Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حج کا عاشقانہ سفر


(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) حج سفر بھی ہے اور محبوب کا دیدار بھی لیکن کس کیلئے؟ اس کیلئے جو دل کی آنکھیں بھی رکھتا ہو ورنہ چہرے کی آنکھوں سے صرف کعبہ کا دیدار ہوتا ہے جبکہ دل کی آنکھوں سے رجال الغیب کعبے والے کا دیدار ہوتا ہے۔ دوران سفر ایک چیز کا بار بار مشاہدہ ہوا کہ سفر حج دراصل موت کا سفر ہے۔ زینت کا لباس تن سے جدا، عظمت کا پاپوش پائوں سے غائب، ننگے سر، حالت کفن یعنی حالت احرام میں کعبہ کو لبیک کی آواز لگاتے ہوئے پھر نا اور ناتن کا ہوش، لباس کا صرف اور صرف من کی دنیا کو لیے پھرتے رہنا اور ہر پل ایک ہستی کی طرف نظر جس کیلئے گھر چھوڑا۔ قارئین! کچھ مشاہدات، تجربات اور مشورے آپ کی خدمت میں عرض کرنا چاہوں گا۔ میرا مشورہ ہر حاجی کیلئے: چند سال پہلے کی بات ہے حکومت سعودیہ کی طرف سے ایک نوٹس میں نے خود دیکھا کہ ساری د نیا سعودیہ عرب میں آتی ہے لیکن سب سے زیادہ بے پردگی اور مختصر لباس صرف اور صرف پاکستانی خواتین کا ہوتا ہے لہٰذا پاکستانی خواتین اپنا تن ڈھانکیں۔ میرا مشورہ ہے کہ ہر حاجی بھائی سے عرض کریں کہ اپنی خواتین کو شرعی لباس پہنائیں ورنہ سفر حج کی برکات اور سعادتیں تو دور کی بات ہے کہیں اس حاجن کی وجہ سے لاکھوں لوگ گنہگار نہ ہوں ۔روز بیشمار لوگ ملتے ہیں جنہیں حج تو دور کی بات کلمہ نہیں آتا، ایک سفر حج میں لاہور کے ایک بڑے تاجر کو لاہور ائیرپورٹ سے لیکر واپس لاہور ائیرپورٹ تک کلمہ درست کراتا رہا لیکن ڈھلی عمر کی وجہ سے کلمہ شہادت کے غلط الفاظ اورغلط تلفظ ایسے پختہ ہوگئے تھے کہ وہ خود عاجز آگیا کہ چھوڑ مجھے میرے حال پر۔ قربانی میں احتیاط کریں کہ یہ حج کا نہایت اہم رکن ہے گمنام یا بینک کے ذریعے قربانی کیلئے رقم جمع کرلیتے ہیں یا پھر کسی ایسے شخص کو قربانی کی رقم دیتے ہے جو قربانی کرتا ہی نہیں۔ بندہ نے ان آنکھوں سے اور کانوں سے دو آدمیوں کو قربانی کی رقم آپس میں تقسیم کرتے اور لڑتے دیکھا ہے اور لڑائی کی وجہ سے بات کھلی کہ تقریباً 5سو آدمیوں کی قربانی کے لاکھوں ریال آپس میں تقسیم کررہے تھے جبکہ قربانی کی نہیں اور لوگوں کووقت دے دیا کہ اس وقت قربانی ہوگئی ہے۔ بندہ نے اس مسئلے میں بہت کوشش کے بعد الحمدللہ ایک قابل اعتماد شخص کو پرکھا، آزمایا واقعی امانت دار شخص ہے توحید پرست اور عاشق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جن کا اصل یہ کاروبار نہیں صرف خلوص دل سے خدمت کے جذبے کے تحت کرتے ہیں آپ خود اپنے ہاتھوں سے ذبح کریں ورنہ وہ خود کریں گے۔ حرمین کے سفر میں گمشدہ افراد کی دعائیں لیں: ایک عظیم خدمت کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ آپ اکسیر نیکی حاصل کرسکتے ہیں جو شاید زندگی میں کبھی میسر نہ آئے کہ آپ کو حرمین کے سفر میں بوڑھے مردو عورت اکثر گمشدہ ملیں گے۔ آپ انہیں ان کی بلڈنگ تک پہنچادیں، ان کا بیگ تھام لیں تو ان کے دل سے وہ دعائیں نکلتی ہیں کہ انسان سوچ نہیں سکتا۔ بندہ نے اس قبولیت دعا کی تاثیر کا بار بار تجربہ کیا ہے۔ (5) حرمین کے سفر میں رزق کی بے قدری بہت ہوتی ہے آپ اپنے بس میں جتنا زیادہ اس بے قدری سے بچ یا بچا سکتے ہیں تو اس سے بڑی بات اور کوئی نہیں کیونکہ اس سفر میں انسان پیسے لگا کر جاتا ہے اگر بے قدری کی وجہ سے سب کچھ لٹا کر آجائے تو اس سے بڑا خسارہ کیا ہوگا۔ قارئین! یہ چند گزارشات تھیں جو آپ کی خدمت میں پیش کی ہیں ان گزارشات کے پس پردہ مفادات ہیں یا نہیں یہ میرا اور میرے رب کا معاملہ ہے۔ (www.ubqari.org) ٭…٭…٭