Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فسچولہ یا بھگندرکا نبوی ﷺ علاج


فسچولہ یا بھگندرکا نبوی ﷺ علاج (حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔۔۔۔پی ۔ ایچ ڈی( امریکہ) ۔ایڈیٹر عبقری ) کیا سنہرا دور تھا کہ انسان متحرک تھا‘ ہر کام چل کر کرنا پڑتا تھا یا پھر اس کے کرنے کیلئے جسم کی طاقت اور اعضاء کو متحرک رکھنا پڑتا تھا۔ بیماریاں کم تھیں‘ اعضاء￿ بالکل چست تھے‘ عمریں دراز تھیں‘ ہسپتال بالکل نہیں تھے‘ کہیں کسی بستی یا شہر میں کوئی طبیب اپنی مختصر دوائوں سے مریضوں کا علاج کرتا۔ یقین جانیے مریض تندرست بھی ہوجاتے تھے۔ اعضاء کا متحرک رہنا علامت صحت ہے: خطرناک پیچیدہ اور الجھی ہوئی بیماریوں کا نام کبھی کسی نے سنا ہی نہ تھا تو پھر کیا خیال ہے کہ ایسے معاشرے میں امن چین اور سکون نہ ہوگا۔ یادرکھیے! جس معاشرے میں ہر شخص کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا ہوگا یہ بیمار معاشرہ کبھی بھی صحت مند رائے نہیں رکھے گا اور ہمیشہ مریض ہی رہیں گے اور مریض ہی پیدا ہونگے۔ ایک بادشاہ نہایت خوبصورت اور صحت مند رہتا تھا کسی نے اس کی صحت کا راز پوچھا تو کہنے لگا دو شاہی طبیب ہروقت میرا علاج کرتے ہیں۔ پوچھا وہ کیسے تو کہنے لگا وہ میری دونوں ٹانگیں ہیں میں انہیں ہروقت متحرک رکھتا ہوں یعنی خوب چلتا ہوں۔ بیماری کو ہم نے خود دعوت دی: مسلسل بیٹھنا یا نہایت نرم کرسی کا استعمال چاہے وہ گاڑی کی شکل میں ہو یا فوم کے نرم گدے کی شکل میں ہو بیماری کیلئے ان چیزوں کا ہونا کافی ہے۔ ایسے لوگ جومصالحہ دار چٹنی گرم اور فاسٹ فوڈ زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ ان کیلئے بھی یہی غذائیں اس بیماری کو لانے کیلئے کافی ہونگی آخر وہ بیمار کیا ہے۔ اسے بھگندر یا ناسور یا پھر انگلش میں فسچولہ کہتے ہیں۔ پاخانے کی جگہ کے قریب اندر ہی اندر ہی ایک زخم بن جاتا ہے جس سے پیپ رستی رہتی ہے۔ دربار کے متولی کا بدبودار زخم: ایک دربار کے بڑے متولی تین بار سرجری کراچکے تھے خود ہی کہنے لگے کہ پہلے تو میں نے اس بیماری کی طرف کوئی خاص خیال نہیں کیا لیکن جب مرض بڑھ گیا تو ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا آخر مجبور ہوکر میوہسپتال لاہور میں آپریشن کرایا کہنے لگے اس سے اتنی پیپ نکلی کہ جب آپریشن تھیٹر سے میں وارڈ منتقل ہوا تو نہایت سخت بدبو تھی لوگوں کو میری وجہ سے شدید پریشانی ہوئی کیا کرتا مجبور تھا‘ کچھ دنوں کے بعد گھر واپس آیا طبیعت بہتر ہوگئی زخم مندمل ہوگیا لیکن چند ماہ کے بعد ہلکی ٹیس اور درد محسوس کیا‘ معالج سے معائنہ کرایا تو پتہ چلا کہ آہستہ آہستہ پیپ بڑھ رہی ہے پھر آپریشن کرایا اس طرح دوبار آپریشن ہوگیا۔ میں نے انہیں یہ نبویﷺ نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیا چند ماہ کے استعمال سے آج سات سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا ہے موصوف بالکل تندرست ہیں۔ خبیث مرض سے شفاء: ایک بابا جی عرصہ دراز سے اس خبیث مرض میں مبتلا تھے وہ دوا کھانے کو تیار نہیں تھے۔ غصہ بھی بہت زیادہ تھا۔ انہیں یہی دوا صرف لگانے کیلئے استعمال کرائی گئی تو مریض بالکل تندرست ہوگیا۔ ویسے بھی میں عمومی طور پر مریضوں کو یہ لگانے کیلئے ضرور استعمال کراتا ہوں اور بہت فائدہ ہوتا ہے۔ میرے پاس اب تک جتنے بھی مریض فسچولہ آئے میں نے ان سب کو یہی نبوی ﷺ نسخہ کچھ عرصہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا مجھے اب تک مایوسی نہیں ہوئی۔ ترتیب و ترکیب استعمال: ھوالشافی: برگ مہندی 20گرام‘ کلونجی20گرام‘ روغن زیتون 100گرام‘ تینوں اجزاء آپس میں ملا کر کڑاہی میں ڈال کر آگ پر رکھیں۔ جب تمام چیزیں جل جائیں تو اتار کر چھان لیں یہی تیل ایک چمچ بڑا صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ پئیں اور یہ تیل متاثرہ حصے پر لگائیں۔ بس یہی نبویﷺ نسخہ ہے جس نے آج تک مجھے کبھی بھی کسی مریض پرمایوس نہیں کیا۔ جس کسی نے بھی نہایت مستقل مزاجی توجہ اور دھیان سے اسے استعمال کیا بہت بہترین نتائج سامنے آئے۔ (www.ubqari.org) ٭٭٭٭٭