Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سیرین ( پُرانا نام - اکسیر البدن)

نئی پیکنگ نیا نام!

فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی

نیا نام : سیرین
پُرانا نام:اکسیر البدن

تاریخ سیرین (اکسیرالبدن)طب اٹھا کر دیکھیں تو طب وحکمت صدیوں سے چلی آرہی ہے یہ پیغمبروں، نبیوں اور ولیوں کا پیشہ رہا ہے ۔ ہر حکیم یا طبیب کی خواہش ہوتی

تاریخ سیرین (اکسیرالبدن)طب اٹھا کر دیکھیں تو طب وحکمت صدیوں سے چلی آرہی ہے یہ پیغمبروں، نبیوں اور ولیوں کا پیشہ رہا ہے ۔ ہر حکیم یا طبیب کی خواہش ہوتی تھی کہ ایک ایسا نسخہ ہاتھ آجائے جو ہربیماری میں کام کرے اور ان کی زندگی کا نچوڑیہی ہوتا تھا اب تو ہزاروں قسم کی بیماریاں نکل آئی ہیں۔ بندہ چھوٹی سی بیماری میں مبتلا ہو کر بستر مرگ تک پہنچ جاتا ہے۔سالہا سال کی محنت و مشقت، تجربات و مشاہدات کے بعد ہمارے شعبہ ریسرچ نے سیرین(اکسیر البدن) کے نام سے ایک ایسی دوائی تخلیق کی ہے جس کے بارے میں مختصراً اگر یہ کہا جائے کہ سمندر کو کوزہ میں بند کیا گیا ہے تو ہمارا یہ کہنا غلط نہ ہو گا۔
قیمتی نباتات کا مرکب:یوں تو تمام نباتات خالق ارض و سماں کی ہی پیدا وار ہیں لیکن اس مرکب میں ایسی نبوی جڑی بوٹیاں، وٹامن سے بھرپور قیمتی جنتی پھل، سمندری صدف اور ایسی ایسی جڑی بوٹیاں ڈالی گئی ہیں جن کی ایک ایک خوراک صحت میں شادابی لاتی ہے۔ نسخہ کے اجزاء کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں جب تک خالص نہ ہوں وہ کام نہیں کرتے۔ جڑی بوٹیوں کا حاصل کرنا عصرحاضر میں بہت دشوار کام ہے کیونکہ خالص جڑی بوٹیاں بہت مشکل سے ملتی ہیں ۔ غیر معیاری ادویات سے بیزار مریضوں کیلئے یہ ٹانک یقیناًباعث اطمینان ہو گا کیونکہ سیرین(اکسیر البدن) کی بنیادی خوبی یہ ہے کہ اس میں شامل جڑی بوٹیاں معیاری اور سو فید خالص ہیں۔ کم قیمت اور غیر معیاری اجزاء کی بجائے خالص اور مہنگے اجزاء کو اہمیت دی گئی ہے تاکہ علاج سے مایوس مریضوں کیلئے شفاء کا باعث ہوں۔

سیرین(اکسیر البدن) کی خصوصیات: جب حسن و صحت ایک خواب بن کر رہ گیا ہو،جب تمام امیدیں ختم ہو چکی ہوں، جسم بے رونق، گال پچکے ہوئے، آنکھیں دھنسی ہوئی، جسم نڈھال اور طبیعت پریشان ہو ایسے میں جب ہر طرف افراتفری ہو، کسی کو دوسرے کے وجود سے کوئی دلچسپی نہ ہو، بندہ چھوٹی سی بیماری میں مبتلا ہو کر بستر مرگ تک پہنچ گیا ہو۔ اٹھتے بیٹھتے پورا جسم دکھتا ہو۔ ایسے نوجوان جو شادی سے گھبراتے ہوں یا شادی کے بعد مایوس زندگی گزار رہے ہوں۔ سیرین(اکسیر البدن) آپ کیلئے ایسا غذائی مرکب تیار کیا گیا ہے جس کی موجودگی آپ کو کیمیاوی ٹانک اور اس قسم کی دوسری ادویات سے بے نیاز کردے گی۔ سیرین(اکسیر البدن) میں شامل اجزاء دل و دماغ، جگر کی خصوصی نگہداشت کرتے ہیں جب لڑکے یا لڑکیاں کسی بیماری کے باعث خود جسمانی طور پر کمزوری محسوس کرتے ہوں، آنکھوں کے اردگرد سیاہ حلقے بن گئے ہوں، گال اندر کو دھنسنے سے چہرے کی ہڈیاں نظر آنے لگ گئی ہوں۔ چہرہ دلکش اور با رونق ہونے کی بجائے پژمردہ ہو گیا ہو، آنکھوں کی چمک ماند پڑ گئی ہو۔ ایسے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے سیرین(اکسیر البدن) صحت کا انمول خزانہ ہے۔ سیرین(اکسیر البدن) اندرونی خرابیوں کو دور کر کے آپ کی شخصیت میں وہ نمایاں خدوخال پیدا کرتی ہے جسے دیکھ کر ہر شخص آپ کو خوبصورت کہنے پر مجبور ہو جائے گا۔ سیرین(اکسیر البدن) آپ کیلئے صحت کی وہ چھتری ہے جو آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ نسوانی حسن کیلئے: کالج کی ایک پروفیسر خاتون کا خط موصول ہوا۔ انہوں نے مبارکباد دی اور کہا کالج میں میرا شعبہ خانہ داری ہے تو اس شعبہ میں میں عبقری سے بہت فائدہ حاصل کرتی ہوں۔ کالج کی لڑکیاں مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں اور زندگی کا ہر مسئلہ بھی مجھ سے شیئر کرتی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لڑکیاں اکثر اپنے نسوانی حسن کیلئے بے قرار رہتی ہیں۔ جو لڑکیاں کمزور تھیں ان کو سیرین(اکسیر البدن) نے بہت فائدہ دیا۔ استعمال کرنے سے ان کا وزن بڑھنے لگا۔ جن کے بریسٹ چھوٹے تھے ان کو مستقل استعمال کرانے سے بریسٹ بڑھنا شروع ہو گئے۔ اب تو ہر لڑکی سیرین(اکسیر البدن) کی فریفتہ بن گئی ہے۔ لڑکیوں کیلئے تو واقعی اکسیر کا حکم رکھتی ہے۔ حیرت انگیز حافظہ ممکن ہے:جب انسان کی یادداشت ختم ہوجائے توانسان بے بس اور لاچار ہو جاتا ہے اس وجہ سے نہ صرف خود مریض متاثر ہوتا ہے بلکہ اس سے تعلق رکھنے والے افراد یعنی والدین ،اولاد، بیوی ، بچے دیگر رشتہ دار بھی متاثر ہوتے ہیں یہ کیفیت بڑھتے بڑھتے بعض اوقات پاگل پن کی شکل اختیار کر لیتی ہے ایسے حضرات کیلئے سیرین (اکسیرالبدن) شفاء کا پیغام ہے۔ پڑھنے والے بچے لڑکے اور لڑکیاں جو تعلیمی بوجھ سے دب کر اپنی صحت خراب کر لیتے ہیں۔ جن کی بھوک ، نیند ختم ہو جاتی ہے۔ حافظہ کمزور ، بھول کا مادہ پڑھنے سے ذہنی کمزوری، دماغی قوت کی کمی، امتحان کا خوف وغیرہ۔ وکلاء، تاجر، دفتری کام کرنے والے اور دماغی و جسمانی کام کرنے والوں کو جب سیرین (اکسیرالبدن) استعمال کرائی گئی تو یہ ان کیلئے اکسیر ثابت ہوئی۔ قوت حافظہ اور دماغ کیلئے ایسی زبردست اکسیر ہے جس کے چند روز کے استعمال سے برسوں کی بھولی ہوئی چیزیں یاد آنے لگتی ہیں۔

 

دماغ کی تمام قوتوں کو ایک نئی روح بخشتی ہے۔ بھوک کو چمکاتی ہے اور قوت ہاضمہ کو درست کرکے غذا کو جزوبدن بناتی ہے۔ ایک خاتون اپنے بچوں کو ہمراہ لائیں کہنے لگیں حکیم صاحب میرے تین بیٹے ہیں تینوں کو عینک لگ گئی ہے اور جب تھوڑی دیر بیٹھ کر پڑھ لیں سر درد کرنا شروع کردیتا ہے جس کی وجہ سے ان کی پڑھائی صحیح نہیں ہوپاتی۔ اس خاتون کو چند احتیاطی تدابیر کے ساتھ اکیسر البدن پانی کے ساتھ استعمال کرنے کیلئے تجویز کی گئی۔ کچھ عرصہ استعمال کرنے کے بعد وہ خاتون آئیں اور کہنے لگیں، حکیم صاحب الحمدللہ میرے بچوں کا حافظہ ٹھیک ہو رہا ہے جتنی دیر بھی پڑھتے ہیں سردرد نہیں ہوتا۔بینائی بحال ہوگئی:ایک صاحب کا خط آیا لکھتے ہیں میری نگاہ کمزور تھی، آنکھوں سے پیپ آتی تھی۔ دوست کے کہنے پر میں نے سیرین(اکسیر البدن) چھ مہینہ استعمال کی میری آنکھیں ٹھیک ہو گئیں، بھول چوک اور کھوئی دماغی قوت واپس آنا شروع ہو گئی۔ یادداشت میں اضافہ ہونے لگا۔ مردانہ طاقت بحال ہوگئی:ایک خوشیوں بھرا خط موصول ہوا جس میں یہ لکھا تھا کہمیں عرصہ دراز سے مردانہ کمزوری کا مریض تھا۔ گھر میں عزت ختم ہوتی جارہی تھی۔ بہت پریشان تھا حالانکہ 4بچے بھی ہیں لیکن کچھ سال سے اچانک ہی قوت سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔ ایک دوست کے آگے اپنا راز کھولا تو اس نے سیرین(اکسیر البدن) کھانے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی یہ تاکید کہ کچھ ڈبیاں کھا کر بتانا۔میں نے اسی وقت منگوا کر کھانا شروع کردی۔ اللہ نے اس دوائی کی برکت سے مردانہ قوت بحال کردی۔ اب تو میں سیرین(اکسیر البدن) کا چلتا پھرتا اشتہار بن گیا ہوں۔ جتنی تعریف کی جائے کم ہے:ایک صاحب تشریف لائے اور آتے ہی کہنے لگے کہ بھئی میری مرض آج تک کوئی نہیں سمجھ سکا۔ شفاء کی طلب لے کر آیا ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ کبھی کبھی ہاتھ پاؤں سن ہو جاتے ہیں ایسے لگتا ہے کہ جیسے مجھ پر کوئی بیماری غالب ہو رہی ہے۔ پریشان ہو جاتا ہوں۔ اس وجہ سے دو تین دن کمرہ میں پڑا رہتا ہوں۔ اکثر معدہ خراب رہتا ہے کوئی چیز کھانے کو دل نہیں کرتا۔ ازدواجی زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ بچوں کے شور سے گھبراتا ہوں۔ اعصاب کمزور ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر حضرات وہم بتاتے ہیں۔ دوائیوں کا ڈھیر لگا رہتا ہے۔ گھر ایسے لگتا ہے جیسے میڈیکل سٹور ہو۔ کہنے لگے ان تمام دوائیوں سے نجات چاہتا ہوں۔ ان صاحب کو استعمال کیلئے دی اور ساتھ یہ تلقین کی اب سیرین(اکسیر البدن) کے علاوہ اور کوئی دوائی نہیں کھانی اور آپ تقریباً تین مہینے دوائی کھا کر پھر مجھے ملئے گا۔ تین مہینے بعد وہ صاحب تشریف لائے ، خوشی سے پھولے نہ سما رہے تھے کہنے لگے حکیم صاحب اس دوائی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اب اس کے علاوہ مجھے کسی دوائی کی ضرورت نہیں۔*روزگار کے سلسلہ میں مجھے پنڈی کے ایک ہوٹل میں جانا ہوا۔ وہاں عبقری پڑا تھا پڑھنا شروع کردیا۔ بہت لطف آیا۔ آخر میں کچھ دوائیوں کا تعارف تھا جس میں سیرین (اکسیرالبدن) بھی تھی۔ میں نے سوچا کہ جس طرح عبقری میں جان ہے اس طرح دوائیوں میں بھی جان ہوگی۔ مجھے بہت پرانا جریان کا مرض تھا،بہت علاج کرایا، ہر کوئی کہتا تھا کہ شادی کے بعد ختم ہو جائے گا حتیٰ کہ شادی کے بعد بھی جریان ختم نہ ہوا۔ سیرین (اکسیرالبدن) استعمال کی تو پرانے جریان کے ساتھ ساتھ اعصابی کمزوری بھی ایسے ختم ہوئی جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ اب میں جتنا سفر کروں تھکتا نہیں ہوں۔(محمد سرفراز، ابیٹ آباد) دل و دماغ، اور جگر کی طاقت: دل کی حرکات میں تنظیم اور باقاعدگی پیدا کرتی ہے۔ ضعف قلب اور غشی وغیرہ کیلئے مفید ہے۔ قوت نفسانی اور قوت طبعی کو بڑھاتی ہے۔ موتی چھرہ و چیچک میں جو گھبراہٹ اور دل پذیر گرمی ہوتی ہے اس کو جلد زائل کرتی ہے۔ ایسے مریض جن کے منہ کا ذائقہ خراب ہو ان کیلئے مفید ہے۔دل کی وحشت کو دور کرتی ہے۔سیرین(اکسیر البدن) کا استعمال جگر کی خرابی، یرقان، خون کی کمی، ورم جگر، سینے کی جلن اور مثانہ کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ خاص طور پر ٹائیفائیڈجیسے خطرناک بخار سے پیدا ہونے والی کمزوری کو بہت جلد دور کرتا ہے اور ٹائیفائیڈ کو جسم سے خارج کردیتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں بیش بہا تحفہ :چلنا پھرنا اور زندگی کے معمولات سرانجام دینا ہی زندگی ہے مگر خدانخواستہ کسی بیماری کے سبب اگر انسان چلنے پھرنے سے معذور ہوجائے تو زندگی ایک بوجھ بن کر رہ جاتی ہے کیونکہ درد بذات خود کوئی بیماری نہیں ہوتا بلکہ کسی نہ کسی بیماری کا ردعمل ہوتاہے۔ مثلاً محنت و مشقت کی زیادتی تھکن، بیٹھنے، زیادہ لیٹنے، زیادہ جھکنے۔ خواتین میں لیکوریا،بڑھاپا، ہڈیوں کے درمیان لیسدار رطوبت کا ختم ہونا وغیرہ کی وجہ سے درد ہوتا ہے۔ ان کیلئے سیرین (اکسیرالبدن) بہت ہی مؤثر ثابت ہوئی کیونکہ یہ جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی کمزوری میں اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔دوران سفر ایک صاحب ملے جو بہت مشکل سے بیٹھے تھے جب وہ کسی ضرورت کیلئے اٹھے تو بہت ہی تکلیف سے اٹھے۔ جب واپس اپنی سیٹ پر آئے تو تھوڑا تعارف ہوا وجہ پوچھی تو فرمانے لگے عرصہ 7سال سے اعصابی دردوں کا شکار ہوں، پہلے تھوڑے تھوڑے ہوتے تھے۔ بڑی دوائیاں بڑے علاج کروائے ہیں لیکن وقتی طور پر افاقہ ہو جاتا ہے۔ پھر وہی کیفیت ہو جاتی ہے اب تو چلنا پھرنا بھی وبال جان بن گیا ہے۔ ان کو سیرین (اکسیرالبدن) کھانے کی ترغیب دی اور کہا کہ ایک دو ڈبیاں کھا کر بتائیے گا۔ ایک ماہ ہی گزرا تھا کہ وہ ملاقات کیلئے لاہور تشریف لائے‘ فرمانے لگے میرے دردوں میں تخفیف ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اور مجھے یقین ہے یہی میرے دردوں کا مرہم ہے۔ ان سے عرض کیا کہ اسے تقریباً چھ ماہ کھائیں۔ انشاء اللہ مکمل شفاء یاب ہو جائیں گے کیونکہ دوران مطب ایسے کئی کیس آئے ہیں جن کیلئے سیرین (اکسیرالبدن) تجویز کی جاتی ہے اور وہ ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ بس جلدی نہ کریں بعض مریض جلدی بعض دیر سے لیکن صحت یاب ضرور ہوتے ہیں۔کہتی ہے خلق خدا ہم کو غائبانہ: ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ یہ بات اس لیے کہی جارہی ہے کہ ہمیں خود ہی پتہ نہیں تھا کہ سیرین (اکسیرالبدن) اتنی زیادہ بیماریوں پر کام کرتی ہے یہ تو ہمیں مختلف مریضوں نے خطوط کے ذریعے یا خود آکر ملنے پر بتایا۔ کئی لوگوں نے عبقری کے خطوط میں اس کے فوائد کھولے کیونکہ سیرین (اکسیرالبدن) حیرت انگیز خواص کے باوجود کسی قسم کے زہریلے کشتہ جات، مختلف قسم کے کیمیکل سے پاک ، بے ضر دوا ہے۔ دودھ پیتے بچے سے لیکر سو سال کے بوڑھے تک استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر اس کے فوائد اکٹھے کرنا شروع کردیں تو ایک پوری کتاب بن جائے گی۔ ایک ہربل ادویات بنانے والی بڑی فرم اس کو مختلف 33ناموں سے چلا رہی ہے۔چودہ سال کا السر ختم:ایک صاحب کا خط آیالکھتے ہیں میں نے ماہنامہ عبقری میں سیرین(اکسیر البدن) کا تعارف پڑھا۔ میں 14سال سے السر کا مریض تھا۔ بہت دوائیں کھائیں، افاقہ نہیں ہوا،2مہینہ سیرین(اکسیر البدن) کھائی، میری السر کی بیماری ختم ہوگئی۔( منظور احمد‘ کامونکی ) اسی طرح السر کے کئی مریضوں نے اپنی شفاء یابی کی خوشخبری دی۔معدہ تندرست، انسان تندرست:کھانے پینے کا لطف تب آتا ہے جب معدہ تندرست ہو۔ سیرین (اکسیرالبدن) جہاں معدہ کے تمام امراض میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ جب مریض کو ہر کھانے کے بعد اجابت آجائے، ہر وقت دستوں کی شکایت رہے، اجابت میں خون آئے یا اجابت میں ہڈیوں کا گودہ مل کر آرہا ہو۔ تھوڑی سی طاقت ور چیز مثلاً میوہ جات ، دودھ لینے سے لوز موشن ہو جاتے ہوں۔ ان مریضوں کیلئے سیرین (اکسیرالبدن) کا استعمال بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ایک صاحب منگل کے درس میں تشریف لائے۔ ایک دن ملاقات پراپنی بیٹی کو ہمراہ لائے اور فرمانے لگے۔ بیٹی کی عمر 14سالہو گئی ہے لیکن ایسے لگتا ہے جیسے 5سال کی ہو۔ صحت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جب بھی دودھ، میوہ جات یا گوشت وغیرہ کھا لے اسی وقت موشن شروع ہو جاتے ہیں۔ صرف دلیہ، ایک چپاتی، بسکٹ اور تھوڑا سا شوربہ اس کی خوراک ہے۔ معدہ اتنا کمزور ہے، کوئی چیز قبول ہی نہیں کرتا۔ کیا کروں، بچی ہے اس کے مستقبل کیلئے بھی پریشان رہتا ہوں۔ درس کی دعا میں بھی خصوصی توجہ فرمائیں اور کوئی دوائی بھی تجویز فرما دیں۔ ان صاحب کو سیرین (اکسیرالبدن) دی اور عرض کیا اس بچی کو چھ ماہ سیرین(اکسیر البدن) کھلائیں لیکن شروع میں ایک گولی صبح، دوپہر، شام پانی کے ساتھ دیں۔ ایک مہینے بعد 2گولیاں کر دیں، تین مہینے بعد 3گولیاں کردیں اس کے بعد دوائی کی مقدار نہ بڑھائیں۔ چھ مہینے کے لگاتار استعمال سے بچی صحت مند ہو گئی وہ صاحب کہنے لگے کہ اب تو بچی کا معدہ ہر چیز کو قبول کرتا ہے اور فوراً ہرچیز ہضم ہوجاتی ہے۔ نسوانی حسن بھی بڑھ رہا ہے۔دو ماہ میں دس پونڈ وزن:میں بچپن ہی سے کمزور اور علیل تھا۔ شروع سے تو کوئی توجہ نہ دی لیکن جب بچپن سے لڑکپن کی طرف آیا تو دوست طعنے دیتے تھے۔ کلاس والے سکلیٹن (یعنی ہڈیوں کا ڈھانچہ) کہتے تھے۔ ایک مخلص دوست نے سیرین(اکسیر البدن) کھانے کا مشورہ دیا۔ اللہ نے صحت کی راہیں کھول دیں۔ تقریباً دو ماہ میں میرا دس پونڈ و زن بڑھ گیا۔(غلام رسول، شجاع آباد) بہترین ساتھی:پیشہ کے لحاظ سے میں ڈاکٹر ہوں۔ میری بیوی کو بہت ہی پرانا لیکوریا تھا جس کی وجہ سے نسوانی تمام عوارضات لاحق تھے۔ ہر طرح کا علاج کرا چکا تھامگر افاقہ نہ ہوا۔ عبقری سے پڑھ کر میں نے اپنی بیوی کو سیرین (اکسیرالبدن) شروع کرائی۔ کچھ عرصہ کے مستقل استعمال کے بعد میری بیوی بالکل ٹھیک ہوگئی۔ اب میں سیرین (اکسیرالبدن) کا گرویدہ بن گیا ہوں۔ اس کے علاوہ جو مرض سمجھ نہ آتا ہو یعنی مریض کسی دوائی سے بھی ٹھیک نہ ہو رہا ہو وہاں میں سیرین (اکسیرالبدن) دیتا ہوں۔ مریض ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ (ڈاکٹر احمد چودھری، لاہور)چہرے کے حلقے اور دانے ختم :مجھے حمل کے دوران کسی سہیلی نے سیرین(اکسیر البدن) کھانے کا مشورہ دیا کیونکہ اس دوران مجھے بے چینی ، ہاتھ پاؤں پر تھوڑا تھوڑا ورم اور آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑے ہوئے تھے۔ میں سیرین (اکسیرالبدن) پورے نو ماہ کھاتی رہی اس کا مجھے یہ فائدہ ہوا کہ ان تمام عوارضات میں مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی اور بچہ نارمل اور صحت مند پیدا ہوا۔ میرا تمام بہنوں کو مخلصانہ مشورہ ہے سیرین (اکسیرالبدن) حمل کے دوران ضرور استعمال کریں۔ میری آنکھوں کے سیاہ حلقے بھی ختم ہوگئے۔ (ایک بہن، حیدرآباد)بواسیر کا خاتمہ:مجھے خونی بواسیر تھی جس کی وجہ سے خون کی کمی ہوگئی۔میں نے سیرین (اکسیرالبدن) خونی بواسیر کیلئے استعمال کی، بواسیر بالکل ختم ہوگئی۔ (نسیم حسن شاکر، قصور)


ترکیب استعمال:نوجوان حضرات شادی سے پہلے پانی کیساتھ تین گولیاں دن میں تین بار استعمال کریں۔ شادی کے بعد ہلکے گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اعصابی کمزوری کیلئے ہلکے گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں اور کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے یا ایک گھنٹہ بعد استعمال کریں۔خواتین سیرین (اکسیرالبدن) کو اپنی طبیعت کے مطابق دودھ یا پانی سے استعمال کریں اور ایک ماہ سے لیکر 6 سال تک کے بچے کو ایک گولی پیس کر چٹکی بھر دوائی ایک چمچ پانی میں گھول کر دن میں تین سے پانچ بار دیں۔


نوٹ: دوائی کی مقدار میں طبیعت کے مطابق کمی بیشی کر سکتے ہیں۔


پرہیز: بادی ثقیل، تلی ہوئی، مصالحہ دار، بڑا گوشت، چاول، آلو، اروی، بھنڈی سے پرہیز کریں۔ شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض تسلی اور اطمینان سے استعمال کریں۔