Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مدینے کا مہمان


(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) میرے والد مرحوم کے استاذ مدفون جنت البقیع کے فرزند تیس سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے مدینہ منورہ رہتے ہیں۔ ان کے ایک جاننے والے بھی ان سے کہیں زیادہ عرصہ مدینہ منورہ گزار کر اپنے آبائی گھر ضلع مظفر گڑھ کے ایک گاؤں آئے چونکہ علاقے کے معزز تھے لوگ اپنے فیصلوں اور پنجایت کے لئے بلاتے تھے۔ حاجی صاحب کتے سے مخاطب: مذکورہ حاجی صاحب ایک پنجایت کے فیصلے کیلئے دوسری بستی میں موٹر سائیکل پر جارہے تھے جب اس بستی کے قریب پہنچے تو راستے میں ایک کھیتوں میں پانی پہنچانے کی نالی تھی گزرنے کیلئے کھجور کا تنارکھا ہوا تھا حاجی صاحب موٹر سائیکل سے اتر کر اس نالی کو پار کرنے لگے اسی دوران بستی کا ایک خطرناک کتا جو کسی کے قابو میں نہیں آتا تھا اور آدمی کو چیر دیتا تھا‘ دوڑتا ہوا حاجی صاحب پر حملہ کے انداز میں خطرناک طریقے سے آیا اب موٹر سائیکل پر یہ سوار نہیں تھے کہ اس کے حملے سے بچ سکتے جب وہ کتا قریب آیا تو حاجی صاحب نے کتے کو مخاطب کر کے کہا کہ افسوس ہے تجھے شرم نہیں آتی میں مدینے والے کا مہمان ہوں تو مجھ پر حملہ آور ہوتا ہے۔ شکاری خود شکار ہوگیا: بس یہ جملہ ایسا تھا جس نے آگ پر پانی کا اثر کیا اور کتے کا تمام غضب جھاگ کی طرح بیٹھ گیا اور وہ کتا دم ہلانے لگا اور موٹر سائیکل کے پیچھے پیچھے ہو لیا اسی دوران بستی والوں کو خبر ہوئی کہ حاجی صاحب پر کتے نے حملہ کر دیا ہے۔ وہ لوگ لاٹھیاں لے کر دوڑے آئے لیکن منظر بدلا ہوا دیکھا وہاں شکاری خود شکار ہو گیا تھا کتا غلام اور واقعی کتا بن کر حاجی صاحب کے پیچھے دم ہلاتا ہوا اور گردن ہلاتا ہوا چل رہا تھا۔ وہ حیران ہوگئے کہ حاجی صاحب نے کتے پر کیا ایسا جادو کیا جبکہ یہ کتاہر اجنبی پر چڑھ دوڑتا ہے اور معاف نہیں کرتا تو حاجی صاحب کہنے لگے کہ میرے پاس ایسا کوئی کمال نہیں بس جس کے شہر میں رہتا ہوں اسی کا واسطہ دیا ہے مدینے کا نام سنتے ہی یہ غلام بن گیا۔ حاجی صاحب پنجایت کیلئے جس چار پائی پر بیٹھے وہ اسی کے نیچے بیٹھ گیا حاجی صاحب جب پاؤں نیچے کرتے تو یہ ان کے پاؤں چاٹتا۔ قارئین! ایک کتا مدینہ اور مدینے والے ﷺکا کتنا حیا کرتا ہے ہم اشرف المخلوقات مدینے اور مدینے والےﷺ کا کتنا حیا کرتے ہیں سوچنے کی بات؟ راتیں جاگن شیخ سداون راتیں جاگن کتے‘ تئے توں اْتے در سائیں دا مول نہ چھوڑن توڑیں ماروں سو سو جوتے تئے تو اْتے اٹھ بلھیا چل یار منائیے نئیں تے بازی لے گئے کتے‘ تئے تو اْتے میرے اسی استاد زادے نے ایک اور واقعہ سنایا کہ سعودی عرب کا پرائیویٹ بنک العالی ملک کا سب سے بڑا بنک ہے اس کا مالک شیخ الحضرمی ہے۔وہ بھی کوئی عجیب شخص ہے دراصل اس دنیوی کمال عروج اور فتوحات سے قبل وہ ایک مزدور تھا اس نے اپنے عالی شان دفتر میں وہ رسہ لٹکا رکھا ہے جس کے ذریعے وہ سامان اٹھاتا تھا اور مزدوری کرتا تھا اور ہر وقت وہ رسہ اس کی نگاہ کے سامنے رہتا ہے دراصل وہ اپنی اصل اور حقیقت کو بھولنا نہیں چاہتا اور بار بار اپنے آپ کو یہ باور کراتا رہتا ہے کہ تو ایک مزدور تھا۔ (www.ubqari.org) ٭…٭…٭