Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی عطر

روحانی عطر

آپ ﷺ کو خوشبو بہت پسند تھی‘ آپ ﷺ کے ساتھ ہر وقت سفروحضر میں عطردان ہوتا جس میں ہر وقت اچھی اور بہترین عطر ہمیشہ موجود رہتی۔ اگر کوئی شخص آپ ﷺ کو عطر (خوشبو) کا تحفہ دیتا تو آپ ﷺ ضرور قبول فرمالیتے۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا ابن اکوع سے روایت ہے کہ آپ ﷺ مشک کا عطر سر اور ڈاڑھی مبارک میں لگاتے۔خیال رہے کہ بالوں پر عطر لگانا سنت ہے مگر چہرے پر عطر یا خوشبو کا ملنا مناسب نہیں۔ صرف ڈاڑھی پر لگائیں۔روحانی عطر شفاء کا پیغام ہے۔ عطر بزرگان دین نیک‘ صالح‘ متقی‘ غوث‘ قطب‘ ابدالوں کی پسندیدہ چیز ہے‘ ہر نیک محفل کی روح ہے۔روحانی عطر لگانے والے کو دنیا میں عزت ملے گی‘ ذکر میں دھیان ہوگا‘ نماز میں خشوع و خضوع ہوگا‘ شیاطین جنات سے محفوظ رہے گا‘ نیک جنات روحانی عطر لگانے والے کی حفاظت کرتے ہیں‘ عطر لگانے والے کیلئے نیک صالح جنات دعاکرتے ہیں۔ عطر لگانے والے کواللہ والوں کا قرب ملتا ہے۔اصل میں جب سے مسلمان نے سنت کی زندگی چھوڑی تب سے دربدر بھٹک رہے ہیں آج ہر بندہ کسی نہ کسی مشکل میں پریشان ہے۔ جادو‘ سحر‘ آسیب‘ گندے علم‘ سفلی علم‘ جادو ٹونے کی نارو احرکتیں گلی در گلی‘ خانہ در خانہ بازاروں میں ہر کونے کونے میں بکھری ہوئی عام ہیں۔ گھر گھر قبرستان بن گئے ہیں‘ عامل و کالے جادو والوں سے لوگوں کی زندگیاں اجڑ گئی ہیں‘ لوگ پریشان ہورہے ہیں قیمتی سے قیمتی ادویات کھا کھا کر لوگ تنگ آچکے ہیں مایوس ہوکر زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔ ہسپتال‘ طبی شفاء خانے‘ فری طبی کیمپ‘ میڈیکل سٹور‘ نیز جہاں سے لوگوں کو شفاء کی امید نظر آتی ہے‘ وہاں لوگ بیٹھتے ہیں لیکن شفاء کا دروازہ نہیں کھلتا ان عوارضات اور جملہ مقاصد کی کامیابی کیلئے روحانی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے اور روحانی طاقت روحانی عطر ہمیں دیتا ہے۔ روحانی عطر گلاب بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔
روحانی عطر کو روحانی طاقت حاصل ہے حضرت حکیم صاحب کا خصوصی اسم اعظم کا دم کیا ہوا ہے بہت سے موذی امراض کا علاج ہے لیکن یقین کامل ہو۔ جس جس نے روحانی عطر استعمال کیا اس کو بیماریوں سے شفاء ملی ہے‘ بے سکونوں کو سکون ملا ۔روحانی عطر روحانی مشکلات کے علاوہ جسمانی امراض میں بھی فائدہ کرتا ہے۔ اس بات کو سائنس نے ثابت کردیا ہے بڑے بڑے سائنسدان اور ڈاکٹر خوشبو سے علاج کررہے ہیں جس کو اروماتھراپی کا نام دیا گیا ہے۔عطر سونگھنا‘ دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے‘ بے خوابی کو دور کرتا ہے‘ بے ہوشی میں سنگھائیں فائدہ ہوتا ہے‘ ضعف بصارت‘ دماغ کی کمزوری‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن اور دل کے امراض اور بھولنے کے مرض میں مفید ہے۔بہت سے ڈینگی کے مریض آئے ان کو روحانی غسل کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ روحانی غسل کرکے روحانی عطر ضرور لگایا کریں اور عطر لگاتے وقت یہ تصور کہ میرا مرض ختم ہورہا ہے جادو ٹوٹ رہا ہے‘ صحت و خوشی کی خوشبو میری طرف بڑھ رہی ہے انشاء اللہ جلد صحت یابی ہوگی۔ایک طالب علم نے کہامیں کیا استعمال کروں کہ جس سے میرا دماغ بہتر ہو‘جو کچھ پڑھویاد ہوجائے میر اعلم مجھے فائدہ دے‘ کتابوں سے دوستی ہو‘ ‘ اس کو روحانی عطر دیا اور کہا کہ روحانی عطر کو اب معمول بنالو‘ انشاء اللہ کامیاب ہوجاؤ گے۔ ایک کام ضرور کرو جب بھی پڑھنے بیٹھو با وضو ہوکر بیٹھو روحانی عطر لگا لیا کرو اور تھوڑا کتابوں کو بھی لگالیا کرو اس طالب علم نے ایسا ہی کیا کچھ ہی دنوں میں کتاب کا علم اس پر کھلنا شروع ہوگیا اس کے علم سے لوگ مستفید ہونے لگے اور اعلیٰ پوزیشن لی۔ جائے نماز کو روحانی عطر لگائیں قرآن کے اندر باہر لگائیں۔ایک صاحب عمرہ کی سعادت حاصل کرکے آئے تو انہوں نے بہت سارے روحانی لیے پوچھنے پر فرمایا کہ ہر کسی کو آب زم زم‘ کھجور کے ساتھ روحانی عطر کا تحفہ دونگا اوروہ عطر کے بہت دیوانے تھے۔ انہوں نے فرمایا کہ یہ ارادہ میں نے سعودی عرب میں ہی کیا تھا۔
روحانی عطر اور برکت والی تھیلی:روحانی عطر برکت والی تھیلی پر لگانے سے برکت کے دروازے کھلتے ہیں۔ رزق میں برکت ہوتی ہے‘ تنگدستی ختم ہوتی ہے‘ بعض حضرات برکت والی تھیلی پر خوشبو لگانے میں کوتاہی کرتے ہیں جس سے برکت والی تھیلی کے اصل فوائد سے محروم رہتے ہیں۔تسبیح خانہ کے چاہنے والے ایک صاحب نے کہا برکت والی تھیلی پر روزانہ 129 دفعہ سورۂ کوثراول و آخر سات بار درود شریف پڑھتا ہوں اور پیسے نکالتے اور ڈالتے وقت سورۂ کوثر پرھتا ہوں لیکن کچھ کمی ایسی ہورہی ہے جس سے اس کی برکات سے دور ہوں۔ اس کو تھیلی پر روحانی عطر لگانے کا مشورہ دیا اور پوچھا کہ کہیں برکت والی میں کوئی تصویر تونہیں ہے انہوں نے فرمایا کہ کوئی اور تصویر نہیں ہے لیکن میرے شناختی کارڈ والی تصویر ضرور ہے کیونکہ شناختی کارڈ کی تو اجازت ہے بس جب سے برکت والی تھیلی پر روحانی عطر لگانا شروع کیا الحمدللہ برکت و عافیت کے دروازے کھل گئے مال بھی آیا اور برکت بھی آئی۔ کہنے لگے آج میں مالی طور پر خوشحال ہوں۔کائنات‘ رازوں اور بھیدوں سے لبریز ہے اللہ تعالیٰ جس پر یہ بھید کھول دے جنہوں نے بھی اس روحانی عطر کو استعمال کیا باکمال بن گئے۔ وظائف میں دل لگا‘ پرہیز گاری کی زندگی آئی۔ دل معطر ہوا‘ روحانی طاقت آئی‘ سکون ملا۔رزق کی برکت کا راز‘ روحانی عطر میں صرف اشارہ کافی ہے۔روحانی عطر کا ہدیہ: خوشبو کا ہدیہ دینے سے محبت بڑھتی ہے‘ روحانی عطر کا ہدیہ اپنے دوستوں کو دیجئے‘ آپس میں محبت پیدا ہوگی۔