روحانی جسمانی تندرستی
میرے محترم دوستو !ہماری طرف رمضان المبارک کے نام سے ایسی مبارک ساعتیں متوجہ ہیں جن کا انبیاء کرام علیہم السلام، اور اولیائے عظام رحمہم اللہ کو بے صبری سے انتظار رہتاتھا۔ سال میں بارہ مہینے ہوتے ہیں پہلے چھ ماہ رمضان کی تیاریوں کیلئے ہوتے ہیں اور اگلے چھ ماہ استغفار اور ندامت کے ہوتے ہیںکہ اے کاش میں عبادت کر لیتا۔۔۔!میں ذکر کر لیتا۔۔۔! میں اللہ سے باتیں کر لیتا ۔۔ ۔ ! میں اللہ سے اپنی حاجت منوا لیتا۔۔ ۔!اولیائے عظام کی زندگی میں یہ ملتا ہے کہ وہ چھ ماہ رمضان کے استقبال کیلئے زیادہ سے زیادہ روزے رکھتے تھے ۔
میرے شیخ حضرت خواجہ سید محمدعبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ ایک دفعہ رمضان المبارک میں فرمانے لگے :دیکھو بھئی یہ رمضان جو ہو تا ہے ہر مسلمان کیلئے اور خاص طور پر سالکین کیلئے (سالک اس کو کہتے ہیں جو اللہ کی محبت کی راہوں کو طے کرنے کا فکر کرتا ہے اور جس نے اپنا ہاتھ کسی فقیر کے ہاتھ میں دیا ہوا ہو) تربیت کا سب سے بہترین طریقہ ہے، سالک کی تربیت کا سب سے بہترین راستہ ہے ۔اور پھر فرمایا کہ اس کی تربیت یہ ہوتی ہے کہ بغیر وجہ بغیر دلیل کے ہر حکم کوماننا ہے۔ یا اللہ ! یہ ساری چیزیں تو حلال ہیں تو نے ہمارے لیے کیوں منع فرمادیں۔اللہ یہ حلال چیزیں ہیں ،ہم کھا سکتے ہیں۔ فرمایا :ہم نے دیا ہے، ہم تمہیں آزماتے ہیں کہ تم ہماری مانتے ہو یا اپنی منواتے ہو۔ تم ہمارے مزاج سے ،ہماری طبیعت سے چلتے ہو یا اپنے مزاج اور اپنی طبیعت سے چلتے ہو۔ من چاہی پہ چلتے ہو یا رب چاہی پہ چلتے ہو۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں