Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حفاظت کے عمل


حفاظت کے عمل (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) جس معاشرے میں آپ رہتے ہیں وہ معاشرہ چوری‘ چھیناجھپٹی‘ ڈاکے اور مسلسل جرائم میں آگے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک صاحب بتانے لگے میں صبح اپنی اہلیہ کو ساتھ لیکر ناشتہ لینے کیلئے گیا۔نہاری کی دکان کے باہر میں نے گاڑی کھڑی کی اہلیہ گاڑی میں بیٹھی تھیں ایک صاحب آئے اورگن پوائنٹ پر اہلیہ کی چوڑیاں اور پرس چھین کر لے گئے۔ ایک عمر رسیدہ خاتون میرے پاس آئیں ان کے ہاتھ اور بازو پر پٹی بندھی ہوئی تھی کہنے لگیں میں بھرے بازار میں دن کے گیارہ بجے جارہی تھی ایک موٹرسائیکل سوارآیا اس نے میرے کندھے کا پرس چھینا میں گھسٹتی ہوئی سڑک پر گرگئی وہ پرس میرے بازو میں اٹک گیا اوروہ پرس نہ چھن سکا لیکن میں شدید زخمی ہوگئی۔ چوری کے انوکھے واقعات: ایک خاتون بتانے لگی میں ویگن میںسفر کررہی تھی مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ میرے ہاتھ سے دو چوڑیاں کسی نے اتار لیں۔ ایک صاحب نے اپنا واقعہ سنایا کہ میں ویگن میں سفر کررہاتھا جیب سے موبائل اور پرس کسی نے نکال لیا ایک اور انوکھا کیس سامنے آیا کہ وہ فجر کی نماز کیلئے گھر سے نکلے ڈاکو گیٹ سے باہر پہلے سے انتظار میں تھے ان کا منہ بند کرکے گھسیٹتے ہوئے اندر لے گئے اور تمام گھر والوں کو باتھ میں بند کردیا اور سارے گھر کی چابیاں لیکر گھر کا سارا قیمتی سامان لوٹ کر چلے گئے۔ ایک لیڈی ہیلتھ ورکر اپنے معذور شوہر کے ساتھ میرے پاس آئیں کہ مریض بن کر دو خواتین اور تین مرد ہمارے گھر میں آئے۔ انہوں نے گھر کے ایک کمرے میں سب کو بند کیا‘ میرے شوہر نے احتجاج کیا تو اس کو گولی ماردی اور وہ شدید زخمی ہوگئے اور سارا گھر لوٹ کر چلے گے۔ موصوف سکول ٹیچر تھے اور میرے جاننے والے تھے تقریباً بارہ سال بستر علالت پر پڑے رہے ابھی چند ماہ پہلے فوت ہوگئے۔ بعض محلے اور علاقوںمیں ایسے افراد اپنا مافیا بنالیتے ہیں اور بنایا ہوا ہے جو ہرگھر میں ایک چٹ بھیج دیتے ہیں کہ اتنی رقم فلاں وقت فلاں دن فلاں جگہ پہنچا دو ورنہ تمہارے گھر میں فائرنگ کردی جائے گی اور اگر نہیں پہنچائی جاتی تو واقعی لوگوں کو قتل کردیا جاتا ہے۔میرے والد صاحب رحمہ اللہ علیہ کے ایک دوست مجھے بہت غمزدہ ملے کہنے لگے میرا بیٹا بس سٹینڈ پر بس کا انتظار کررہا تھا کچھ لوگ آئے اپنائیت اور تعلق ظاہر کیا ہم اپنی گاڑی پر چھوڑ دیتے ہیں اور اسے اغوا کرلیا پانچ لاکھ کا مطالبہ کیا بڑی مشکل سے پونے پانچ لاکھ دیکر دو مہینوں کے بعد ہڈیوں کا ڈھانچہ بیٹا واپس آیا۔ پچھلے دنوں فون کیا کہ میرے دوست ایک ڈاکٹر صاحب کو کچھ لوگوں نے اغوا کرلیا ہے 32کروڑ کی رقم کا مطالبہ کرتے ہیں بہت پریشان تھے لیکن تھورے ہی دنوں کے بعد پتا چلا کہ ڈاکٹر صاحب کو قتل کرکے ان کی لاش انہوں نے گھر کے باہر پھینک دی ہے۔ حفاظت صرف مسنون اعمال میں ہے: قارئین! یہ ایک نہیں ایسے بے شمار واقعات میری زندگی میں آتے ہیں نتیجہ آخر یہی نکلتا ہے کہ قرآن اور حدیث کے مسنون اعمال میں ہی ہماری حفاظت ہے اس کیلئے چند عمل لکھتا ہوں:۔گھر سے نکلتے ہوئے ہمیشہ یَاحَفِیظُ یَاسَلَامُ گیارہ مرتبہ پڑھیں اور گھر سے نکلنے کی دعا بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لاَحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِّی العَظِیمِ ضرور پڑھیں۔ صبح اور شام سات بار بِسْمِ اللّٰہِ عَلٰی دِیْنیِْ وَنَفْسِیْ وَوَلَدِیْ وَ اَہْلیِْ وَمَالیِْضرور پڑھیں۔ اور سارا دن اعمال یعنی قرآنی آیات یا کوئی مسنون دعا اس کا ذکر کریں۔ اس کے علاوہ کوئی نجات کا راستہ نہیں اور جو اذکارمیں نے آپ کو بتائے ہیں ایک نہیں لاکھوں کے آزمودہ ہے اور ان میں واقعی حفاظت ہے‘ کفایت ہے‘ کفالت ہے تحفظ اور امن ہے میری طرف سے آپ سب کو اجازت ہے۔ آپ اس عمل کو آگے بھی پھیلا سکتے ہیں۔ (www.ubqari.org) ٭…٭…٭