Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جاپانی پھل (حیرت انگیز فوائد کا حامل )


(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) خالق لایزل نے ارض پاک کو بے مثال انعامات سے نواز کر بندگان حقیر پر احسان عظیم فرمایا ہے۔ پاکستان میں رب العزت نے ہزاروں پھل اور خشک میوے پیدا فرمائے ہیں بلکہ بعض پھل عالمی شہرت رکھتے ہیں جو کسی اور ملک میںپیدا نہیں ہوئے ۔ ٹماٹر کی طرح نرم پیلے گہرے رنگ میں درخت پر لگنے والے پھل کو جاپانی پھل کہتے ہیں ۔ اکتوبر، نومبر ، دسمبر کے آخر تک اس کا خوب عروج ہوتا ہے۔ خوب پکا ہوا پھل لذیذ اور میٹھا ہوتا ہے جبکہ کچا سخت اور کسیلا خشک ہوتا ہے ، جو فوائد پکے ہوئے پھل میں ہیں وہ کچے اور سخت پھل کے اندر نہیں ہیں ۔ سوات، کشمیر ، دیر کے علاقے اس نعمت سے مالا مال ہیں ۔ سفر کے دوران بندہ نے جب اس پھل کا درخت دیکھا تو حیران رہ گیا ۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ یہ جاپانی پھل کا درخت ہے ، اس پھل کوعلاقائی لوگ مزے سے کھاتے ہیں لیکن بڑے شہروں کے لوگ اس کے فوائد سے لاعلم ہیں بلکہ بڑے بڑے ڈاکٹر حکیم جب اس پھل کے بارے میں بولے تو الفاظ لاعلمی ہی تھی اور کچھ نہ تھا۔ اس پھل کے فوائد افادہ عام کے لئے تحریر کئے جاتے ہیں۔ ایک محفل میں ایک بوڑھے بزرگ فرمانے لگے حکیم صاحب کہ رات سے اسہال مروڑ لگے ہوئے ہیں حتیٰ کہ اب تو چلا بھی نہیںجاتا ہے، سخت کمزوری ہوگئی ہے وہ جگہ ایسی تھی جہاں دوائی ملنا ناممکن تھی لیکن بازار میں میں نے جاپانی پھل دیکھا تھا فوراً کہا کہ دو عدد جاپانی پھل کھالیں ہر دو گھنٹے بعد اس طرح کھاتے رہیں اور کچھ نہ کھائیں۔ انہوں نے ایسا ہی کیا، تیسری خوراک کے بعد اس کی ضرورت محسوس نہ ہوئی۔ ایک صاحب بڑے عہدے پر فائز تھے، عرصہ دراز سے معدے کے زخم اور تیزابیت کا شکار تھے، بہت علاج کرائے لیکن افاقہ ندارد۔ میں نے جاپانی پھل صبح دوپہر اور شام کھانے کو کہا اور ساتھ کچھ اور ادویات بھی دیں، چار روز کے بعد ٹیلی فون پر بتانے لگے کہ بہت افاقہ ہے۔ میں نے مزید استعمال کا کہا، کچھ عرصے بعد موصوف بالکل تندرست ہوگئے۔ ایک بہت بڑے دربار کے متولی دستوں کی شکایت میں مبتلا تھے کبھی کبھی خون آجاتالیکن مروڑ ان کی جان کنی کا باعث بنے ہوئے تھے۔ بے چارے بہت لاچار اور قابل ترس تھے، بیرون ملک تک چکر لگاچکے تھے۔ لیکن وقتی فائدے کے بعدپھر وہی تکلیف، میرے پاس تشریف لائے تو چال میں لڑکھڑاہٹ اور سخت کمزوری تھی، میں نے تسلی دی اور مناسب ادویات کے ساتھ جاپانی پھل بکثرت استعمال کرنے کو کہا۔ آٹھ یوم کے بعد موصوف خود بغیر سہارے کے تشریف لائے، آدھا مرض باقی رہ گیا تھا بندہ نے ادویات میں تبدیلی کے بعد جاپانی پھل مسلسل کھانے کو کہا، الحمدللہ مریض تندرست ہوگیا۔ ایک غریب آدمی کہنے لگا کہ ادویات کھا کھا کر تنگ آگیا ہوں لیکن مروڑ نہیں جاتے اورسخت تکلیف ہوتی ہے۔ میں نے کہا کہ آپ جاپانی پھل دن میں چار عدد کھائیں، ان کو اس پھل کی پہچان ہی نہ تھی، میں نے متعارف کرایا اس نے اس کو مسلسل 8ہفتے استعمال کیا اور شفاء ہوگئی۔ یہ پھل اعلیٰ درجے کا ہاضم اور وٹامن سی سے بھرپور ہے۔ لیکوریا میں اسکے فوائد مسلم ہیں کئی عورتیں لاتعداد ادویات کھا کر بھی مریض تھیں لیکن جب اس پھل کو شروع کیا تو اس کے فوائد کی گرویدہ ہوگئیں۔ یہ پھل اس کیفیت کیلئے بھی موثر ہے جس میں عورت کو بچہ دانی باہر نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ بیری بیری مرض میں اس کے فوائد تجربات سے ثابت ہیں ایک دور تھا کہ اس مرض پر قابو پانا مشکل ترین تھا لیکن جاپانی نے اس مشکل کو حل کردیا ہے۔ آنتوں کے زخم، السر، چھوٹی آنت کا السر، معدے میںتیزابیت اور ڈھیلا پن حتیٰ کہ پاخانے کے راستے مسلسل خون بہنے کو روکتا ہے۔ بعض عورتوں کو خون حیض کی زیادتی ہوتی ہے۔ جاپانی پھل ۲ عدد ہر تین گھنٹے بعد استعمال کریں لاجواب نسخہ ہے۔ نکسیر کا خون اگر بار بار بہتا ہے تو دماغ کمزور ہوجاتا ہے اگر جاپانی پھل استعمال کرایا جائے تو مریض دنوں میں تندرست ہوسکتا ہے۔ الغرض یہ پھل اعلیٰ درجے کا حابس اور مفرح بدن ہے۔ جسم کی وافررطوبات کو جذب کرتا ہے اور ان کو پیشاب کے راستے خارج کرتا ہے۔ (www.ubqari.org) ٭…٭…٭