Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- خاص تبدیلی اہم نوٹ: پہلے ہرماہ مغرب کے بعد حلقہ کشف المحجوب اور مراقبہ ہوتا تھا مگر اب صبح کے وقت اسم اعظم کے دم کے فوراً بعد ہوا کرے گا تاکہ مسافر سہولت سے گھروں کو واپس جاسکیں ۔۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ککھ پتی سے لکھ پتی بنانے والا عمل


(حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (پی ۔ ایچ ۔ ڈی : امریکہ) ایڈیٹر : عبقری ) ایک صاحب فیصل آباد کے ہیں لیکن بہت عرصہ سے جدہ میں رہتے ہیں۔ مہمان نوازایسے کہ شاید ہمارے کسی بڑے زمیندار کا ڈیرہ بھی ایسی مہمان نوازی نہ کر سکے۔ ان کا گھر چھوٹے آدمی سے لے کر بڑی عمر کے بزرگوں کی مہمانی تک سعادت حاصل کرتا ہے۔ اہلیہ بھی خوب مہمانوں کی خدمت میں دن رات ایک کرتی ہے۔ نہایت صابرہ اور شاکرہ خاتون ہیں۔ سخاوت کی انتہا یہ ہے کہ بعض اجنبی لوگ بھی ان کی سخاوت کی شہرت سن کر آتے ہیں اور خالی نہیں جاتے۔ جس طرح حضرت امام زین العابدین رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں آتا ہے کہ اتنے سخی تھے کہ کلمہ توحید میں ’’لا‘‘ کے سوا کبھی کسی نے ان کے منہ سے ’’لا‘‘ نہیں سنا۔ مہمان نوازی ‘ سلام اور سورہ اخلاص کا کمال: وہ صاحب خود بتانے لگے کہ میرا بہت اچھا کاروبار تھا، خوب ریل پیل تھی، اچانک ایک شخص نے بہت بڑا دھوکہ کیا اور کچھ مزید نقصان ہو گیا۔ یوں میں لکھ پتی سے ککھ پتی رہ گیا۔ بہت پریشانی کے حالات گزرنے لگے لیکن مہمان نوازی نہیں چھوڑی۔ حالات اور خراب ہونے لگے اور ہوتے چلے گئے۔ صبر اور استقامت کا دامن نہ چھوڑا۔ ایک دن میرے گھر ایک اللہ والے تشریف لائے۔ میرے حالات بھانپ گئے اور مجھے ایک عمل بتایا کہ جب گھر میں داخل ہو چاہے دن میں جتنی دفعہ آنا جانا ہو تو ایک بار درود شریف، ایک بار تسمیہ، ایک بار سور اخلاص پڑھ کر گھر میں داخل ہوں اور گھر والوں کو سلام کریں چاہے بیوی ہو بچے ہوں یا گھر میں کوئی فرد ہی نہ ہو، لیکن سلام ضرور کریں۔ یہ عمل مستقل کریں اور گھر کا ہر فرد کرے۔ اگر عمل کو اور تیز کرنا چاہتے ہیں تو سورہ اخلاص تین بار پڑھیں۔ اب تو اتنا ملا ہے کہ تقسیم کرتا ہوں: وہ صاحب کہنے لگے کہ میں نے یہ عمل کرنا شروع کر دیا کیونکہ ان اللہ والے نے ساتھ یہ حدیث مبارک بھی بیان کی تھی جس کا مفہوم یہ ہے کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے فقر و فاقے کا شکوہ لے کر آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ عمل فرمایا۔ کچھ عرصہ کے بعد آیا تو عرض کی کہ اب تو میرے پڑوسی بھی میرے حال سے استفادہ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اتنا دیا ہے کہ تقسیم کرتا ہوں۔ وہ صاحب بہت خوشی سے بولے بس عمل کیا تھا غنی ہونے کی چابی تھی۔ میں نے اور گھر والوں نے بہت ذوق شوق سے کرنا شروع کر دیا کیونکہ ان اللہ والے نے یہ بھی ساتھ فرمایا تھا کہ آئندہ دفعہ جب آئوں گا تو حالات انقلابی طور پر تبدیل ہوں گے۔ (انشاء اللہ)واقعی ایسا ہوا۔ حالات نے پلٹا کھایا، فقر دھلنے لگا اور غنا متوجہ ہونے لگا اور وسعت کے آثار معلوم ہوئے۔ اللہ نے پہلے سے بھی زیادہ کرم فرما دیا۔ ان صاحب نے جو بیان کیا اس کا عملی نمونہ یہ تھا کہ جب میں دروازے تک انہیں رخصت کرنے گیا تو پانچ مرلے جتنی بڑی گاڑی نے ان کے اچھے حالات کی گواہی دی۔