا ًہر مر ض کے لیے لا جو اب تحفہ ہے۔ ایسے مریض جن کی آنکھیں دکھتی ہو ں، سر خ ہو گئی ہو ں حتیٰ کہ انگارے کی طر ح اور آنکھوں میں زبر دست چبھن اور دکھن ہو، ایسے تمام مریضوں کو جب بھی یہ دوائی دی فوراً افاقہ ہوا۔ ککرے ،پٹروال، نا نخوہ جیسی امراض کے لیے نہایت مفید ہے۔ آخر یہ کیا ہیاور کیسے حاصل کیا جائے؟ بعض مریضو ں نے اپنے تجربات بیا ن کیے کہ ان کی نظر رو زبروز کمزور ہو رہی ہے اور جسم کے ساتھ نظر پر بھی اثر پڑ نا شروع ہو گیا تھا لیکن جب سے دوائی کا استعمال شروع کیا ہے نظر بہتر ہو نا شروع ہو گئی ہے اورحتیٰ کہ نظر صاف ہو گئی ہے۔ مذکو رتمام تجربات میرے اس دوست نے بتائے جو دوائی مفت لے کر مفت تقسیم کر رہا تھا۔ اب میرے اندر جستجو پیدا ہوئی کہ آخر یہ کیا ہے اور اس کو حاصل کیسے کیا جائے ؟کیونکہ جس کے پاس کوئی نسخہ ہے۔وہ ہر گز ہر گز بتانا نہیں چاہتا۔لیکن قارئین! میرے مزاج کو آپ سمجھتے ہیں کہ آپ تک اپنے سو فیصد ی تجربات امانت سمجھ کر پہنچا تا رہتا ہوں اور آپ کو یقینا فائدہ ہو تاہے۔ اس کا رزلٹ وہ بے شمار قارئین کے خطوط ہوتے ہیں جن میں بعض قارئین اپنے تجربات بھی بتا تے ہیں۔قارئین !ا س صدقہ جاریہ میں آپ بھی حصہ ملا سکتے ہیں کہ آپ کے تجربے میںکسی بھی مرض کا نسخہ، ٹوٹکہ یا کو ئی ترکیب آئی ہے۔چاہے وہ آپ کے تجربے میں کسی بھی مرض کا نسخہ ہو وہ آپ کے پیش نظر جتنی بھی معمولی ہو تو براہ کرم اسے معمولی نہ سمجھیں وہ مجھے ضرور لکھیں اس سے لاکھو ں لو گو ں کا فائدہ ہوگا اور قیامت تک آپ کا صدقہ جاریہ ہو گا۔امید ہے آپ اس بات کو نظر اندازنہیں کر یں گے میں آپ کی عنایا ت کا منتظر رہوں گا۔اس نسخہ کے حصول کے لیے مجھے کتنی کوشش کر نا پڑی، کتنے چکر لگانے پڑے۔ یہ نسخہ ایک فقیر سے ملا: وہ صاحب کہتے تھے کہ مجھے دراصل یہ نسخہ ایک فقیر سے ملا ہے اس فقیر نے نصیحت کی تھی کہ اس کی رقم نہ لینا اور آپ اس کی رقم لیں گے میں نے انہیں اپنا تعارف کرایا کہ ایسا ہر گز نہیں میرا مشن یہی ہے کہ جو چیز تجربات کے بعد درست ثابت ہوتی ہے وہ میں عوام الناس کے لئے عام کر دیتا ہوں لیکن انہیں یقین نہ آیا آخر میں نے انہیں اپنے مضامین ،کتا بیں دکھائیں اور ان مضامین میں قیمتی راز عام کیے ہو ئے تھے تب انہیں یقین آیا لیکن ایک بات پر پھر اٹک گئے کہ آپ لکھ دیں گے اگر کسی تاجر کے ہاتھ یہ نسخہ آگیا تو وہ کہیں اسکو بنا کر فروخت کرنا شروع نہ کر دے۔ اب یہ بات سن کر خودمیں بھی لاجو اب ہو گیاکہ اب کیا جواب دوں۔ آخر کار اسے آخرت کا یقین دلایا کہ آپ تو اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر یہ نسخہ عام کرو، لو گوں کوفائدہ ہو گا اور آپ کی نیت صرف یہی ہے کہ میں نے مفت دینا ہے۔ قارئین پھر کہیں کتنے عرصے کے بعد اس نے یہ نسخہ دیا جو کہ معمولی اجزاء لیکن بہت مفیداور بڑے بڑے قیمتی نسخہ جات سے بالا تر ہے۔ یہ نسخہ میں نے حاصل کر کے لو گوں کو بتانا شروع کر دیا۔ آنکھوں کے جملہ امراض اور ان کا علاج: ایک دیہاتی صاحب کو یہ نسخہ بتایا کچھ عر صہ کے بعد ملے کہ آنکھوں کاایک ایسا لا علاج مرض لا حق ہو چکاتھا ڈاکٹروں نے کہہ دیا کہ آپ کی آنکھوں کی روشنی صرف تھوڑے عرصے کے لیے ہے۔ ورنہ آپ کی بینائی بالکل ختم ہو جائے گی۔ میں غریب آدمی کیا کرتا مجھے کسی نے کہا کہ تم فلا ں بڑے ڈاکٹر کے پاس جائو میرے پاس رقم نہیں تھی آخر کار میں نے آپ والی دوائی آنکھوں میں ڈالنا شروع کر دی۔ بس اللہ تعالیٰ نے نہا یت مہربانی فر مائی اور مجھے بالکل افاقہ ہو گیا۔ قارئین !اس نسخہ کے ساتھ بے شمار واقعات وابستہ ہیں کیونکہ میرے پاس مریض آتے رہیں تھے ان کے تجربات میں اکھٹے کر کے قارئین تک پہنچا دیتاہوں۔ ہوا لشافی :10گرام چائے کی پتی دانہ دار نہ ہو ، 10 گرام مہندی کے خشک صاف پتے لیکر ان کو آدھا کلو پانی میں 20 منٹ ہلکی آنچ پر پکا ئیں۔ اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد آدھا پانی چائے کی پتی والا اور آدھا عرق گلاب ملا کر اس کو ڈراپر میں ڈال کر ٹھنڈی جگہ پررکھیں اور ضرورت پڑنے پر ایک ایک قطرہ دونو ں آنکھو ں میں دن میں پانچ سے آٹھ بار ڈالیں۔ انشاء اللہ بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔